Tag: Saudi Desert

  • ویڈیو : سعودی صحرا میں بزرگ شخص موت کے دہانے پر، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو : سعودی صحرا میں بزرگ شخص موت کے دہانے پر، پھر کیا ہوا؟

    ریاض : سعودی عرب کے صحرا میں گمشدہ ضعیف شخص کو موت کے منہ میں جانے سے بروقت بچالیا گیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک بزرگ شخص صحرا میں گم ہوگئے اور کافی دیر تک کوشش کے باوجود باہر نکلنے میں ناکام رہے اور اس کشمکش میں موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ مناظر دکھائے گئے ہیں جب ریسکو کرنے والے اہلکاروں نے بزرگ کو ڈھونڈ لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تلاش کے مشکل لمحات کے بعد لاپتہ بزرگ شہری کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کو بزرگ شخص کی اس کہانی نے دل گرفتہ کردیا، بڑی تعداد میں لوگ بزرگ سے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں تثلیث میں جبل شوک کے قریب بزرگ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    ریسکیو ادارے نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ ایک شخص کی طرف سے ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی ہے کہ اس کی کار ماؤنٹ شوک کے قریب ریت میں پھنس گئی ہے اور وہ مرنے والا ہے۔

    کال کے موصول ہوتے ہی ریسکیو ارکان نے فوری طور پر اپنا کام شروع کردیا اور آخر کار بزرگ کی کار کو ڈھونڈ لیا گیا۔

  • سعودی عرب: راستہ بھول کر صحرا میں بھٹکنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    سعودی عرب: راستہ بھول کر صحرا میں بھٹکنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    ریاض: سعودی عرب میں صحرا میں بھٹکنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد مل گئی، گمشدہ شہری صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں راستہ بھول کر صحرا میں بھٹک جانے والے مقامی شہری کی لاش مل گئی۔

    ایک ریسکیو فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل ام اثلہ کے علاقے میں مقامی شہری کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔

    تنظیم سے گمشدہ شہری کی تلاش کے لیے مدد طلب کی گئی جس پر صحرا میں گمشدہ افراد کی تلاش کے امور کے ماہر افراد پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔

    رضا کاروں نے اس شخص کو ہر ممکن جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہ مل سکا۔

    تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ گمشدہ شہری جو صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا، بالآخر اس کی لاش مل گئی۔