Tag: Saudi Arabia Weather

  • سعودی عرب: کونسے علاقے پورے ہفتے بارش کی زد میں رہیں گے ؟

    سعودی عرب: کونسے علاقے پورے ہفتے بارش کی زد میں رہیں گے ؟

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے بیشترعلاقوں میں بارش کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔‘

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ، مدینہ اور نجران ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ ریاض قصیم، حائل اور الشرقیہ ریجن ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی اور مغربی پہاڑی علاقوں خاص طور پر جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

    موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ ’وہ ویب سائٹ اور میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں اور حکام کی ہدایات اور گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔‘

    بھارتی ریاست میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔

  • سعودی عرب میں موسم کیسا رہے گا؟

    سعودی عرب میں موسم کیسا رہے گا؟

    سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ کہیں گردوغبار کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، الکامل اورخلیص کے علاوہ الخرمہ اور المویہ میں گردو غبار کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الشعیبہ، القنفذہ،تربہ، رنیہ، الجموم، بحرہ اور اللیث بھی گردو غبار کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

    نجران اور عسیر کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    قومی مرکز کے مطابق جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ الاحساء میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودہ میں ریکارڈ کیا گیا۔

    حائل اور العلا میں 44 جبکہ مکہ مکرمہ اور سکاکا میں 43، جدہ میں 40، ریاض، دمام، الخرج اور حفرالباطن میں 46، مدینہ منورہ، ینبع اور بریدہ میں 45، ابہا میں 30 اور الباحہ میں 29 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    ویڈیو: ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کر دی

    مدینہ منورہ کے نواحی علاقے بھی گردو غبار کی لپیٹ میں رہے، بدر اور ینبع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔