Tag: saudi iran tension

  • سعودیہ ایران تنازعہ: حکومت کا پالیسی بیان اپوزیشن نے مسترد کردیا

    سعودیہ ایران تنازعہ: حکومت کا پالیسی بیان اپوزیشن نے مسترد کردیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایران سعودیہ معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بیان پاکستان کو مزید مسائل میں الجھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ایران سعودیہ مسئلے پراپوزیشن لیڈرحکومتی مؤقف پربھڑک اٹھے۔ سعودی عرب ایران تنازعہ پرحکومت کے پالیسی بیان کو اپوزیشن نے مسترد کردیا۔

    خورشید شاہ نے سرتاج عزیزکو کہا کہ اس بیان سے بہترتھا کہ وہ خاموش ہی رہتے۔ بیان سے پاکستان کو کمزورظاہر کیا گیا۔ سرتاج عزیزاتنےسینئرہیں پھربھی ایسا بیان دیا۔

    پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے کہا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی میں پاکستان کوغیرجانبداررہنا چاہیے۔ پی ٹی آئی اراکین نےمعاملےپربحث کرنے کی اجازت نہ ملنےپراحتجاج کیا۔

    خورشید شاہ نےبیچ بچاؤکراتےہوئےکہا کہ معاملہ نازک ہے تو حکومت ایوان کوبند کمرے  میں  بریفنگ دے، سرتاج عزیزنے اس تجویز کومعقول قراردیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ بریفنگ کب ہوگی۔

  • سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ریاض‌: ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    سال دوہزارسولہ کو خام تیل کیلئے برا سال قرار دیا جارہا ہے، تمام تحقیقاتی ادارے رواں سال خام تیل کی قیمت بیس ڈالر تک ہونے کی پیش گوئی کر رہے تھے مگر سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت دوفیصد اضافے کے ساتھ سینتیس ڈالر اسی سینٹس تک جاپہنچی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمد کرنے والے ملک اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔