Tag: Saudi Arabia rain alert

  • سعودی عرب: مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔‘

    جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

    اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔

    برازیل میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

    مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں چٹانوں میں موجود ہیماٹائٹ اور آئرن آکسائیڈ ہے، جس کو گولک کہتے ہیں، خلیج فارس کا یہ جزیرہ سالٹ ڈوم ہے، جس میں مٹی اور آتش فشاں چٹانوں کی تہیں موجود ہیں۔

  • سعودی عرب: گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جمعے تک مملکت کے کئی علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہری سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی کرنے سے گریز کریں۔

    بیان میں کہا گیا کہ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

    بیان کے مطابق الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے بھی درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ نجران میں آئندہ چند دنوں کے دوران درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

    دبئی میں پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز

    الخرمہ، تربہ، رنیہ، مکہ مکرمہ، الجموم، المویہ، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے تک بارش کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب: شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے بعض علاقوں میں شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام وادیوں اور نشیبی مقامات کا رخ نہ کریں، خاص طور پر ایسے مقامات جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے۔

    ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔ ریاض کے علاقے میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    آسٹریا: شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، پروازیں منسوخ

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مرکز موسمی صورتحال سے نمنٹے کیلیے وزارت تعلیم کے ساتھ اپنی تیاری اور ہم آہنگی میں اضافہ کررہا ہے۔ چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال سے باخبر رکھا جائے گا۔