Tag: Saudi FM

  • سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ کریں گے

    سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ کریں گے

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل بروز اتوار مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللّٰہ جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا بیان دیا ہے۔

    اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادی کو توسیع دیتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

    مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت وسیع پیمانے پر غیر قانونی سمجھا جاتا ہے لیکن اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے، یہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑا تنازع ہے۔

    وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے جو اسرائیل کو خطرے میں ڈالے گا۔

    دوسری جانب، فلسطینی ایوان صدر نے اسے خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔

    اسرائیل کے اینٹی سیٹلمنٹ واچ ڈاگ پیس ناؤ نے کہا کہ نئی بستیاں ڈرامائی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کی شکل بدل دیں گی اور قبضے کو مزید مضبوط کریں گی۔

    داعش کا نئی شامی حکومت کیخلاف پہلا حملہ

    اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کرنے کے بعد سے تقریباً 160 بستیاں تعمیر کی ہیں جن میں تقریباً 700,000 یہودی آباد ہیں۔

  • ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے دوحہ میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یقین دلایا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب نہ دیا تو غزہ میں امن ہو جائے گا۔

    دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہی تھا جس نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا یورپ اور امریکا نے کہا ہم نے جواب نہ دیا تو ایک ہفتے میں غزہ میں امن ہو جائے گا ہم نے بات مان کر امن کا انتظار کیا لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔

    ایمریٹس ایئرلائن کا پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل نے کارروائی کی تو جواب دیں گے اسرائیل ہمیں ردعمل کیلیے مجبور کر رہا ہے ہمیں دنیا نے کہا پُرسکون رہیں جبکہ ہماری سرزمین پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • سعودی وفد  آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

    سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد آج صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلٰی سطح وفدآج اسلام آباد میں مصروف دن گزارے گا، سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا ، سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    سعودی وفد آج ایس ایف آئی سی کے زیر اہتمام تقریب میں بھی شرکت کرے گا، اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس موقع پر بیان بھی جاری کریں گے۔

    سعودی وفد پہلے سے جاری منصوبوں،سرمایہ کاری سے متعلق نئے منصوبوں پر بات چیت کرے گا اور آج رات دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈارسمیت کابینہ کے اراکین نے پرتپاک استقبال کیا۔

    سعودی وفدمیں سرمایہ کاری،پانی وزراعت،ماحولیات،صنعت،معدنی وسائل اورتوانائی کےوزیرشامل ہیں، وفدپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع کاجائزہ لے گا جبکہ مختلف معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: سعودی خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں، البتہ آئل ریفائنری کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت انہیں نظر نہیں آرہی، اصل مسئلہ آئل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنری کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے مزید سرمایہ لگانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس کے مکمل تعاون کے بغیر تیل کی ضروری رسد کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا، روس اوپیک پلس کو مکمل کرنے والی طاقت ہے۔

    خیال رہے کہ اوپیک پلس میں تیل برآمد کرنے والے 23 ممالک شامل ہیں، ان میں سے 13 اوپیک کے ارکان ہیں، نومبر 2016 میں تیل منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اوپیک پلس قائم کی گئی تھی۔

  • پاکستان کی سعودی عرب سے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی درخواست

    پاکستان کی سعودی عرب سے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی درخواست

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے گزارش کی ہے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے ، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن کی ضرورت کو سمجھتے ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاؤن سے اتفاق نہیں کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے تفصیلی گفتگو ہوئی، کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں 10اموات پراظہار تعزیت کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کی اکثریت بخیریت گھروں میں پہنچ چکی ہے ، سعودی عرب سے اس تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا، حج کی ادائیگی کے حوالے سے بھی سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ہم منصب نےکہاعمرہ پابندی،مساجد کی بندش مشکل فیصلےتھے، عوام کیلئے مشکل اقدامات کی دین میں اجازت ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہم منصب کوجی20 ممالک کےاجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی، اسوقت ترقی پذیر ممالک شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں ، سعودی عرب سے گزارش کی ہے واجب الادا قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی جائے، جس پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ اچھی تجویزہے.

    وزیر خارجہ نے مزید کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی اس حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں، پاکستان اس تجویز کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے میزائل حملے پر مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ دو روز قبل او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی گفتگو ہوئی، کورونا وبا کا سامنا صرف پاکستان کو نہیں پوری دنیا کو ہے، امریکا،یورپ کہیں آگے ہیں مگرانکی صورتحال بھی سامنے ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وبائی تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی مشکلات کا معاملہ اٹھایا ہے ، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے یورپی ممالک کو خط لکھا، پاکستان اس تجویز کو لے کر سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور قرنطینہ سہولت کو بتدریج بڑھایا جارہا ہے، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن کی ضرورت کو سمجھتے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے مضر اثرات پربھی نظر میں رکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، ہندوستان کے وزیر اعظم نے بغیرسوچے 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا ، وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاؤن سے اتفاق نہیں کر رہے۔

  • آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبير اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ عادل الجبير اور عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    سعودی عرب اور عرب امارات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان سے تعاون کریں گے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچے تھے۔

    دونوں وزرائے خارجہ، وزارت خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود نے 5 اگست کو بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا، بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے اور نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی :سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    پاک بھارت کشیدگی :سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، عادل الجبیر نے خطےکی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائےخارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان آئیں گے، اپنے دورے میں سعودی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزشاہ محمودقریشی،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی فون پرگفتگوہوئی تھی، جس میں عادل الجبیر نے خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر پاکستان آرہے ہیں، میری سعودی وزیرخارجہ سے بات ہوئی تھی، انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا۔

    مزید پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سےکہہ رہے ہیں ہم امن وامان کے داعی ہیں، عمران خان، مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کیلئے تیار ہیں کیا وہ  تیارہیں۔

    یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن نے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    بعد ازاں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے اور مذاکرات سے مسئلے کے حل پر روز دیا گیا۔