Tag: saudi flag

  • سعودی پرچم اور قومی ترانے میں تبدیلی

    سعودی پرچم اور قومی ترانے میں تبدیلی

    ریاض: سعودی شوریٰ نے  قومی پرچم اور ترانے میں تبدیلی کی منظور دے دی ہے۔

    شوریٰ کی منظوری کے بعد قومی نشان میں  بھی تبدیلی کی جائے گی۔ قومی پرچم میں تبدیلی کا مسودہ رکن سعودی شوریٰ سعد سالب ال اطیبی نے دیا۔

    تبدیلیاں آئین کے آرٹیکل 23 میں ترمیم کے ذریعے کی گئی۔ سعودی عرب میں تیزی سے ہوتی ترقی کو دکھانے کے لیے تبدیلیاں کی گئیں۔

    قانون سازی اور ترقی  کی رفتار کو دیکھتے ہوئے  پرچم اور ترانے میں تبدیلی کی گئی۔

    عرب اخبار کے مطابق ترانے میں تبدیلی ریاستی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کی گئی ہے، ریاستی نشان کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    ابوظہبی/ریاض: سعودی عرب کے  88 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے سعودی پرچم کو برج خلفیہ کی زینت بنا دیا، اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی کامرانی کے لیے سعودی عرب  کا کامیاب ہونا لازمی ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

    اماراتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اماراتی اور سعودی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں کیوں ہم جانتے ہیں کہ ہماری کامیابی کی بنیاد سعودی عرب پر منحصر ہے۔

    واضح رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔

  • امریکا کا سعودی طالب علموں کو خراج تحسین

    امریکا کا سعودی طالب علموں کو خراج تحسین

    واشنگٹن/ریاض : امریکا کی ہاروڈ یونیورسٹی نے دو بچوں کی جان بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے سعودی طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رواں ہفتے سعودی عرب کا قومی پرچم لہرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو بچوں کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے سعودی طالب علموں کے اعزاز میں امریکی ریاست کونیٹکی کٹ میں واقع یونیورسٹی آف ہاروڈ نے رواں ہفتے سعودی عرب کا قومی جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہاروڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں 27 سالہ ذیب الیامی اور 25 سالہ جاسر الراکا گزشتہ پانچ برس سے اسکالر شپ پر سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے تھے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران ان کی تعلیم مکمل ہونے والی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 جولائی جمعے کے روز دونوں طالب علم امریکی ریاست میسا چوسٹس میں دو مقامی بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں خود ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔


    دریائے شکوپی میں دو سعودی طلباء ڈوب کر جاں بحق


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں سعودی طالب علموں مقامی بچوں کی جانیں بچالیں، تاہم خود اپنی جان قربان کرکے عظیم انسانی خدمت کرگئے۔ جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں سعودی طالب علموں کی میتیں سعودی عرب کے صوبے نجران پہنچا دی گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں