Tag: Saudi Arabian Airlines

  • سعودی عریبین ایئرلائنز کا مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    سعودی عریبین ایئرلائنز کا مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    ریاض : سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران مزید کئی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، 10 نئے سیاحتی مقامات فہرست میں ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ بینکاک، شکاگو، بارسلونا اور ملغا، ماسکو، بیجنگ، سیول، یوگنڈا اور مراکش کے لیے نئی پروازیں چلائی جائیں گی۔

    السعودیہ نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو اطمینان دلایا کہ سال رواں کے دوران ان مقامات کے لیے آرام دہ پروازیں شروع کی جائیں گی، ان شہروں کا سفر کرنے والے اہم سیاحتی، تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

  • سعودی عرب : ایئرلائنز کے مسافروں کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب : ایئرلائنز کے مسافروں کیلئے اہم خبر

    ریاض : سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ خریدا گیا ٹکٹ کسی کو فروخت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس میں نام تبدیل کرنے کی اجازت ہے۔

    السعودیہ نے یہ وضاحت اس استفسار کے بعد جاری کی جس میں ایک مسافر کی جانب سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا کوئی شخص اپنا ٹکٹ کسی اور کے نام کرسکتا ہے یا نہیں؟۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ٹکٹ میں نام تبدیل نہیں ہوسکتا البتہ اسے منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹکٹ کی قیمت واپس لی جاسکتی ہے اس کے بعد کسی اور کے نام سے جاری کرایا جاسکتا ہے۔

    السعودیہ انتظامیہ کے مطابق اگر ٹکٹ کیش کی صورت میں خریدا گیا ہوگا تو ایسی صورت میں رقم کی واپسی میں تین سے اکیس روز لگیں گے اور یہ کام کے ایام میں شمار کیے جائیں گے۔

    السعودیہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ ٹکٹ  اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریدا گیا ہوگا تو کام کے 45 ایام  رقم کی واپسی میں صرف ہوں گے۔

    السعودیہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی رقم کی واپسی کی درخواست سے متعلق تفصیلات کے لیے السعودیہ کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

    کراچی : سعودی ائیرلائن نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا کہ سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سعودی ائیرلائن نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔

    پاکستان سے سعودی ائیرلائن پر سفر کرنے مسافروں پر بھی اطلاق ہوگا ، سعودی ائیر ایڈوائزری کے مطابق سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں اور اگر پچھلے دو ہفتوں میں مسافر نے کورونا مریض کیساتھ وقت گزارا ہے تو بھی پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اگر مسافر میں ظاہری علامات نظر آئیں تو بورڈنگ پاس نہیں دیا جائے گا اور دوران پرواز سماجی فاصلہ، ہینڈ سینیٹائزر اور تھری پلائی ماسک کا استعمال بھی لازم ہوگا۔