Tag: Saudi civil aviation

  • سعودی ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی

    سعودی ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی

    کراچی: سعودی سول ایوی ایشن نے پالتو جانوروں سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سفر سے قبل مسافر کے لیے پالتو جانور کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی، گاکا نے نوٹیفکشن جاری کر دیا۔

    سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نیا طریقہ کار وضع کر دیا ہے، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنوں کے مسافر پالتو جانوروں کی ترسیل کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کریں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر سفر سے قبل جانوروں کی امپورٹ، ایکسپورٹ کے لیے سعودی حکام کو درخواست دینے کی پابند ہوں گے، سعودی حکومت کی جانب سے پرمٹ لیے بغیر مسافروں کے ساتھ جانور کو سفر نہیں کرایا جائے گا۔

    گاکا نے ایئر لائنوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرمٹ کے بغیر جانوروں کی سعودیہ آمد یا روانگی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے لیے سعودی ایوی ایشن کا زبردست اعلان

    کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے لیے سعودی ایوی ایشن کا زبردست اعلان

    ریاض : سعودی سول ایوی ایشن نے کورونا کی وجہ سے معطل فلائٹس پر ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مسافر کورقم واپس لینے اور سفر کیلئے سہولت فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گاگا نے مسافروں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سےمعطل فلائٹس پرٹکٹس ریفنڈ کئے جائیں اور کوئی بھی اضافی چارجز مسافروں سےوصول نہ کئے جائیں۔

    ،سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ مسافر کورقم واپس لینے اور سفر کیلئے سہولت فراہم کی جائے ، اس حوالےسے ائیرلائن مسافروں کو واچرز جاری کریں۔

    گاگا نے واضح کیا کہ ائیرلائنز کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کرسکتی ، خلاف ورزی کرنیوالی ایئرلائنز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے سفری اجازت کے حامل ممالک کے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس کے تحت ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

    سعودی ایوی ایشن(گاکا) کا کہنا تھا کہ ایئرلائنز مسافروں کی منظور شدہ ادارہ قرنطینہ سہولیات میں سے کسی ایک پر تصدیق شدہ بکنگ کا ثبوت یقینی بنائیں۔

    گاکا نے سعودی ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ ہولڈر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ جہاز پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں، تمام ایئرلائنز کے لیے آرائیول پلیٹ فارم پر مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے، ایسے مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

  • مسافروں کی ویکسی نیشن: سعودی حکومت کی تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات

    مسافروں کی ویکسی نیشن: سعودی حکومت کی تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات

    کراچی : سعودی سول ایوایشن نے تمام بین الاقوامی ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرلائنز ان سعودی شہریوں کو سفری سہولت دے سکتی ہیں جن کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہو۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگانے والے سعودی شہری ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جن کی فہرست سلطنت نے جاری کی ہوئی ہے۔

    سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں پر ویکسین کی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا، بچوں کو سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ انشورس پالیسی کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے سعودی شہری جن کو ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہو سفر کرسکتے ہیں، ایئرلائینز کو جاری ہدیات نامے پر عمل درآمد 9 اگست 2021 سے ہوگا۔

  • سعودی شہر نیوم کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد ورفت شروع

    سعودی شہر نیوم کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد ورفت شروع

    ریاض : سعودی عرب کے جدید تعمیر ہونے والے صنعتی شہر نیوم بے کے ہوائی اڈے پر اتوار سے تجارتی پروازوں کی آمد کا آغاز ہوگیا، یہ خطے میں پہلا ہوائی اڈا ہے جہاں فائیو جی وائرلیس نیٹ ورک سروس استعمال کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے گذشتہ ہفتے 30 جون سے نیوم بے کا ہوائی اڈا کھولنے کا اعلان کیا تھا اور پہلی تجارتی پرواز کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

    اس نے کہا تھا کہ یہ 5 جی وائرلیس نیٹ ورک سے آراستہ ہوگا۔سعودی وزارتِ مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ( ایم سی آئی ٹی) نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم تیزی سے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ تنظیم ( ایاٹا) کے ہاں اس ہوائی اڈے کی رجسٹریشن پہلے ہی ہوچکی ہے اور اس کی علامت ”نیوم“ہے۔نیوم بے کے ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ہی یہاں سرمایہ کاروں اور نیوم منصوبے کے ملازمین کی پروازوں کی باقاعدہ آمد ورفت شروع ہوگئی۔

    مصر کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کی گورنری تبوک میں نیوم کا شہراور اقتصادی زون تعمیر کیا جارہا ہے، اس کثیر قومی شہر کا رقبہ 10230 مربع میل ہوگا،اس منصوبے کا اکتوبر 2017ءمیں اعلان کیا گیا تھا اور تب ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ نیوم میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل جدید صنعتی کارخانے لگائے جائیں گے جس کا مقصد سعودی مملکت کو صنعت اور ٹیکنالوجی کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔