Tag: Saudi female

  • سعودی خاتون آرٹسٹ نے مناسک حج کو مصوری میں ڈھال دیا

    سعودی خاتون آرٹسٹ نے مناسک حج کو مصوری میں ڈھال دیا

    ریاض : سعودی خاتون آرٹسٹ نے وال پینٹنگز کے ذریعے طواف ، وقوف عرفات اور رمی جمرات کو جدت طرازی کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون آرٹسٹ عواطف عبدالعزیز المالکی نے مناسک حج کو خوب صورت انداز سے اپنی وال پینٹنگز میں سمویا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے طواف ، وقوف عرفات اور رمی جمرات کو جدت طرازی کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عواطف نے بتایا کہ میں نے یہ پسند کیا کہ نماز اور طواف کی عبادت، حرمین شریفین، روضہ مبارک اور مقامات مقدسہ کو اس طرح فن پاروں میں مجسم کیا جائے کہ وہ ہر جگہ ہمارے سامنے رہیں، کسی بھی مسلمان کے لیے یہ خوب صورت ترین منظر ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پینٹنگز کے ذریعے وقوف عرفات، رمی جمرات اوور دیگر مناسک حج کو نمایاں کیا ہے،سعودی آرٹسٹ نے واضح کیا کہ وہ مختلف پیمائش کی وال پینٹگز تیار کرتی ہیں جو 14 میٹر تک پہنچ جاتی ہیں۔

    عواطف کا کہنا تھاکہ انہوں نے پینٹنگ بنانے کا آغاز 25 برس پہلے کیا جب وہ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھیں بعد ازاں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ٹیچر بننے کے بعد پینٹنگ کے شوق کی تصویر پایہ تکمیل تک پہنچی۔

    باصلاحیت سعودی آرٹسٹ کے مطابق انہوں نے آرٹ کے حوالے سے مختلف نوعیت کے کام انجام دیے۔ ان میں آرٹ اسکولز میں سرگرمیاں اور کرداروں اور گھوڑوں کی تصاویر شامل ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عواطف کا کام اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ انہوں نے گذشتہ برس فن پاروں کی نمائش میں بڑے شعراءکے قصیدوں کو پینٹنگ میں ڈھال کر پیش کیا۔

    انہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی بہت سی پینٹنگز بنائیں۔ عواطف نے مملکت میں اور اس کے بیرون بہت سے ایونٹس میں شرکت کی۔

  • سعودی عرب کی پہلی خاتون باکسر نے نئی تاریخ رقم کردی

    سعودی عرب کی پہلی خاتون باکسر نے نئی تاریخ رقم کردی

    ریاض: اٹھائیس سالہ رشا خمیس نے سعودی عرب کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے  پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشا خمیس نے کہا کہ 2011 میں پہلی مرتبہ میں نے باکسنگ کے دستانے پہنے اس کے بعد سے ہی مجھ میں باکسنگ کھیل کا جنون پیدا ہوگیا، اس دوران میں امریکا کی جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں۔

    سعودی عرب کی پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر رشا خمیس کا تعلق ایک ثقافتی و ادبی گھرانے سے ہے، ان کے دادا مرحوم عبداللہ بن خمیس سعودی عرب کے ایک معروف لکھاری تھے، انھیں خود کھیل کے علاوہ جغرافیہ اور فطرت سے بھی لگاؤ ہے۔

    سعودی عرب کی خاتون باکسر نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    خاتون باکسر کہنا تھا کہ گذشتہ کئی برسوں تک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ تربیت کے لیے باکسنگ کلب جاتی تھی جس کے بعد مجھے اس کھیل سے محبت ہو گئی اور میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا، اور آج میں ایک کامیاب خاتون باکسر ہوں۔

    خیال رہے کہ رشا خمیس نے سعودی عرب کی پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ مزید اہم سنگ میل عبور کیے ہیں جن میں دنیا کی سات بڑٖی چوٹیوں میں سے دو کو سر کرنا بھی شامل ہے۔

    بنگلادیشی نژاد برطانوی باکسر رخسانہ بیگم باکسنگ رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    واضح رہے کہ انہوں نے کیلی فورنیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی اور پبلک پالیسی مینجمنٹ میں ماسٹرز کر رکھا ہے جبکہ ان دنوں رشا خمیس سعودی عرب کی یونیورسٹیز میں خواتین باکسر کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔