Tag: Saudi Coalition

  • یمن: سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار

    یمن: سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار

    صنعا: یمن میں سرکاری فوج اور سعودی اتحادی افواج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حبل بندرگارہ پر کنٹرل سنبھال لیا، اس دوران متعدد حوثی باغیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے بعد حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھالا گیا، اس اہم کارروائی کے دوران حوثی باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔


    یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول سنبھال لیا


    فوج کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جب کہ متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاحق ہے۔


    سعودی اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش


    علاوہ ازیں یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یمنی حکومت اور حوثی باغی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے

    یمنی حکومت اور حوثی باغی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے

    صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں جاری فوجی آپریشن کے بعد یمنی حکومت اور حوثی باغی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ حوثی باغی اور یمنی حکومت دونوں فریقین مذاکرت کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ یمن کے ایران نواز حوثی باغی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔


    الحدیدہ کو تمام حوثی باغیوں سے خالی کرائیں گے: یمنی صدر


    مارٹن گریفتھس نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک ہفتے کے اندر اس حوالے سے دونوں برسرِپیکار پارٹیوں کے سامنے کوئی حل رکھے گی، یہ پیش رفت بندرگاہی شہر الحدیدہ پر قبضے کی لڑائی کے دوران سامنے آئی ہے۔

    دوسری جانب عرب اتحاد کی جانب سے مذاکرات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا جبکہ اتحاد کی جانب سے یہ امید کی جارہی ہے کہ وہ حوثی باغیوں سے مذاکرت سے قبل الحدیدہ بندرگاہ خالی کرانے کا مطالبہ کریں گے۔


    سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی


    مذاکرات سے متعلق اس اہم فیصلے کے بعد اب یہ امید کی جارہی ہے کہ یمن میں جاری تین سالہ خانہ جنگی اب ختم ہوجائے گی، اس لڑائی میں اب تک دس افراد ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔