Tag: Saudi Govt

  • اثاثوں سے دستبرداری، سعودی حکومت کا شہزادوں کی مشروط رہائی پر غور

    اثاثوں سے دستبرداری، سعودی حکومت کا شہزادوں کی مشروط رہائی پر غور

    ریاض: سعودی حکومت کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے پر غور کررہی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شہزادوں، سابق وزراء کو پیش کش کی جائے گی کہ وہ اپنے بینک کھاتوں اور اثاثوں کے کچھ حصے سے دستبردار ہوجائیں۔

    اس ضمن میں حکومت نے تمام گرفتار کیے جانے والے افراد کی جائیداد، بینک کھاتوں اور شیئرز (حصص) کی مالیت کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جس کے بعد اُن کے بینک اکاؤنٹس کو اثاثوں سے علیحدہ کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالرکی کرپشن کا انکشاف ، 200 سے زائد افراد گرفتار

    سعودی حکومت کی جانب سے زیر حراست افراد کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کو عام نہیں کیا گیا تاہم ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر نے چار ارب سعودی ریال سے دستبردار ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ نومبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزرا سمیت 38 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    سعودی حکومت نے ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل قرار دیتے ہوئے گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو قید رکھا ہے جبکہ تمام افراد کے بینک کھاتے منجمد کردیے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: سرکاری ٹی وی پر میوزیکل کنسرٹ نشر

    سعودی عرب: سرکاری ٹی وی پر میوزیکل کنسرٹ نشر

    ریاض: سعودی حکومت نے روشن خیالی میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر میوزک کنسرٹ نشر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے، تعلیمی اداروں میں طالبات کو موبائل فون استعمال کی اجازت اور دسمبر سے قبل سنیما گھر کھولنے کا عندیہ دینے کے بعد اب حکومت نے سرکاری ٹی وی پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا کنسرٹ نشر کردیا۔

    بی بی سی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ویژن 2030 کے منصوبے کے تحت خواتین کو معاشرے میں اہم کردار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سعودی سرکاری چینل الثقافیہ نے میوزیکل کنسرٹ  کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جس پر اب تک سیکڑوں لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں۔

    کچھ لوگوں نے اس اقدام کو سراہا تاہم زیادہ تر افراد نے قرآنی آیات کا حوالہ دے دے کر اس عمل کو انتہائی بڑا گناہ اور قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیا۔

    بعض لوگوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی زمین پر موسیقی کی اجازت دینا انتہائی لغو اور بے ہودہ عمل ہے جس کی سرے سے کوئی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی ولی عہد نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں سعودی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا تھا۔

    اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت سینما گھروں کی بندش پر سے بھی پابندی اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پڑھیں: سعودی عرب:‌ طالبات کو یونیورسٹیز میں موبائل کے استعمال کی اجازت


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • رمضان کی آمد: سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے تحفہ

    رمضان کی آمد: سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے تحفہ

    ریاض: سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل عارضی بے گھر اور غریب پاکستانیوں کے لیے 878 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے جس سے 58 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

    سعودی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کے نادار اور عارضی بے گھر افراد کے لیے 878 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ تحفہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت رمضان المبارک سے قبل تمام اسلامی ممالک میں بھیجا جائے گا، اس تحفے سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد خاندا ن مستفید ہوں گے۔

    سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان آنے والی کھجوروں کی تقسیم بالخصوص فاٹا اور بالعموم ملک بھر کے عارضی بے گھر افراد اور نادار ، غریب، ضرورت مندوں میں میں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال فوڈ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس کے تحت اسلامی ممالک میں راشن، کپڑوں اور غذائی تقسیم کی جاتی ہے، جنگ زدہ شام سمیت دیگر ممالک سعودی عوام کی جانب سے گزشتہ برس خطیر رقم بھیجی گئی تھی۔

  • سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

    سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو کارکنوں کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کے تحفظ پروگرام اور وزارت خزانہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نجی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپن کارکنوں کو لیبر قوانین کے مطابق وقت پر واجبات ادا کریں۔

    اس سلسلے میں جن کمپنیوں کے حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں کے معاہدے ہیں انہیں حکومت کی طرف سے اس وقت تک ان کے واجبات نہ دیئے جائیں جب تک وزارت محنت کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہ ہو کہ کمپنی نے کسی کارکن کی تنخواہ روکی ہوئی نہیں ہے۔


    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں


    اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ کے لیے 50 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد کا اعلان کیا تھا ۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس مد میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے 500 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جو دس ہزار خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    وزیراعظم پاکستان نے وزارت سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت کو سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی فہرست اور مکمل تفصیلات جمع کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی تھی تاکہ ان کے مسائل کے حل اور رقوم کی تقسیم میں آسانی ہو۔


    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان


    واضح رہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے حصول کے لیے مقیم ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے بے یارو مددگار پھنسے ہوئے ہیں یہ افراد مختلف کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہے تھے جنہیں نہ تو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں بلکہ قیام و طعام کی نامناسب سہولیات کا بھی سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے اور پرسان حال کے نہ ہونے کے باعث کئی ملازمین ذہنی کوفت اور اذیت کا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں جب کہ کچھ ملازمین بیمار ہیں جن کو طبی امداد بھی نہیں مل پا رہی جب کہ ان ملازمین کے سفری دستاویزات بھی سعودی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

  • سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

    جدہ : سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پھنسے سیکڑوں  پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لے آیا، پاکستانی سفیرنے سعودی حکام سے ملاقات کرکے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی حکام سے ملاقات کی اور مختلف شہروں جدہ، دمام اور طائف میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستانی سفیر منظور الحق نے جدہ میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور مزدوروں کو کھانے پینے کےلیے فی کس 200 ریال فراہم کیے، اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ ’’سعودی انتظامیہ نے پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جو پاکستان جانا چاہتے ہیں انہیں واپس بھیجنے کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی‘‘۔

    واضح رہے سعودی عرب میں پھنسے ہزاروں پاکستانی محنت کشوں کے احتجاج کی رپوٹس شائع ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔