Tag: Saudi Arabia

اردو زبان میں سعودی عرب سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

Saudi Arabia News In Urdu by ARY News

  • 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار، ٹرمپ کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش

    100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار، ٹرمپ کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو سو ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کر دی ہے، جس کا اعلان سعودی دورے کے موقع پر کیا جائے گا۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ امریکا سعودی عرب کو سو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے، ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مملکت کے دوران اعلان کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔

    مجوزہ پیکج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی مملکت کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی، جس کے لیے بائیدن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔


    پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ


    بائیڈن نے چینی ہتھیاروں کی خریداری کو روکنے اور ملک میں بیجنگ کی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے بدلے مزید جدید امریکی ہتھیاروں تک رسائی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی تجویز میں بھی ایسی شرائط موجود ہیں یا نہیں۔

  • عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع

    عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع

    سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے رواں برس عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع کردی ہے، اب تک ایک لاکھ 50 ہزار کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے نسک کارڈ انتہائی اعلٰی معیار کے پرنٹنگ کمپنی میں تیار کیے جا رہے ہیں جس میں بہترین سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    رواں برس کے لیے تیار کیے جانے والے نسک کارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ گراؤنڈ پر موجود سکیورٹی اہلکار اس کی جانچ آسانی سے کرلیں گے۔

    کارڈ میں عازم حج کی تمام معلومات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعرمقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے ایڈریس اور کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات و اہم ٹیلی فون نمبر کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

    بیرون مملکت سے آنے والے عازم حج کو ان کا کارڈ مملکت پہنچتے ہی دیا جاتا ہے جبکہ اندرون مملکت سے داخلی حجاج کے لیے کارڈز حج ایام شروع ہونے سے چند دن قبل دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔

    حج سیزن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل 2025 سے ہوگا، بیرون مملکت سے عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو مملکت میں داخل ہوگی، جس کے بعد یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

    وزارت سیاحت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاس ’مکہ پرمٹ‘ ہے یا حج ویزے پر آنے والے عازمین کے علاوہ کسی کے لیے بھی مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بکنگ نہ کی جائے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کے لئے ٹھنڈے احرام تیار

    خیال رہے سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے جاری ضوابط میں کہا گیا تھا کہ رواں برس حج کے ایام قریب آنے کے بعد اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، پرمٹ رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی شخص کو مکہ مکرمہ نہیں جانے دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب کا سویا ہوا شہزادہ : والدین 20 سال سے پُرامید

    سعودی عرب کا سویا ہوا شہزادہ : والدین 20 سال سے پُرامید

    سعودی عرب کے ’سوئے ہوئے شہزادے نے اپنی زندگی کے 36 سال مکمل کرلیے، 20 سال سے کومہ کی حالت میں رہنے والا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کو ’سلیپنگ پرنس‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود جنہیں سعودی عرب کا سلیپنگ پرنس کہا جاتا ہے، 18 اپریل 2025 کو 36 برس کے ہوگئے۔ شہزادے کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی شہریوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور امید کے پیغامات شیئر کیے۔

    Sleeping Prince

    وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے کومے کی حالت میں ہیں۔ ان کی یہ حالت 2005 میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں دماغی چوٹ کے باعث ہوئی، جب وہ برطانیہ کے ایک ملٹری کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

    جب سے آج تک وہ مسلسل کومہ کی حالت میں ہیں جسے تقریباً دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ وہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں لائف سپورٹ مشینز، وینٹی لیٹر اور فیڈنگ ٹیوب پر زندگی گزار رہے ہیں۔

    شہزادے کے والد

    شہزادے کے والد بیٹے کی زندگی سے پُرامید

    ان کے علاج پر مامور ڈاکٹروں کی ٹیم نے اہل خانہ کو مشورہ دیا ہے کہ ان لائف سپورٹ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا مگر شہزادہ کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے اس مشورے کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر اللہ نے ان کے بیٹے کی موت لکھی ہوتی تو وہ اسی وقت وفات پا جاتے۔

    رپورٹ کے مطابق 2005 سے لائف سپورٹ پر زندگی گزارنے والے سلیپنگ پرنس کی حالت میں کئی سالوں میں بہت کم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق2019 میں شہزادے کی انگلیاں اور سر حرکت میں آیا لیکن مکمل ہوش میں آنے کے کوئی واضح آثار نہیں ملے اور نہ ہی اس کے بعد سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

    شہزادہ الولید کون ہیں؟

    شہزادہ الولید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پڑپوتے ہیں، وہ اپنے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے لیے صبر، محبت اور امید کی علامت بن چکے ہیں، دنیا بھر میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ہمدردی اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب : مکہ مکرمہ میں آج سے داخلہ ممنوع

    سعودی عرب : مکہ مکرمہ میں آج سے داخلہ ممنوع

    ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا، صرف حج کیلیے آنے والے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    سعودی عرب میں جی اے سی اے کی جانب سے تمام غیر ملکیوں کیلیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز مسافروں کی دستاویزات اور ٹکٹ کی درست تصدیق یقینی بنائی جائے۔

    ہدایت نامے کے مطابق ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے صرف کنفرم ٹکٹ اور واضح سفر کے ساتھ ہی آمد و رفت کرسکتے ہیں۔ بغیر حج ویزا یا اجازت نامہ کے مکہ مکرمہ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    23اپریل سے 10جون 2025 تک صرف حج ویزا ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ عمرہ، وزٹ ویزا یا سیاحتی ویزا ہولڈرز مکہ مکرمہ میں داخل یا قیام نہیں کر سکتے۔

    تمام ایئر لائنزکو تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ اس حوالے سے بورڈنگ گیٹس پر واضح ہدایات لگائیں اور اعلانات کریں، سعودی عرب کی تمام ایئرلائنز کو جی اے سی اے کی ان ہدایات پر عمل درآمد اور اس کی مکمل پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حج 2025 کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے حج کا اجازت نامہ حاصل کریں۔

    قبل ازیں سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پابندی عائد کردی گئی ہے، جن غیرملکیوں کے اقامے مکہ مکرمہ شہر سے جاری ہوئے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

    یاد رہے کہ مکہ پرمٹ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

    ہر سال حج سیزن کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سلامتی اور ان کی سہولت کے لیے عام افراد کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ شہر میں لوگوں کا غیرضروری ازدہام نہ ہونے دیا جائے۔

  • مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ ریاض، الجوف اور مشرقی ریجن میں مطلع گرد آلود رہے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، میسان، اضم اور بنی یزید میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان موجود ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ خیبر، بدر، المہد اور العلا میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض ریجن کے شہروں الدرعیہ، وادی الدواسر، الدوادمی اور الخرج میں گرد آلود ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ تین کلو میٹر تک محدود ہوگی۔

    مشرقی ریجن کے مختلف شہروں میں بھی یہی صورتحال ہوگی، دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

    محکمے کے مطابق جازان، عسیر اور الباحہ ریجنوں کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ ریجنوں کے متعدد شہروں کے لیے غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق محکمے کی جانب سے دیگر ریجنوں کے شہروں کے لیے بھی ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

    حج 2025: مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے سعودی حکام کی ہدایت

    محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے کہا تھا کہ ’طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

  • سعودی عرب: حج مہم کے جعلی اشتہارات سے خبردار

    سعودی عرب: حج مہم کے جعلی اشتہارات سے خبردار

    ریاض: سعودی عرب میں حج مہم کے جعلی اشتہارات شائع کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور نقل و حمل سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار افراد میں ایک رہائشی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے خواہاں افراد اپنے ممالک میں سوشل میڈیا پر خدمات کی تشہیر کرنے والی جعلی حج مہم کا شکار نہ ہوں۔May be an image of ‎2 people and ‎text that says '‎لاحج بلاتصريح الإثنين 23 شوال 1446 الموافق 21 أبريل p2025 قبضت شرطة منطقة مكة المكرمة على مقيم من الجنسية السودانية ومواطن لارتكابهما عمليات نصب واحتيال بنشر إعلانات حملات حج وهمية ومضللة عبر مواقع التواصل الاجتماعي بتوفير سكن ونقل للحجاج داخل المشاعر المقدسة، وجرى إيقافهما واتخاذ الإجراءات النظامية بحقهما وإحالتهما إلى النيابة .العامة. وأهاب الأمن العام بالمواطنين والمقيمين إلى الالتزام بأنظمة وتعليمات الحج، والابلاغ عمن يخالف ذلك بالاتصال بالرقمين (911) في مناطق مكة المكرمة والرياض والشرقية (999)g في بقية مناطق المملكة. العام الذمن الأمنعام شرطة منعقة 25A المكرمة GOV @SECURITY x MOLGOVSA Q‎'‎‎

    سعودی وزارت کے مطابق صرف سعودی عرب میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ حج ویزا حاصل کر کے، اور دیگر ممالک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہی حج ممکن ہو سکتا ہے۔


    سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری


    وزارت نے وضاحت کی ہے کہ حج کے لیے پلیٹ فارم ’’ نسک حج‘‘ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، حج کے خواہش مندوں کو سرکاری سعودی انتباہات مسلسل جاری کیے جا رہے ہیں اور ان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی مہمات کا شکار ہونے سے گریز کریں۔

    حج کے خواہش مندوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حج کی سعادت کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے صرف سرکاری چینلز کے ساتھ معاملات طے کریں۔

  • سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری

    سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ ریجنوں کے متعدد شہروں کے لیے غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمے کی جانب سے دیگر ریجنوں کے شہروں کے لیے بھی ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے کہا ہے کہ ’طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ اور المہد شہروں میں بھی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔

    محکمے کے مطابق ریاض شہر کے علاوہ الخرج، الدلم، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی کے علاوہ دیگر شہروں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔

    محکمے نے عسیر، جازان، الجوف، قصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جہاں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں آنے والے گرد و غبار کے طوفان کے باعث محکمہ تعلیم ریجن کے تمام سکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو گیا تھا، طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے تدریسی عمل آن لائن انجام دیا گیا تھا۔

    سعودی عرب: ریاض سے 2 افراد سنگین جرم میں گرفتار

    محکمہ شہری دفاع نے تمام رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلا ضرورت گاڑی پر سفر کرنے سے منع کیا تھا۔

  • سعودی عرب: 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت

    سعودی عرب: 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے تبوک اور الجوف ریجن میں منشیات سمگلنگ میں ملوث 2 غیرملکیوں کو سزائے موت دے دی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں شامی باشندے فواز البکار کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شواہد اور اقبالِ جرم پر عدالت نے مملکت کے قانون کے مطابق اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔

    اس کے علاوہ تبوک میں اردنی باشندے حسن علی العطون کو نشہ آور گولیاں مملکت میں سمگل کرنے پر گرفتار کیا گیا، جس کا مقدمہ انسداد منشیات کی مخصوص عدالت میں بھیجا گیا جہاں اس کے خلاف تمام شواہد ملنے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی نقل و حمل یا ان کی تجارت کرنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے بہت سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ سعودی قوانین کے مطابق، منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کی صورت میں درج ذیل سزائیں ہو سکتی ہیں:

    سعودی عرب کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

    موت کی سزا:

    مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ یا بڑی مقدار میں منشیات رکھنے پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ سزا زیادہ تر اس وقت دی جاتی ہے جب کسی شخص کو 50 گرام سے زیادہ ہیروئن، کوکین، یا دیگر منشیات کے ساتھ پکڑا جائے۔

    طویل قید:

    اگر کسی شخص کو منشیات کے ساتھ پکڑا جائے لیکن مقدار کم ہو، تو اس کے بدلے میں کئی سالوں کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ قید کئی سالوں سے لے کر کئی دہائیوں تک ہو سکتی ہے، اور جیل کی حالت سخت ہوتی ہے۔

    جرمانہ: کچھ صورتوں میں مجرم سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر منشیات کی مقدار کم ہو یا یہ پہلی دفعہ ہو۔

    سزاؤں کا نفاذ:

    مملکت میں ان سزاؤں کو بہت سختی سے نافذ کیا جاتا ہے اور وہاں کے قوانین کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو بہت کم موقع ملتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے، اور ان پر تیز رفتار ٹرائل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرائل عموماً عدالت میں ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد سزا دی جاتی ہے۔

    طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

    مثال: اگر کوئی شخص مملکت میں منشیات کے ساتھ پکڑا جائے، تو اس پر تیزی سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فیصلہ جلدی کیا جاتا ہے۔ اکثر ملزمان کو عدالت سے موت کی سزا یا طویل قید کی سزا ملتی ہے۔

  • حجاج کرام کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

    حجاج کرام کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

    سعودی عرب میں وادی منیٰ، میدانِ عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کرام کے بیٹھنے کے لیے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والے حجاج کرام کے لئے پچاس ہزار میٹر مربع راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جبل الرحمہ میں ساٹھ ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کی پھوار والے پنکھوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

    قبل ازیں اس سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کو ایک اور زبردست موقع فراہم کیا گیا ہے، نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 10 ہزار عازمین حج کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ کے اس اقدام کے بعد وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹے پر عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سال حج کرسکیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دیدی جائیگی۔

    نجی ایئرلائن کا عازمین کی حجاز مقدس روانگی سے متعلق شیڈول تیار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے کے بعد اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

  • سعودی عرب میں غیر ملکی کو سنگین جرم میں سزائے موت

    سعودی عرب میں غیر ملکی کو سنگین جرم میں سزائے موت

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کر نے کے جرم میں غیر ملکی پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’سوڈانی تارک عبد المجید السید جمعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔

    رپورٹس کے مطابق ’مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔

    فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ تبوک ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں منشیات کی نقل و حمل یا ان کی تجارت کرنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے بہت سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ سعودی قوانین کے مطابق، منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کی صورت میں درج ذیل سزائیں ہو سکتی ہیں:

    موت کی سزا: سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ یا بڑی مقدار میں منشیات رکھنے پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ سزا زیادہ تر اس وقت دی جاتی ہے جب کسی شخص کو 50 گرام سے زیادہ ہیروئن، کوکین، یا دیگر منشیات کے ساتھ پکڑا جائے۔

    طویل قید:
    اگر کسی شخص کو منشیات کے ساتھ پکڑا جائے لیکن مقدار کم ہو، تو اس کے بدلے میں کئی سالوں کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ قید کئی سالوں سے لے کر کئی دہائیوں تک ہو سکتی ہے، اور جیل کی حالت سخت ہوتی ہے۔

    جرمانہ: کچھ صورتوں میں مجرم سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر منشیات کی مقدار کم ہو یا یہ پہلی دفعہ ہو۔

    سزاؤں کا نفاذ:
    سعودی عرب میں ان سزاؤں کو بہت سختی سے نافذ کیا جاتا ہے اور وہاں کے قوانین کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو بہت کم موقع ملتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے، اور ان پر تیز رفتار ٹرائل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرائل عموماً عدالت میں ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جاتے ہیں، اور اس کے بعد سزا دی جاتی ہے۔

    شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانیوالی بیوی کو بری کردیا گیا

    مثال: اگر کوئی شخص سعودی عرب میں منشیات کے ساتھ پکڑا جائے، تو اس پر تیزی سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فیصلہ جلدی کیا جاتا ہے۔ اکثر ملزمان کو عدالت سے موت کی سزا یا طویل قید کی سزا ملتی ہے۔