Tag: saudi arabia rain

  • سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے مملکت میں ہونے والی بارشوں اور غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے عاجل نیوز نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو جدہ، رابغ، خلیص، مدینہ منورہ اور المھمد سمیت کئی علاقوں کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

    سعودی محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے بعد کیا ہے۔

    چین کے شہر میں خوفناک بگولے نے کئی جانیں لے لیں (ویڈیوز)

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف، جازان، نجران اور ریاض سمیت مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کے روز مختلف صوبوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، طوفانی بارش سے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے داخلی سیاح لطف اندوز ہوئے اور بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سعودی عرب کے 8 علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔

    بیان کے مطابق ریاض، جازان، عیسر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، مشرقی ریجن کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں ہوں گے البتہ ہر جگہ بارش یکساں انداز میں نہیں ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی تبوک اور مشرقی ریجن سے بارش کی لہر یمن، سلطنت عمان اور امارات تک پھیل جائے گی۔

    ادھر محکمہ شہری دفاع نے طائف میں حفاظتی تدابیر کی پابندی کے پیغامات موبائل پر بھیجنا شروع کردیے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔

    الحصینی کے مطابق طائف کے علاقے میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، محکمہ شہری دفاع کے اہلکار شہریوں سے اپیلیں کرکے شہریوں سے احتیاط تدابیر کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔