Tag: Saudi Aramco

  • پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، سعودی آرامکو سے سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

    پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، سعودی آرامکو سے سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

    اسلام آباد: پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، وفد سعودی آرامکو حکام سے سرمایہ کاری پر بات چیت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر منرل فورم کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے نگراں وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد ریاض پہنچ گیا۔

    فیوچر منرل فورم کا انعقاد آج سے 11 جنوری تک ہو رہا ہے، دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے وفود اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل و دیگر کمپنیوں کے حکام بھی وفد میں شامل ہیں، فیوچر منرل فورم میں معاشی ترقی میں معدنیات کے کردار پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی وفد کی دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، سعودی آرامکو حکام سے بھی ملاقات کی جائے گی، آرامکو حکام سے پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام سے ریکوڈک منصوبے پر سرمایہ کاری پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

  • سعودی آئل کمپنی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    سعودی آئل کمپنی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مالی سال 2022-23 میں ریکارڈ منافع ہوا ہے جس کے بعد یہ دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو گزشتہ 12 ماہ میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے

    فوربز کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی قرار پائی ہے حالانکہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سال بہ سال کی بنیاد پراس کے منافع میں 38 فی صد کمی ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پانچ مئی 2023 تک سعودی عرب کی ملکیت تیل کمپنی کو 156.36 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔

    رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران میں 30.08 ارب ڈالر کا منافع گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38 فی صد کم تھا۔

    سعودی آرامکو

    اس حوالے سے ترجمان آرامکو کا کہنا ہے کہ کہ آمدن میں کمی خام تیل کی کم قیمتوں اور ریفائننگ اور کیمیکل مارجن میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    سعودی آرامکو نے دوسرے نمبر پر امیرترین کمپنی ایپل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ منافع کمایا۔ایپل کا منافع 94.32 ارب ڈالر تھا۔

    ایک تخمینے کے مطابق آرامکو کی مارکیٹ قدر 2,055.22 ارب ڈالر ہے اور وہ ایپل اور مائیکروسافٹ سے پیچھے ہے۔فروخت کے معاملے میں آرامکو وال مارٹ کے بعد دوسرے نمبر پر تھی اور ایمیزون سے آگے تھی۔1933ء سے قائم شدہ آرامکو کے صدر دفاتر سعودی عرب کے شہر ظہران میں واقع ہیں۔

    فوربز کے مطابق ایگزون، الفابیٹ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک اور شیل دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

  • سعودی آرامکو: 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع

    سعودی آرامکو: 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع

    ریاض: دنیا کی سب سے بڑی سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد آئندہ 10 سال کے دوران مملکت میں روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم ہوں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے منگل کو 51 ملکی اور بین الاقوامی صنعتی کمپنیوں کے ساتھ ان کنگڈم ٹوٹل ویلیو ایڈ پروگرام کے تحت 59 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

    اسٹریٹجک معاہدوں سے آئندہ 10 سال کے دوران مملکت میں روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم ہوں گے۔

    توقع کی جارہی ہے کہ 41.25 ارب ریال مالیت کے معاہدوں سے سعودی آرامکو کی درآمدی چین مضبوط ہوگی اور خام مواد تیار کرنے والے ادارے جدید خطوط پر استوار ہوں گے۔

    سعودی آرامکو میں تکنیکی خدمات کے ڈپٹی چیئرمین احمد السعدی نے کہا کہ سعودی عرب کے منفرد درآمد کاروں کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری سعودی آرامکو کی کارکردگی میں لچک پیدا کرے گی۔

    توانائی کے شعبے میں آرامکو کمپنی کو دنیا بھر میں زیادہ معتبر بنائے رکھنے کو یقینی بنائے گی۔

    سعودی آرامکو میں سپلائی چین کے ڈپٹی چیئرمین انجینیئر محمد الشمری نے بتایا کہ معاہدوں پر دستخط کرنے والے مستقبل میں مطلوبہ اشیا کی صنعت میں ہمارے پارٹنر ہوں گے، ان معاہدوں کی بدولت سعودائزیشن کا انفراسٹرکچر وسیع ہوگا۔

    انجینیئر محمد الشمری نے مزید کہا کہ معاہدوں کا مقصد مملکت میں عالمی سطح کی رسد چین کے قیام کے حوالے سے سعودی آرامکو کے تصور سے مطابقت رکھنے والی مشترکہ کامیابی اور تعاون کا فریم تیار کرنا ہے۔

  • سعودی عرب کی آئل کمپنی ماحول دوست اقدامات کرنے کے لیے کوشاں

    سعودی عرب کی آئل کمپنی ماحول دوست اقدامات کرنے کے لیے کوشاں

    ریاض: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مملکت کی تیل کمپنی آرامکو کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے، سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے بعد آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس سے رسد نیٹ ورک پر برا اثر پڑا ہے۔

    امین الناصر کا کہنا ہے کہ منافع کی شرح اور افراط زر میں اضافے جیسے اسباب نے کئی لوگوں کے یہاں آئل مارکیٹ کے حوالے سے منفی نقطہ نظر پیدا کیا ہے۔

    فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی آرامکو نے سنہ 2025 تک کاربن کی مقدار میں 15 فیصد تک کمی پیدا کرنے والی تجدد پذیر توانائی اور پائیدار حکمت عملی متعارف کروائی ہے۔

    سعودی آرامکو سرمایہ کاری اور مؤثر حل پیش کر کے سنہ 2025 تک کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے۔

    امین الناصر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے، کئی ٹیکنالوجیز ایسی ہیں جو کاربن کے اخراج میں کمی لا سکتی ہیں۔

    سعودی آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الاستدامہ فنڈ ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگا رہے ہیں، اس فنڈ کی قدر ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ یہ اس شعبے میں دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔ اسے ماحولیاتی تبدیلی روکنے میں معاون نئی کمپنیوں کی اہم ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا۔

    انہوں نے بلو ہائیڈروجن اور ہائیڈروجن مارکیٹ نیز حال و مستقبل میں اس کے استعمال کا تعارف بھی کروایا۔

  • سعودی کمپنی دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی

    سعودی کمپنی دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی

    ریاض: سعودی آئل کمپنی آرامکو دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو دنیا کی سب سے امیر کمپنی بن گئی ہے، جس کے حصص منگل کو 9.24 ٹریلین ریال (2.464 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گئے ہیں۔

    بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق تیل کمپنی کے حصص ابتدائی ٹریڈنگ میں 46.2 سعودی ریال تک پہنچے، جس سے اس کی مارکیٹ کی ویلیو بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے آگے نکل گئی، جس کی قیمت 2.461 ٹریلین ڈالر ہے۔

    آرامکو کے اسٹاک کی قیمت بعد میں تھوڑی سی کم ہو گئی، سعودی وقت کے مطابق صبح 11:53 بجے تک ٹریڈنگ 46.05 ریال پر ہوئی، جس کی مارکیٹ ویلیوایشن 9.21 ٹریلین ریال ہے۔

    دوسری جانب آرامکو کو کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والی بڑی کساد بازاری کے بعد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بھرپور فائدہ ہوا، اسی طرح روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے آرامکو نے اپنی مارکیٹ میں 240 بلین ڈالر سے زائد کا اضافہ کیا۔

    آرامکو اور ایپل کے بعد مائیکرو سافٹ تیسری بڑی کمپنی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 1.979 ٹریلین ڈالر ہے۔

  • سعودی آرامکو نے مائیکرو سافٹ بھی پیچھے چھوڑ دیا، ماہرین حیران

    سعودی آرامکو نے مائیکرو سافٹ بھی پیچھے چھوڑ دیا، ماہرین حیران

    ریاض : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سوفٹ کارپوریشن دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی سمجھی جاتی ہے لیکن اب سعودی کمپنی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی۔

    سعودی آرامکو دوہزار 240 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی مالیتی کمپنی اپیل کے قریب پہنچنے والی ہے جس کی مالیت دو ہزار600 ارب ڈالر ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے شیئرز بہت تیزی سے بڑھے ہیں اور اس نے مائیکرو سافٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی حیثیت حاصل کی ہے۔

    جمعرات کو سعودی وقت دن گیارہ بجے آرامکو کا ایک شیئر 42 ریال (11.2 ڈالر) تک پہنچ گیا۔ دنیا کی بڑی تیل کمپنی نے ساڑھے 15 ارب ڈالر تیل پائپ لائن کا معاہدہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔ سنہ 2014 کے بعد تیل کی قیمتوں میں پہلی بار اتنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    بدھ کو آرامکو اور بین الاقوامی سرمایہ کار کنسورشیم نے گیس پائپ لائن کے کامیاب معاہدے کا اعلان کیا تھا، اس کنسورشیم میں بلیک راک اور حسنا کمپنیاں شامل ہیں، اس معاہدے کے باعث آرامکو کی مارکیٹ ویلیو دو ہزار 200 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

  • ولئ عہد محمد بن سلمان کا آرامکو سے متعلق بڑا فیصلہ

    ولئ عہد محمد بن سلمان کا آرامکو سے متعلق بڑا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکومت نے تیل کی بڑی سعودی کمپنی آرامکو کے 4 فی صد حصص انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولئ عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو کمپنی کے چار فی صد حصص سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آرامکو کے حصص کی مذکورہ شرح کی منتقلی ملکی معیشت کی بہتری اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا چار فی صد حصص کی منتقلی سے 2025 تک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت کا حجم 4 ٹریلین ریال تک ہو جائے گی، یہ فنڈ اپنے طویل المیعاد اور درمیانے میعاد کے اہداف کی تکمیل کر رہا ہے۔

    ولئ عہد کے مطابق حصص انویسٹمنٹ فنڈ 2025 تک مقامی طور پر نئے منصوبوں پر کام کرے گا۔ خیال رہے کہ آرامکو کمپنی کے حصص میں حکومت کا ابھی تک حصہ 94 فی صد ہے۔

  • سعودی عرب، آرامکو کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی گئی

    سعودی عرب، آرامکو کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی گئی

    ریاض: سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے سعودی آرامکو کے حصص کی ابتدائی فروخت کی منظوری دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ نے آرامکو کے حصص کی فروخت کے لیے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے اور یہ آئندہ 6 ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

    سعودی آرامکو اپنے پانچ فیصد حصص ابتدائی طور پر فروخت کرنا چاہتی ہے اور اس کو توقع ہے کہ اس طرح اس کو 100 ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوجائے گی، سعودی آرامکو نے اپنے تمام اثاثوں کا تخمینہ 20 کھرب ڈالر لگایا ہے۔

    کمپنی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 2019 کے اختتام سے قبل ایک فیصد حصص فروخت کے لیے پیش کرے گی اور ایک فیصد حصص آئندہ سال فروخت کے لیے پیش کرے گی، اس کے بعد 2020 اور 2021 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں آرامکو کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: آرامکو السعودیہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بن گئی

    رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کا 11 دسمبر کو سعودی اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کیا جائے گا، سعودی عرب بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی آرامکو کا اندراج چاہتا ہے۔

    سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی حصص کی قیمتوں کے تعین کا آغاز 17 نومبر سے کیا جائے گا اور حتمی قیمت کا اعلان 4 دسمبر کو کیا جائے گا۔

    آرامکو کی حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو سعودی عرب کے خود مختار فنڈ مین جمع کرایا جائے گا اور اس کو سعودی عرب کے ویژن 2030 پروگرام پر خرچ کیا جائے گا۔

    سعودی آرامکو نے 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا اور 2019 کی پہلی ششماہی میں 46 ارب 90 کروڑ ڈالر کے منافع کیا اعلان کیا گیا تھا۔

  • سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    ویانا : سعودی عرب کے وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو کےحصص کی عوامی پیش کش کا عمل مکمل طور پر کبھی معطل ہی نہیں کیا گیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ بڑی تیل کمپنی آرامکو کے2020-21میں حصص کی فروخت کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے جارہی ہے اور اس کا پیٹرو کیمیکل فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) سے انضمام کا عمل بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خالد الفالح نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی او (حصص کی عوامی پیش کش) کا عمل مکمل طور پر تو کبھی معطل نہیں کیا گیا تھا، ہم ہمیشہ سے اس بات میں واضح رہے ہیں کہ آئی پی او 2020-2021 کے ٹائم فریم میں ہوگا، ہم نے اس موضوع پر کبھی بات چیت معطل نہیں کی ہے۔

    انھوں نے آرامکو کے پیٹرو کیمیکلز فرم سابک کے 70 فی صد حصص کی خریداری کا حوالہ دیا ،سعودی آرامکو نے 69 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں سابک کے یہ حصص خرید کیے ہیں۔اس کے علاوہ 12 ارب ڈالرز کے بانڈز کی فروخت کی ہے جس کی وجہ سے آئی پی او میں تاخیر ہوئی ہے۔

    وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا تھا کہ اب یہ تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور ہم نے آئی پی او کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔اآ