Tag: Saudi Foreign Minister Adel Al-Jubeir

  • وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

    وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے چونتیس ملکی اتحاد سے تعاون کی یقین دہانی کرادی، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں، سرتاج عزیز نے کہا کہ چونتیس ملکی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ رضاکارانہ ہے۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم نوازشریف کو اسلامی اتحاد کی تفصیلات بتائیں، وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں انتہا پسندی کے خلاف علاقائی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں علاقائی امور سمیت سیاسی عسکری اور اقتصادی تعلقات پر بات ہوئی۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا، اعلامیے میں بتایا گیا کہ عادل الجبیر نے وزیراعظم کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر آگاہ کیا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سیاسی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُترے تو انہیں سرتاج عزیز نے خوش آمدید کہا، سعودی وزیر خارجہ ایئرپورٹ سے جی ایچ کیو پہنچے، جہاں اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مُلاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عادل الجبیر نےعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف اوردہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا, جی ایچ کیو کے بعد سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم سے مُلاقات کیلئے پہنچے، چالیس منٹ کی بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور اور چونتیس مُلکی اتحاد پر بات ہوئی۔

  • سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

    سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،

    سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا، عادل الجبیر نے بتایا کہ ایرانی سفارتی مشن اور دیگر عملے کوسعودیہ عرب چھوڑنے کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔

    سعودی عرب اور ایران میں بڑھتی کشیدگی سے خطے کے امن کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، سعودی عرب میں عالم دین کو سزائے موت دئیے جانے کے بعد سعودی عرب کے خلاف ایران اور بحرین میں احتجاج کیا گیا، تہران میں مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارتخانے کو آگ لگا دی۔

    سعودی عرب نے جواب میں شدید ردعمل دیتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، خطے میں ایرانی مداخلت جاری ہے،اورسعودی عرب کی سلامتی کونقصان پہچانےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    سعودی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا عدالتی نظام آزاد ہے، مکمل تحقیقات کے بعد سینتالیس مجرمان کو سزائے موت دی گئی، عادل الجبیر نے عزم ظاہر کیا کہ عرب اتحادشدت پسندی ختم کرکے دم لے گا۔

  • ایران بازرہےورنہ نتائج بھگتنےکیلئےتیار ہوجائے، عدیل الجبیر

    ایران بازرہےورنہ نتائج بھگتنےکیلئےتیار ہوجائے، عدیل الجبیر

    ریاض : سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں پیش قدمی سے باز رہے ورنہ سعودی طاقت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے اردن کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی فوجی و اقتصادی طاقت ہے جبکہ خطے میں کسی بھی ملک کو سعودی عرب سے الجھنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی خطے میں بالادستی کے لیے پیش قدمی کسی صورت قبول نہیں کی جائے، دوسری صورت میں یمن میں سعودی مداخلت روایتی حریف ایران کے سامنے ہے۔