Tag: saudi foreign minister

  • غیرمتزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار تشکر

    غیرمتزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار تشکر

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت خارجہ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم  نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پرسعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی حملوں میں بے گناہ شہری، خواتین اور بچے شہید ہوئے، بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے۔

    پاکستان اپنی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

    ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلئے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

    سعودی وزیر مملکت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

  • پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے  تبصرے سے گریز کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، سعودی وزیرخارجہ سے خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ اس موقع پر تنازع کے طویل مدتی پائیدارحل اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

  • سعودی عرب کا بڑا مطالبہ

    سعودی عرب کا بڑا مطالبہ

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ جنگ بندی کیلئے جی ٹوئنٹی ممالک سے ایکشن کا مطالبہ کردیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس کے پہلے سیشن میں سعودی وزیرِ خارجہ نے شرکت کی جس کا موضوع ’جاری بین الاقوامی تناؤ سے نمٹنے میں جی 20 کا کردار‘ تھا۔

    سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اقدامات کے لیے دباؤ ڈالیں۔

    سعودی وزیرِ خارجہ نے خطاب میں جی ٹونئٹی ممالک پر زور دیا کہ دو ریاستی حل کی جانب قابل اعتبار اور ناقابل واپسی راستے کی حمایت کریں۔

    شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ جی 20 مالک کی ذمے داری ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کریں، جس سے علاقائی امن، خوشحالی اور عالمی اقتصادی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔

    دورسی جانب نیدرلینڈز میں عالمی عدالت میں سماعت کے تیسرے دن روس نے کہا اسرائیل حملے شہریوں کو مار رہے ہیں، روسی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

    روسی سفیر نے مزید کہا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی۔

  • اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ کوعالمی دن قرار دینا بڑی کامیابی ہے، سعودی وزیر خارجہ

    اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ کوعالمی دن قرار دینا بڑی کامیابی ہے، سعودی وزیر خارجہ

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے پاکستان کو اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کےانعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کیخلاف پندرہ مارچ کوعالمی دن قرار دینا بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کےانعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کیخلاف پندرہ مارچ کوعالمی دن قرار دینا بڑی کامیابی ہے، اوآئی سی ممالک یکجہتی اور مشترکہ مفادکے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، دسمبر 2021میں افغانستان سےمتعلق اوآئی سی کااجلاس کامیاب رہا۔

    افغانستان کے حوالے سے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا افغانستان میں امن کیلئے اوآئی سی ممالک کاکرداراہم ہے،افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات سےتنازع حل کرناچاہیے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔

    شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے روز دیا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک مذاکرات کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی دوسری بڑی تنظیم ہےجودنیا کی آدھی آبادی کی نمائندگی کرتی ہے، اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اڑتالیس ویں اجلاس کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب، ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم سے ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

    مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیرمعمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔

  • آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،  پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر اظہارِ تشکر

    آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر اظہارِ تشکر

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  سے ملاقات میں پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر اظہارِ تشکر کیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے راولپنڈی میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن اور رابطہ کاری سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔

    اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فروغ امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی چارے اور باہمی اعتماد کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر بھی کیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہداور شاہ سلمان کیلئے خصوصی پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و بہتر بنانے پر زور دیا۔ عمران خان نے پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کے قیام کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ ’سپریم کوآرڈینشن کونسل دونوں ملکوں میں رابطےکا سب سے بڑا فورم ہے، جو وقت کی عین ضرورت تھا‘۔

    وزیراعظم نے سعودی وفد کے سامنے کرونا سفری پابندیوں سے پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا ذکرکیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ویکسی نیشن فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل مذاکرات  سے حل ہونے چاہئیں، سعودی وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، سعودی وزیر خارجہ

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےدورےپرمہمان نوازی کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا یہ میرا دوسرا دورہ ہے، پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہم نے اپنے مضبوط تعلق مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

    شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دورے کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کافالو اپ تھا ، ہم ادارہ جاتی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، 1.7ملین پاکستانیوں کو سعودی عرب میں ویکسین لگائی گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تجارت کےلئے خطے کی سالمیت اہم ہے ، خطے میں سیکیورٹی کےمسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر ،فلسطین کے مسائل مذاکرات سےحل ہونےچاہئیں۔

  • سعودی وزیر خارجہ  کی  شاہ محمود قریشی سے  ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، جس میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، سعودی حکومت کا اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات کےبعد پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    خیال رہے سعودی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب کی درخواست پردورہ کررہےہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران اعلی ٰحکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، اور سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا۔

  • سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ فیصل شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا‌۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، اس موقع پر وزار ت خارجہ کے سینئر حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا جبکہ سعودی سفیرنواف سعید المالکی بھی استقبال میں موجود تھے۔

    دورے کے دوران پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا ، دورے میں دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلووں، علاقائی اور عالمی معاملاءپر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، دورہ دونوں ممالک کے قیادت کے ویژن کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے جائزے کا بروقت موقع فراہم کرے گا۔

    یاد رہے مئی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیلی اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہوجائیں گے، اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی وہی آج ہے اور وہی کل بھی رہے گی۔ اس بات کی کوئی حقیقت نہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیلی ملاقات کی اسکیمیں بنی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیلی اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہوجائیں گے۔ ہم مسئلہ فلسطین کے حل کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔

    خیال رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے اعلان کے فوری بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔

    شاہ سلمان نے فلسطینی صدر کو کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے حقوق سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف تبدیل ہونے والا نہیں، شاہ عبد العزیز کے عہد سے لے کر اب تک فلسطینی کاز کی حمایت کی گئی ہے اور کی جاتی رہے گی۔