Tag: Saudi Gold Market

  • سعودی عرب : سونے کے نرخ میں اضافہ

    سعودی عرب : سونے کے نرخ میں اضافہ

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 202.59 اور 18 قیراط 165.76ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 193.38 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں آٹھ گرام 21 قیراط کی گنی 1,856.47 ریال، آٹھ گرام 22 قیراط کی گنی 1,944.88 ریال ،آٹھ گرام 24 قیراط کی گنی 2,21.68 ریال اورایک کلوگرام سونا 222,555.86ریال میں دستیاب رہا۔

  • گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی کب ختم ہوگی؟

    گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی کب ختم ہوگی؟

    ریاض: سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی عارضی ہے، جنگ کے اثرات ختم ہوتے ہی مارکیٹ معمول پر آجائے گی اور اس میں ٹھہراؤ آئے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق قیمتی پتھروں اور معدنیات کے سعودی ماہر عصام عبد العزیز الاشرفی نے کہا ہے کہ سونے کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی بحران ہے، سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ آنے میں وقت لگے گا۔

    سعودی ماہر کا کہنا تھا کہ سونے کے نرخوں میں آنے والی تیزی عارضی ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گولڈ مارکیٹ عالمی سطح پر جنگ کے اثرات ختم ہوتے ہی معمول پر آجائے گی اور اس میں ٹھہراؤ آئے گا۔

    الاشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سونے اور زیورات کی مارکیٹ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ سے متاثر ہے، عالمی بحران کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی براہ راست پڑ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چین، انڈیا اور امریکا دنیا بھر میں سونا استعمال کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہیں، سعودی عرب عالمی سطح پر گولڈ استعمال کرنے والے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔