Tag: Saudi king

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبی معائنے کے لئے اسپتال داخل

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبی معائنے کے لئے اسپتال داخل

    جدہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لئے جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ انہیں گذشتہ شب اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفاء کاملہ عطا کریں۔

  • "مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنے پر اتفاق "

    "مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنے پر اتفاق "

    جدہ: وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں پر ڈھانےجانے والے اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان فلسطین کی تازہ صورتحال تبادلہ خیال ہوا۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےاندر اورباہر فلسطینوں پر ظلم قابل افسوس ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پرظلم کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد اور شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ

    ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کےفوری حل کیلئےکوششیں شروع کرنےپر اتفاق کیا۔

    بعد ازاں ٹیلی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی اورحرمین شریفین کےتحفظ کےعزم کا اظہار کیا اور فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم پرتشویش کااظہارکیا، دونوں رہنماؤں نےایک دوسرےکوعیدالفطرکی مبارکباددی اور وزیراعظم نےسعودی فرمانرواشاہ سلمان کوپاکستان کےدورےکی دعوت دی۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرپشن کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد فوجی افسران اور شاہی خاندان کے دو افراد کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم جاری کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں مشترکہ افواج کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی اور ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹادیا۔

    سعودی فرمانروا نے شہزادہ فہد کی جگہ جنرل سٹاف کے نائب چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے قبل رائل سعودی فورسز، جو پیراٹروپرز اور سپیشل فورسز کا ایک یونٹ ہے، کے کمانڈر تھے جبکہ کہ ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے اپنے وزرا کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور مالی غبن کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کیا تھا۔

    خیال رہے .ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزارت دفاع میں بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے نومبر 2017 میں شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام تھا، گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے قید کیا گیا تھا۔

    امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری پر سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔

  • سعودی کنگ شاہ عبد العزیز کی 90سال پرانی نایاب تصویر جاری

    سعودی کنگ شاہ عبد العزیز کی 90سال پرانی نایاب تصویر جاری

    ریاض : سعودی کنگ شاہ عبد العزیز کے زیر استعمال ایک چیز کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، یہ نایاب تصویر انیسویں صدی کے تیسرے عشرے میں بنائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے90 سال پرانی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سعودی کنگ کا  زیر استعمال ٹیلی فون  بھی نظر آرہا ہے ۔

    یہ تصویر گذشتہ صدی کے تیسرے عشرے کی ہے، اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے جب پہلی بار متحرک فون استعمال کیا تھا تو اس وقت یہ تصویر لی گئی تھی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بتایا ہے کہ شاہ عبدالعزیز نے پہلی بار متحرک فون 1350ھ بمطابق 1930میں استعمال کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کے89ویں قومی دن پر شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے زیر اہتمام نمائش

    اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں نظر آنے والے فون کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا تھا اور اس میں ریسیور ہوا کرتا تھا جبکہ فون کا ڈھانچہ صندوق نما تھا۔

  • سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

    سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور صدر پاکستان عارف علوی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کئے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے نیک اوردلی تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان کے یوم آزادی پر حکومت قطر اور عوام کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، اس حوالے سے قطر کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعاون میں وقت کے ساتھ وسعت پیدا ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک میں سیاسی، ثقافتی، معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبہ جات سرفہرست ہیں۔

    قطری سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات اور مختلف آزمائشوں کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا۔

  • سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

    سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے یومِ پاکستان کی مبارکباد

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے پاکستانی صدر عارف علوی کو یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں ذاتی طور پر اور سعودی حکومت وعوام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

    دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں‘۔

    خیال رہےکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یوم پاکستان آج انتہائی سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے، حکومت نے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ سمیت ایوانِ صدر ، گورنر ہاؤسز میں ہونے والی تمام تقاریب کو ملتوی کردیا ہے۔

    واضح رہے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے الگ اسلامی ملک کے لیے قرارداد پیش کی تھی، اس لحاظ سے پاکستان میں ہر سال 23 مارچ کا دن یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • حرم شریف میں مطاف کھولنے کا شاہی فرمان

    حرم شریف میں مطاف کھولنے کا شاہی فرمان

    ریاض: مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والا حصہ مطاف کھولنے کے لیے شاہی فرمان جاری کردیا گیا، ایک روز قبل زائرین سے خالی مطاف کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہفتے کی صبح سے عمرہ ادا نہ کرنے والوں کے لیے مطاف کھولنے کی اجازت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

    ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے احتیاطی طریقہ کار اور مسجد الحرام کے کارکنوں کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت شہریوں اور تارکین وطن کی سلامتی، تحفظ، آرام اور سکون کی آرزو مند ہے۔

    اس سے قبل مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمرے پر عارضی پابندی برقرار رکھتے ہوئے خانہ کعبہ کے طواف سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ شاہی ہدایت ہے کہ مطاف کو محدود پیمانے پر مرحلہ بہ مرحلہ کھول دیا جائے۔ یہ اجازت ان لوگوں کے لیے ہے جو عمرے کی غرض سے مسجد الحرام نہ آئے ہوں۔

    ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمرے پر پابندی کا فیصلہ اسلامی اور انسانی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف کا صحن اور صفا و مروہ کے درمیان سعی والا حصہ زائرین کو کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچانے کی خاطر بند کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو نماز عشا کے بعد صفائی کے لیے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ ﷺ کی مسجد نبوی بند کردی گئی تھی، تاہم خانہ کعبہ میں پہلی منزل پر طواف جاری رہا۔

    اس حوالے سے سعودی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی کا مقصد مقدس مقامات میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔

    بعد ازاں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو کھول دیا گیا تاہم غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر عمرہ کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے۔

  • سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن

    سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن

    دوحا : سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی‘ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔

    قطر ی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ءکو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 19 مئی کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں سعودیہ عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے سے پیدا ہونے والے تناﺅ پر مکہ میں 2 اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں خطے میں پیدا ہونے والے تناو¿ اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • سعودی ولی عہد دیوار چین کے مناظر دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل

    سعودی ولی عہد دیوار چین کے مناظر دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیوارِ چین کا دورہ کیا اور وہاں کے مناظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز چین پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر جن پنگ اور وائس پریمیئر ہان زینگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    چین سے سعودی مہمان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر شاہی مہمان دیوار چین گئے اور انہوں نے وہاں سے مناظر دیکھے۔ سعودی گزیکٹ نے دیوارِ چین دورے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

    محمد بن سلمان نے چین سے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے کیے جن میں تیل اور توانائی سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے چین کے شمالی مشرقی صوبے لیاؤننگ میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

    اس موقع پر شاہی مہمان نے مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ ’چین سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارے تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی اہمیت مزید بڑھتی جارہی ہے‘۔

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد 17 فروری کو ایشیا کے 5 ممالک کے کے دورے پر سب سے پہلے پاکستان پہنچے تھے جہاں اُن کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں محمد بن سلمان 19 فروری کو دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے اس دورے کو مکمل کرنے کے بعد ولی عہد 21 فروری کو چین پہنچے۔

    چین کے بعد محمد بن سلمان جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کامیاب دورۂ پاکستان کی تصویری جھلکیاں

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کامیاب دورۂ پاکستان کی تصویری جھلکیاں

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ 2 روزہ پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد گزشتہ روز اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، محمد بن سلمان کا جہاز جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف تھنڈرز شیردل اسکواڈ نے اُسے اپنے حصار میں لے کر فضا میں سلامی پیش کی۔

    ولی عہد کا طیارہ نور خان ائیربیس پر اترا، سرزمین پاکستان پر قدم رکھتے ہی انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ شاہی مہمان کا استقبال وزیراعظم پاکستان، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف نے کیا۔

    شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے بذریعہ کار وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے، اس موقع پر اُن کی گاڑی عمران خان نے خود ڈرائیو کی جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے راستے میں ثقافتی رقص سے محمد بن سلمان کا فنکاروں نے شاندار استقبال کیا جبکہ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، بعد ازاں دونوں ممالک کے لیڈران نے وفود کا تعارف کرایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز یادداشتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد شاہی مہمان کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی جس میں انہوں نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی مزدوروں اور حجاج کے امیگریشن مسائل پر محمد بن سلمان کی توجہ دلائی۔

    محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ ’مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے‘ علاوہ ازیں انہوں نے حجاج کے امیگریشن مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    محمد بن سلمان نے کامیاب دورۂ پاکستان کے دوران 20 ارب ڈالرز کے  مختلف معاہدوں پر دستخط کیے اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان عمران خان کی سربراہی میں ترقی کرے گا جبکہ انہوں نے وژن 2030 میں پاکستان کو اپنا ساتھی بھی قرار دیا۔

    محمد بن سلمان کا حکومت پاکستان نے شاندار پرتپاک استقبال کیا جبکہ انہیں اعلیٰ صدارتی سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے بھی نوازا گیا، شاہی مہمان کو واپسی کے لیے وزیراعظم ہاؤس سے نورخان ایئربیس تک بگھی میں لے جایا گیا جبکہ انہیں گھڑ سوار دستے نے اس سے قبل سلامی بھی پیش کی۔

    وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراؤں پر استقبالیہ کلمات اور پاک سعودی پرچم لگائے گئے تھے جبکہ محمد بن سلمان کے پاکستان دورے کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا۔