Tag: saudi aviation

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کیلئے اہم خبر

    کراچی : سعودی عرب کی شہری ہوابازی کے منتظم ادارے گاکا نے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئر لائنز کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھا کر سفر کرانے پر پابندی اور مسافروں کیلئے پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کے نئے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی، ائیر لائن بورڈنگ کارڈ نہ کیا جائے

    سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود کچھ ائرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ جاری کئے تھے لہٰذا اب ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کئے جائیں جن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔

    گاکا اعلامیے کے مطابق تمام ایئرلائنز اپنے مسافروں کے ساتھ پالتو جانور کی موجودگی کی پیشگی اطلاع دینے کی پابند ہوں گی۔

    سعودی حکام کی اجازت کے بغیر کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ پالتو جانور نہیں لاسکتا، کسی مسافر یا فضائی کمپنی نے بغیر پرمٹ جانوروں کی سعودی عرب آمد یا روانگی کی کوشش کی گئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    تمام ائرلائنز کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • سعودی ایوی ایشن کے تحت تین روزہ کانفرنس کا انعقاد

    سعودی ایوی ایشن کے تحت تین روزہ کانفرنس کا انعقاد

    ریاض : سعودی عرب میں ہوا بازی سے متعلق مستقبل کے چیلنجز سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا فیوچر ایوی ایشن فورم 11مئی کو ریاض میں منعقد ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 3روزہ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ہے ایوی ایشن کانفرنس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    No description available.

    ذرائع کے مطابق کانفرنس میں وفاقی وزیر کی نمائندگی ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کریں گے، کانفرنس میں خاقان مرتضیٰ پاکستان میں ہوا بازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

    کانفرنس کا مقصد ہوا بازی کے چیلنجز،  ہوابازی کی صنعت کو فروغ دینا اور مسافروں کی سہولیات سے متعلق پر بھی تبادلہ خیال کرنا ہے۔

     

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کراچی : پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جس میں مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا ، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا جبکہ آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے ، عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا، اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، یہ کام حرم مکی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں، پاکستانیوں کیلئے  اہم خبر آگئی

    سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو مزید 7پروازوں کی اجازت دے دی ، جس کے بعد پی آئی اے سعودی عرب کیلئے 28 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سعودی عرب کے لئے خصوصی پروازوں کے معاملے پرسعودی ایوی ایشن نے مزید 7پروازوں کی اجازت دے دی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کی پروازوں کو اجازت ملی ، پی آئی اے سعودی عرب کیلئے28پروازیں آپریٹ کرے گا ، پی آئی اے جدہ، دمام، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔

    خیال رہےسی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

    بعد ازاں اعلیٰ سطحی سفارتی ذرایع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہو گئی ، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔

  • سعودی ایوی ایشن میں پہلی بار خواتین ہوا بازوں کی تربیت

    سعودی ایوی ایشن میں پہلی بار خواتین ہوا بازوں کی تربیت

    دمام: سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب سعودی ایوی ایشن اکیڈمی میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین پائلٹوں کو طیارے اُڑانے کی تربیت دی جائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی کی مشرقی شہر دمام میں واقع برانچ میں سیکڑوں خواتین نے ہوا بازی کی تربیت لینے کے لیے درخواستیں جمع کرادی ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تربیت دینے کا آغاز کردیا جائے گا۔

    ایک سول پائلٹ بننے کی خواہش مند خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ بیرون ملک شہری ہوا بازی کی تربیت کے لیے جانے کے عادی ہوچکے تھے لیکن بیرون ملک خواتین کے لیے شہری ہوا بازی کی تربیت مردوں کی بہ نسبت بہت مشکل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں نہیں رہ رہے ہیں جہاں خواتین کو صرف محدود شعبوں میں کام کرنے کی اجازت ہو، اب خواتین کے لیے تمام اُفق کھلے ہیں، اگر آپ میں کوئی کام کرنے کی لگن ہے تو پھر آپ اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی 30 کروڑ ڈالرز کے ایک منصوبے کا حصہ ہے، اس میں طیاروں کی تربیت کے لیے ایک اسکول بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ہوائی اڈے پر طیاروں کو پرواز میں مدد دینے کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

    اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان الموطیری کے مطابق ان کے یہاں طلبا کو تین سال کی تدریسی اور عملی تربیت دی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پروازیں روکنے کی دھمکی دے دی

    سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پروازیں روکنے کی دھمکی دے دی

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی، پی آئی اے حکام نے واجبات کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے واجبات ادا نہ کرنے کی پاداش میں پی آئی اے کو پروازیں روکنے کی دھمکی دے دی۔

    وزارت خزانہ نے عدم ادائیگی کی صورت میں فلائٹ آپریشن بند ہونے کی سعودی دھمکی کے بعد پی آئی اے حکام کو واجبات کی مد میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے قرضوں اور سود کی مد میں جنوری 2017 سے جون کے درمیان 25 ارب کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

    پی آئی اے نے وفاقی حکومت کا 15 ارب سے زائد قرضہ ادا کرنا ہے جبکہ این جی اوز کا 4ارب 22 کروڑ اور 5ارب 54 کروڑ روپے سود کی مد میں واجب الادا ہیں۔

    سرکاری دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ایئر لائنز کو واجبات کی ادائیگی کے لیے جنوری میں 3 ارب 48 کروڑ ، فروری میں 5ارب 11کروڑ ، مارچ میں 3 ارب 25کروڑ ، اپریل میں 3ارب 28 کروڑ ، مئی کے دوران 6ارب 50 کروڑ جبکہ جون میں 3 ارب 69 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

    علاوہ ازیں نواز حکومت کے گزشتہ تین برس کے دوران پی آئی اے پر مجموعی قرضوں کا حجم 185ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔

  • سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

    سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

    کراچی : سعودی ایئرپورٹ اتھارٹی نے قومی ایئرلائن پر مسافروں کا سامان پاکستان چھوڑکر آنے پر دس ہزار ریال کا جرمانہ عائد کردیا۔ مسافروں نے سامان کی عدم دستیابی پر پی آئی اے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے جس پرسعودی ایوی ایشن کی جانب سے ادارے کو بھاری جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کی پروازیں کراچی لاہور اور دیگر علاقوں سے آنے والے مسافروں کا سامان چھوڑ کر سعودی عرب آرہی ہیں، جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافر اپنا سامان نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، مسافروں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پی آئی اے پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔

    صورتحال کا سعودی ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا۔ سعودی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو سامان آنے تک پی آئی اے انتظامیہ پر ہوٹل اور سو یو ایس ڈی جرمانے کا حکم دیا ہے۔

  • پی آئی اے کے جہازکا جنریٹرخراب، سعودی ایوی ایشن نے جرمانہ کردیا

    پی آئی اے کے جہازکا جنریٹرخراب، سعودی ایوی ایشن نے جرمانہ کردیا

    کراچی : فیصل آباد سے جدہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 کا گراؤنڈ جنریٹر خراب ہوگیا مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سعودی ایوی ایشن نے جرمانے کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے جس پرسعودی عرب کی جانب سے ادارے کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 جو فیصل آباد سے جدہ پہنچی تو اس کے خراب گراؤنڈ جنریٹر کے باعث طیارہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافروں کا طیارے میں برا حال ہوگیا۔

    مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا، پی آئی اے کے کیبن کرو نے ایمرجنسی ٹارچ لائٹ کے ذریعے مسافروں کو جہاز سے اتارا۔

    سعودی ایوی ایشن نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں دس ہزار ریال جرمانے کا امکان ہے۔

    سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ جنریٹر کیوں نہیں ٹھیک کروایا گیا، طیارے میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا تھا، جس کی ذمہ دار بھی پی آئی اے ہوتی۔

     

  • سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کے دوران قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کو واجبات کی عدم ادائیگی پر طلب کرلیا ہے۔

    انتظامیہ کی ٖغفلت اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا حج آپریشن کھٹائی میں پڑھ گیا ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا واجبات کی عدم ادائیگی کیلئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے، قومی ایئرلائن نے سعودی ایوی ایشن کے واجبات ادا نہیں کئے۔

    سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو سات ملین سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر گذشتہ مہینے حج آپریشن کی اجازت دی تھی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے یقین دہانی کے باوجود واجبات ادا نہ کئے ہیں، سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو نوٹس جاری کردیا، قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن سے بات چیت جاری ہے۔