Tag: Saudi Crown

  • سعودی شہزادہ کی فرانسیسی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    سعودی شہزادہ کی فرانسیسی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    پیرس: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دو روزہ سرکاردی دورے پر پیریس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج فرانس کے وزیر اعظم ایڈور فلپ سے ملاقات کی اور اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیرس پہنچے ہیں، اپنے دورے میں سعودی ولی عہد فرانس کے صدر امانوئل ماکروں اور دیگر فرانسیسی عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز شہزادہ محمد بن سلمان جب پیرس پہنچے تو ان کا پرشاندار استقبال کیا گیا، ایئر پورٹ پر فرانسیسی وزیر خارجہ کے علاوہ پیرس میں سعودی سفیر ڈاکٹر خالد العنقری سمیت ریاض میں سعودی سفیر بھی استقبالیہ وفد میں شامل تھے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی دوستی کو عظیم قرار دے دیا

    خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے حالیہ بیرون ملک دوروں کا آغاز مصر سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ اور امریکا بھی گئے اور اب وہ فرانس کے دار الحکومت پیرس میں موجود ہیں، سعودی شہزادے کا یہ دورہ امریکا کے کامیاب دوروں کا تسلسل ہے۔

    ولی عہد فرانس حکومت کی دعوت پر پیرس پہنچے ہیں ان کے وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی وصنعت انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد العواد سمیت اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    سعودی عرب بھی جوہری صلاحیت حاصل کرے گا، سعودی ولی عہد

    دوسری جانب دورے سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے میں توجہ کا مرکز دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاملات ہوں گے جبکہ سعودی عرب اور فرانس ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے دریچوں کے کھولے جانے کے واسطے مشترکہ پالیسی کی خواہش رکھتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری اخوان المسلمون کے حق میں سامنے آگئے

    القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری اخوان المسلمون کے حق میں سامنے آگئے

    کابل: عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا مصر کی کالعدم دینی وسیاسی تنظیم اخوان المسلون کے حق میں بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا سوشل میڈیا کے ذریعے ایک نیا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ مصر کی کالعدم جماعت اخوان المسلمون کا دفاع کرتے نظر آئے۔

    ایمن الظواہری کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آٰیا کہ جب سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ دنوں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اخوان المسلمون کے نظریے کی بیخ کنی کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

    انٹرویو کے ردعمل میں القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اخوان المسلمون کی حمایت کرتے ہوئے ان کے نظریے کا مکمل دفاع کیا اور محمد بن سلمان کے تبصروں کو رد کر دیا۔

    اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم ہے، مصری حکومت

    خیال رہے کہ القاعدہ کے سربراہ کی جانب سے اخوان المسلمون کے دفاع کا کوئی اچنبھے کی بات نہیں کیوں کہ  وہ  ایک عرصے سے خود کو الاخوان کے فکری اور روحانی مرشد سید قطب کا شاگرد قرار دیتے چلے آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آبادمیں ماضی میں ہونے والے آپریشن کے بعد اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے پکڑی گئی دستاویزات سے بھی القاعدہ اور مصر کی اخوان المسلمون کے درمیان مضبوط روابط کا پتا چلا ہے۔

    عدالتی فیصلے کیخلاف اخوان المسلمون کے حامی سڑکوں پر نکل آئے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایمن الظواہری کی جانب سے متعدد بیانات سامنے آچکے جس میں وہ کئی مرتبہ مصر کی کالعدم تنظیم کی حمایت کر چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔