Tag: Saudi Arabia

اردو زبان میں سعودی عرب سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

Saudi Arabia News In Urdu by ARY News

  • عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اپی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تین روز تک سعودی عرب میں قیام کرینگے۔ عمران خان نے شادی کے فوری بعد  عمرے کی ادائیگی کا پروگرام بنایا تھا۔

    عمران خان سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران ایک رات مدینہ اور ایک رات مکہ میں قیام کریں گے۔

    یاد رہے کہ شادی کے بعد یہ دونوں کا بیرون ملک پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات متوقع ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری پیر کے روز سے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    بعد اذاں تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا  کہنا تھا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم تک نہیں کہ طاہر القادر ی سعودی عرب آرہے ہیں، عمران خان کی سعودی عرب میں طاہر القادر ی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

  • سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی  کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر یاسر عرفات کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

    دوسری جانب  سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئےجس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے۔

  • سعودیہ میں پاکستانی باشندے کا سرقلم

    سعودیہ میں پاکستانی باشندے کا سرقلم

     

    ریاض: سعودی عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی باشندے کا سرقلم کردی، اکتوبر سے اب تک سعودیہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 12 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں کل 85 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔
    ا
    سعودی عرب سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں شامل ہے۔
    ۔
    سعودیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو جاری کئے گئے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسمعیل خان سید کوبھاری مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میںسزائے موت دی گئی۔

    اقوامِ متحدہ کے مطابق گذشتہ چند سالوں میں گلف ہیروئن اور دیگر منشیات کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے

  • سعودیہ میں ’بد فعلی‘ کے مجرم کا سرقلم

    سعودیہ میں ’بد فعلی‘ کے مجرم کا سرقلم

    ریاض: کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کے جرم میں سعودی باشندے کا سرقلم کردیا گیا، سعودی عرب سزائے موت دینے والے ممالک میں سرِ فہرست ہے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سلیمان بن عبداللہ نامی مجرم تحقیقات میں کم عمر بچے کو اغوا کرکے اسے باندھ کر زبردستی بد فعلی کرنے کا مجرم پایا گیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسے گناہ کا مرتکب پاکر ہی حکام نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔

    سال 2014 میں اب تک 84 افراد کو سعودی عرب میں سزائے موت دی جاچکی ہے جن میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔

    ریب، قتل، منشیات کی اسمگلنگ، ارتداد، ڈکیتی جیسے جرائم میں سعودیہ میں نافذ شریعی قوانین کے تحت سزائے موت دی جاتی ہے۔

    سال 2013 میں سعودی عرب سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر تھا جب کہ ایران اور ایراق بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر تھے۔

  • سعودی عرب میں شادی سے پہلے لڑکی،لڑکے کو ایک دوسرے کو جاننے کی اجازت

    سعودی عرب میں شادی سے پہلے لڑکی،لڑکے کو ایک دوسرے کو جاننے کی اجازت

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت قانون و انصاف نے عائلی زندگی سے متعلق ایک نئے مسودہ قانون پر کام شروع کیا جس کے تحت شادی سے قبل لڑکی اور لڑکے کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔

    فی الوقت یہ پروگرام تیاری کے مراحل میں ہے اسے قانونی شکل میں لانے میں وقت بھی لگ سکتا ہے،عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت انصاف کے مشیر ڈاکٹر ناصر العودہ نے بتایا کہ حکومت جو مسودہ قانون تیار کر رہی ہے اس کے تحت میاں بیوی دونوں کو شادی سے قبل ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا حق دیا جائے گا۔

    شادی سے قبل خاتون اور مرد دونوں محکمہ صحت اور وزارت داخلہ سے ایک دوسرے کے سیکیورٹی سے متعلق معاملات اور صحت کی تصدیق کر سکیں گے،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ناصر العودہ کا کہنا تھا کہ اس قانون کی ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کیونکہ شادی شدہ جوڑوں کی جانب سے ایسے بے شمار شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ شادی سے قبل وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہت سے اہم معلومات نہیں رکھتے تھے۔ اب شادی کے بعد انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ اگر بروقت انہیں اپنے ہونے والے شریک حیات کے بارے میں پتہ چل جاتا تو ان مشکلات سے بچا جا سکتا تھا۔

    اس قانون کی منظوری کے بعد سعودی عرب پہلا خلیجی ملک ہو گا جہاں شادی سے قبل مرد وخواتین کو اپنے ہونے والے شریک حیات کے بارے میں معلومات کا حق دیا جائے گا۔