Tag: Saudi Arabia

اردو زبان میں سعودی عرب سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

Saudi Arabia News In Urdu by ARY News

  • سعودی عرب: کونسے علاقے شدید گرمی اور گرد و غبار سے متاثر ہوں گے

    سعودی عرب: کونسے علاقے شدید گرمی اور گرد و غبار سے متاثر ہوں گے

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے 11 ریجن گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جہاں گرد و غبار اور بعض میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرہ، جدہ، اللیث، تربہ اور الخرمہ میں تیز ہوا چلے گی اور سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، ینبع، المہد اور خیبر میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ گرد وغبار رہے گا جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمے کا ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض شہر کے علاوہ الدعیہ، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر اور الجبیل میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں اٹھیں گی۔’جازان، عسیر اور نجران میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہرِ قائد میں گرمی کا پارہ مزید بڑھ گیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

    دہلی میں اتوار کی صبح تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، ایئرپورٹ کو نقصان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

  • سعودی عرب: 9 لاکھ 61 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 9 لاکھ 61 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کل ہفتہ 26 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 903 تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار598 ہے‘۔

    سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 4277 رہی جبکہ ’بری راستوں سے 45 ہزار 028 عازمین مقدس سرزمین پہنچے۔

    وزارت کے مطابق یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کی جانب سے کی جارہی ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے فضائی، بری اور بحری راستوں پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام میں توسیع کے بعد اب رواں سال حج ایام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں برس حج سیزن میں عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں حرم مکی کی گنجائش میں اضافے کے بعد رواں سیزن میں حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ سات ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

    انتظامیہ کی جانب سے براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے، تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔

    ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج میں بلخصوص ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلیے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔کراؤڈ کنٹرولنگ یونٹس کی جانب سے مقررہ منصوبے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

    اس سال خطبہ حج کی ذمہ داری کس کو سونپی گئی ہے؟

    مسجد الحرام میں اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجد الحرام میں آمدورفت کے لیے جدا راستوں کو مخصوص کیا گیا ہے جس کا مقصد مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والوں کے راستوں کو آمدورفت کے لیے رواں رکھنا ہے۔

  • سعودی سپریم کورٹ کا عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری

    سعودی سپریم کورٹ کا عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔

    رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔

    اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔

    سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب قطر نے اس سال عید الاضحی پر پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    خلیجی ملک میں، تہوار کے لیے عام تعطیلات ذوالحجہ کی نویں تاریخ سے شروع ہوں گی جسے یومِ عرفہ کے بھی کہا جاتا ہے جو اسلام کا مقدس ترین دن ہے۔

    قطر میں سرکاری تعطیل 9 ذی الحجہ سے 13 ذوالحجہ کے اختتام تک ہو گی تاہم چاند نظر آنے کے بعد اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

    عیدالفطر گزر گئی اب عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ساتھ ہی اس موقع پر چھٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

    ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ پیشگوئی

    یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

    فلسطین پر ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وفد کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امن بہت ضروری ہے اور اس میں بہت دیر ہو چکی ہے۔

    عالمی کانفرنس کی تیاری کے لیے منعقد اجلاس میں سعودی وفد نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی حکومت کی حمایت کا مطالبہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس کی اصلاحی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ جاں نوئل بارو نے گزشتہ روز غزہ کے بارے میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی کے ارکان کی میزبانی کی۔

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، دو ریاستی حل کی حمایت مملکت کا کئی دہائیوں سے ایک مضبوط اور مستقل موقف ہے۔

    سعودی مندوب برائے اقوام متحدہ ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس ایک رسمی اور جامع راستہ ہے جو ایک منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کی بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کی صبح سے اب تک کم از کم 76 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

    غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ سب سے ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 50 افراد شہید یا لاپتہ ہو گئے۔

    نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

    عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ ”اسرائیلی فوج شہریوں کو تفریحاً قتل کر رہی ہے۔”دنیا نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

  • سعودی عرب: عازمین حج ’ای سم‘ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب: عازمین حج ’ای سم‘ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور وزارت داخلہ نے دیگر مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ان ہی کے ممالک میں ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الاتصالات اتھارٹی کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکشن سروس پروائیڈرز کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون مملکت سے ارزاں فیس پر بیرون مملکت سے ’ای سم‘ کے حصول کو آسان بنائیں۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ملک میں رہتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پورٹل کے ذریعے ای سم حاصل کرسکتے ہیں۔

    عازمین حج جو اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے ہی ای سم حاصل کرتے ہیں ان کا ڈیٹا ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے از خود لنک ہو جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین کو یہ سہولت ہوگی کہ جیسے ہی وہ مملکت کی حدود میں داخل ہوں ان کی سم ایکٹیو ہو جائے گی جس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں طبی خدمات میں جدت پیدا کرتے ہوئے پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے سینے کے پیچیدہ آپریشنز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپلیکس میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ان آپریشنز میں مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری وغیرہ شامل ہیں۔

    سرجری کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جدید ترین سسٹم کو اپنایا گیا ہے جس سے آپریشن آسان اور مزید محفوظ ہوں گے۔

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی حساس اورمحفوظ ترین ’تھری ڈی‘ کیمروں کے ذریعے سرجری کی جاتی ہے جس سے آپریشن انتہائی محفوظ ہوتا ہے اور وقت بھی روایتی سرجری سے کم لگتا ہے۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    سینے کی روایتی سرجری کے لیے 10 سینٹی میٹر تک کا سوراخ کیا جاتا ہے جبکہ روبوٹک سرجری میں ہونے والا سوراخ ایک سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتا۔

  • حج سیزن کے دوران روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کردی گئی

    حج سیزن کے دوران روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کردی گئی

    سعودی عرب میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں طبی خدمات میں جدت پیدا کرتے ہوئے پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے سینے کے پیچیدہ آپریشنز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپلیکس میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ان آپریشنز میں مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری وغیرہ شامل ہیں۔

    سرجری کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جدید ترین سسٹم کو اپنایا گیا ہے جس سے آپریشن آسان اور مزید محفوظ ہوں گے۔

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی حساس اورمحفوظ ترین ’تھری ڈی‘ کیمروں کے ذریعے سرجری کی جاتی ہے جس سے آپریشن انتہائی محفوظ ہوتا ہے اور وقت بھی روایتی سرجری سے کم لگتا ہے۔

    سینے کی روایتی سرجری کے لیے 10 سینٹی میٹر تک کا سوراخ کیا جاتا ہے جبکہ روبوٹک سرجری میں ہونے والا سوراخ ایک سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتا۔

    خاص بات یہ ہے کہ اس آپریشن کے بعد صحت یات ہونے کا دورانیہ بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 17 ہزار جبکہ فضائی ذریعے سے 5 لاکھ 89 ہزار 200 اور بحری ذریعے سے ایک لاکھ 4 ہزارعازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

    جوازات کے مطابق عازمین کے استقبال اور انہیں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہلکاروں کو مختلف زبانوں کی ٹریننگ دی گئی ہے، تاکہ عازمین کو بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

  • سعودی عرب، سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

    سعودی عرب، سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی تارک وطن محمد کرم محمد افضل کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

    وزارت کے مطابق تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

    بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی نقل و حمل یا ان کی تجارت کرنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے بہت سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ سعودی قوانین کے مطابق، منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کی صورت میں درج ذیل سزائیں ہو سکتی ہیں:

    موت کی سزا:

    مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ یا بڑی مقدار میں منشیات رکھنے پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ سزا زیادہ تر اس وقت دی جاتی ہے جب کسی شخص کو 50 گرام سے زیادہ ہیروئن، کوکین، یا دیگر منشیات کے ساتھ پکڑا جائے۔

    طویل قید:

    اگر کسی شخص کو منشیات کے ساتھ پکڑا جائے لیکن مقدار کم ہو، تو اس کے بدلے میں کئی سالوں کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ قید کئی سالوں سے لے کر کئی دہائیوں تک ہو سکتی ہے، اور جیل کی حالت سخت ہوتی ہے۔

    جرمانہ: کچھ صورتوں میں مجرم سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر منشیات کی مقدار کم ہو یا یہ پہلی دفعہ ہو۔

    سزاؤں کا نفاذ:

    مملکت میں ان سزاؤں کو بہت سختی سے نافذ کیا جاتا ہے اور وہاں کے قوانین کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو بہت کم موقع ملتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے، اور ان پر تیز رفتار ٹرائل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرائل عموماً عدالت میں ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد سزا دی جاتی ہے۔

    مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کو حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات

    مثال: اگر کوئی شخص مملکت میں منشیات کے ساتھ پکڑا جائے، تو اس پر تیزی سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فیصلہ جلدی کیا جاتا ہے۔ اکثر ملزمان کو عدالت سے موت کی سزا یا طویل قید کی سزا ملتی ہے۔

  • سعودی عرب: رضاکارانہ کام کا لائسنس دینے کے لیے اہم اقدام

    سعودی عرب: رضاکارانہ کام کا لائسنس دینے کے لیے اہم اقدام

    ریاض: سعودی عرب نے رضاکارانہ کام کے لائسنس کے اقدام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد رضاکاروں کو اہل بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جو انہیں ایک منظم اور محفوظ فریم ورک کے اندر اپنے فرائض انجام دینے کے قابل بنائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ قدم رضاکارانہ کام کو منظم اور بااختیار بنانے کے بنیادی ستونوں کا حصہ ہے، خاص طور پر حجاج کی خدمت میں۔

    انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر انجینئر احمد الراجی نے حجاج کی خدمت کے لیے نان پرافٹ ورک آبزرویٹری فاؤنڈیشن کا آغاز کیا۔ آبزرویٹری شعبے کی اصل صورت حال پر نظر رکھتی ہے اور منظم طریقے سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے اور اس کا تجزیہ کرتی ہے، جو غیر منافع بخش تنظیموں کو درپیش چیلنجوں اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے معیاری مطالعات کی تیاری میں حصہ ڈالتی ہے۔

    یہ اقدام بین الاقوامی نان پرافٹ سیکٹر ایگزیبیشن 2025 (IENA) کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر سامنے آیا، جس میں ایک سماجی سرمایہ کاری فورم اور ایک خلیجی فورم شامل ہے تاکہ غیر منافع بخش شعبے اور سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔

    یہ نمائش اپنی نوعیت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو غیر منافع بخش تنظیموں، سرکاری اور نجی شعبوں اور بین الاقوامی اداروں کو تعاون، مہارت کے تبادلے، اور اس شعبے میں حل اور اختراعات تیار کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

    یہ پائیدار ترقی اور سماجی اہداف کے حصول، انسانی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے، مختلف ترقیاتی شعبوں میں غیر منافع بخش تنظیموں کی تعداد میں اضافے، اور 2030 تک مجموعی گھریلو پیداوار میں اس شعبے کی شراکت کو 5 فیصد تک بڑھانے کے لیے ایک موثر اسٹریٹجک ستون کے طور پر غیر منافع بخش شعبے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

    حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی یومیہ بنیاد پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 17 ہزار جبکہ فضائی ذریعے سے 5 لاکھ 89 ہزار 200 اور بحری ذریعے سے ایک لاکھ 4 ہزارعازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا

    جوازات کے مطابق عازمین کے استقبال اور انہیں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہلکاروں کو مختلف زبانوں کی ٹریننگ دی گئی ہے، تاکہ عازمین کو بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

  • سعودی عرب: 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج مملکت پہنچ گئے

    سعودی عرب: 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج مملکت پہنچ گئے

    سعودی عرب میں وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی یومیہ بنیاد پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 17 ہزار جبکہ فضائی ذریعے سے 5 لاکھ 89 ہزار 200 اور بحری ذریعے سے ایک لاکھ 4 ہزارعازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    جوازات کے مطابق عازمین کے استقبال اور انہیں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہلکاروں کو مختلف زبانوں کی ٹریننگ دی گئی ہے، تاکہ عازمین کو بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں خادمِ حرمین شریفین نے ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو ذاتی خرچ پر حج کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان سعودی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق خادمِ حرمین شریفین نے سال 1446 ہجری کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے ایک ہزار افراد کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

    سعودی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا ثبوت ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد و اخوت کی روشن مثال بھی ہے۔

    سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف ممالک کے شہداء اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی حج پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے، جبکہ رواں برس فلسطینی عوام کے لیے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب غزہ اور مغربی کنارے میں ظلم و ستم کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

    سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

    سعودی عرب میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے حجاج کے لیے مثالی رہائشی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

    پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر احمد سندی نے بتایا کہ مشاعر رہائشی پروجیکٹ انتہائی منفرد اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں عازمین کی سہولت کے لئے تمام سامان مہیا کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے انہیں ہر طرح سے آرام و راحت فراہم کی جائے تاکہ ان یہ سفر یادگار بن جائے۔ ہر برس لاکھوں عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے آتے ہیں۔

    ڈاکٹر سندی کا کہنا تھا کہ 200 ملین ریال کا یہ منصوبہ وزارت حج و عمرہ اور کدانہ ترقیاتی کمپنی کے بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اثرا المشاعر‘ رہائشی منصوبہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے جس میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

    متعدد زبانوں میں عازمین حج کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔