Tag: Saudi king

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اپنی کابینہ میں تبدیلی

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اپنی کابینہ میں تبدیلی

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیزنےاپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈاکٹر بندربن عبید الرشیدولی عہد کا سیکرٹری اور ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز کو ملک کا نیا نائب وزیر داخلہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے نئے شاہی فرمان جاری کیا، جس کے تحت کابینہ میں رد وبدل بھی کیا گیا ہے، ڈاکٹر بندربن عبید الرشید ولی عہد کے سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹرناصر بن عبدالعزیز کو ملک کے نئے نائب وزیر داخلہ اور الشیخ صالح آل الشیخ کو وزیر مملکت کا عہدہ سونپا گیا جبکہ ڈاکٹر عبد اللہ بن سالم کو مجلس شوریٰ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    عبداللطیف بن عبدالعزیز وزیر اسلامی امور و دعوت ارشاد ، وزیر محنت کے لیے انجینئراحمدبن سلمان الراجی جب کہ حیثم العوہلی کو ٹیلی کمیونیکشن کا نائب وزیر لگایا گیا ہے۔

    احمد بن محمد بن علی الثقفی کو اسٹیٹ سکیورٹی کا مشیر اور شہزادہ بدربن عبداللہ آل سعود وزیرثقافت مقررکردیا گیا ہے۔

    ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر انجینیر سعد بن عبدالعزیزالخلب کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ انجینیر بدر بن عبداللہ بن مھنا الدلامی کو یہ عہدہ سونپا گیا۔

    فرامین میں وزیر محنت وسماجی فروغ ڈاکٹر علی الغفیص کو سبکدوش کرتے ہوئے ان کی جگہ انجینئر احمد بن سلمان الراجحی کو نیا وزیر محنت وسماجی فروغ مقرر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

    امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو روز قبل منتخب ہونے والے نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی اور خطے سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور اور باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، سعودی عرب کا خطے میں امن کے لیے اہم کردار ہے اور امریکا سعودی شراکت داری امن کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔

    نومنتخب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو برسلز پہنچ گئے

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو حلف اٹھانے کے تقریباً بارہ گھنٹے بعد ہی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچے تھے جبکہ میٹنگ کے دوران ملکی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔

    امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل میں 57 سینیٹرز نے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے بازرہیں، شاہ سلمان

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے بازرہیں، شاہ سلمان

    دبئی : سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس اقدام سے باز رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات تک پہنچنے سے پہلے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو یروشلم میں منتقل کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کی جذبات کو مجروح کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے امریکی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا کو ٹیلیفون کرکے ان سے تازہ ترین صورت حال بالخصوص امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے کے تقدس کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

    کسی بھی مستقل حل تک پہنچنے سے قبل یروشلم کی صورت حال کے بارے میں کوئی امریکی اعلان امن مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو علاقے میں کشیدگی کا باعث ہوگا۔


    مزید پڑھیں: امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے سے بازرہے، ترک صدر


    واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ممکنہ فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

    سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

    ریاض : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گیارہ شہزادے، چارموجودہ اور سابق وزرا کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، 4 موجودہ اورسابق وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں اس اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد ہی کی گئی ہیں جس کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔

    سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئیں۔


    سعودی عرب: کرپشن پر وزرا کو 10 سال قید کا حکم


    اینٹی کرپشن کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب کی فائل بھی دوبارہ کھول رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

    سعودی گزٹ کے مطابق اس نئی کمیٹی کے پاس کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات، گرفتار کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ اثاثے منجمد کرنے کا اختیار بھی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر نیشنل گارڈ اور نیول چیف کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا۔


    ریاض، حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ


    سعودی فرما نروا شاہ سلمان کے رات گئے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت نیشنل گاڑدز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹاکر خالد بن عبدالعزیزکو نیشنل گارڈز کا نیا وزیرمقررکردیا گیا۔

    وزیراقتصادیات ومنصوبہ بندی عادل فقہی کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ محمد بن مزیاد التویجری کو وزیرمالیات اور پلاننگ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

    شاہی فرمان کے تحت نیول چیف ایڈمرل عبداللہ بن سلطان کو ان کے عہدے سے سکبدوش کرکے وا ئس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو بحریہ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی فرمانروا کا قطری عازمین حج کےلیے سرحد کھولنے کا حکم

    سعودی فرمانروا کا قطری عازمین حج کےلیے سرحد کھولنے کا حکم

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    سعودی فرمانروا نے اعلان کیا ہےکہ سلویٰ بارڈر سے سعودی حدود میں داخل ہونے والے قطری عازمین حج کو الیکٹرانک پرمٹ کے بغیر بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔

    سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی ایئرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اوراس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔


    قطری حجاج کا خیرمقدم کیا جائے گا، سعودی عرب


    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحہ سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تجارتی تعلقات منسوخ کردیے تھے جبکہ سعودی عرب نے قطر اور سعودی عرب کو ملانے والی سلویٰ سرحد کو بھی بند کردیا تھا۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر معاشی پابندی لگاتے ہوئے زمینی اور فضائی تعلقات منقطع کردیے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی  سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات

    قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات

    جدہ : قطر تنازع میں ثالثی کیلئے امیر کویت نے جدہ پہنچ کر سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی اور خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر تنازع میں ثالثی کیلئے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح سرگرم ہیں، امیرکویت سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچ گئے، جہاں انھوں نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ صورت حال اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    یاد رہے کہ عرب ممالک کے قطر سے قطع تعلق ہونے کے بعد کویت کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں تھیں جبکہ کویتی امیر نے قطر اور خلیجی ممالک میں ثالثی کے کردار کی پیشکش بھی کی تھی۔


    مزید پڑھیں : قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ،کویت کی ثالثی کی پیشکش


    امیر کویت شیخ صباح نے سعودی سفیر سے ملاقات اور قطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، امیرکویت نے قطر کے امیر سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ، کویتی امیر کا کہنا تھا کہ امید ہے قطرکشیدگی کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔

    اس دوران انہوں نے قطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے

    دوسری جانب امریکا نے بھی عرب ممالک اور قطر تنازع حل کرنے کے لیے ثالث کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں، قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    یاد رہے گذشتہ روز سعودیہ عرب سمیت چھ ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شاہ سلمان نے اپنے پائلٹ بیٹے کو امریکہ کا سفیر مقرر کردیا

    شاہ سلمان نے اپنے پائلٹ بیٹے کو امریکہ کا سفیر مقرر کردیا

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے رائل ائیر فورس میں پائلٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اپنے بیٹے کو امریکہ میں سفیر مقرر کردیا ہے ۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ میں واضح رد بدل ہوئی، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرنس عبد اللہ بن فیصل بن ترکی کو امریکی سفارتکار کے عہدے سے ہٹا کر اپنے بیٹے شہزادہ خالدبن سلمان بن عبد العزیز کو اس عہدے پر مقرر کردیا، جس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔


    پرنس عبد اللہ بن فیصل تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصے تک امریکا میں سعودی سفیر کی خدمات انجام دیں ۔

    امریکا میں سرگرم سعودی امریکن پبلک آفیئرز کمیٹی نے شہزادہ خالد کی واشنگٹن میں نئے سعودی سفیر کے طور پر تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری امریکا سعودی عرب تعلقات، امن ، استحکام اور خوشحالی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

    سعودی امریکی پبلک آفیئرز کمیٹی کے صدر اور سیاسی تجزیہ کار سلمان الانصاری کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بہت منظم نوجوان اور سرگرم شخصیت ہیں۔

    شہزادہ خالد سعودی ائیر فورس میں فائٹر پائلٹ

    نئے سعودی سفیر شہزادہ خالد امریکہ میں سفارتکار تعینات ہونے سے پہلے سعودی ائیر فورس میں فائٹر پائلٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے حوثی افواج کے خلاف آپریشن میں بھی حصہ لیا۔


    عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد  امریکی ریاست مسیسی پی کی کولمبس ائر بیس سے ہوابازی کی تربیت مکمل کی ہے، وہ سعودی فضائیہ میں شامل جدید ترین لڑاکا ایف 15 کے ہواباز کے طور پربین الاقوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے یمن میں فضائی کارروائیوں میں شریک رہے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔

    سعودی فضائیہ میں شہزادہ خالد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے اب تک آپریشن ساؤتھ فیلڈ میڈل، دی بیٹل فیلڈ میڈل، دی ورک مین شپ میڈل اور شمشیر عبداللہ ایکسرسائز میڈل حاصل کئے ہیں۔

    شہزادہ خالد نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزاہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    دوسری جانب سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے 30 سالہ نواسے احمد بن فھد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شرقیہ صوبے کا نائب گورنر  جبکہ ایک اور بیٹے کو توانائی کا وزیر تعینات کر دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • سعودی فرمان رواشاہ سلمان کا کابینہ میں تقرروتبادلوں کا اعلان

    سعودی فرمان رواشاہ سلمان کا کابینہ میں تقرروتبادلوں کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے زمامِ اقتدار سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد ہی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے ملازمین کیلئے دو ماہ کی بونس تنخواہ کا اعلان کردیا ہے۔

    شاہی فرمان کے ذریعے پرنس خالد بندر کو سعودی انٹیلی جنس چیف کےعہدے سے برطرف کر کے بریگیڈیئر جنرل خالد الحمیدان کو نیا سعودی انٹیلی جنس چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق عادل الطرافی کو وزارتِ اطلاعات، احمد خطیب کو وزارتِ صحت کا قلم دان سونپا گیا، منصور بن مطائب منسٹر آف اسٹیٹ مقررکئے گئے ہیں ۔

    اسلامک شوریٰ کی وزارتِ صالح الشیخ کے سپرد کی گئی ہے، شاہ عبداللہ کےدونوں صاحبزادوں شہزادہ مشعل اورشہزادہ ترکی کو برطرف کرکےانکی جگہ شہزادہ خالد الفیصل کو گورنرمکہ اور فیصل بن بندرکو گورنر ریاض تعینات کردیا گیا ہے ۔

    ڈاکٹر یحیی بن عبداللہ سعودی شوریٰ کونسل کےنائب اسپیکرمقرر کئے گئے ہیں جبکہ بندر بن سلطان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ انتقال کرگئے

    سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ انتقال کرگئے

    سعودی عرب کے فرمان روا خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج بعد نماز عصر ریاض میں ہوگی۔

    شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود خادم الحرمین الشریفین یکم اگست 1924ء کو ریاض پیدا ہوئے  وہ سعودی عرب کے ساتویں بادشاہ اور آل سعود گھرانے کے سربراہ بھی تھے، یکم اگست 2005ء کو انہوں نے اپنے رضاعی بھا ئی شاہ فہد کی وفات کے بعد سعودی تخت سنبھالا۔

    شاہ عبداللہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے ۔ شاہ عبداللہ کو پچھلے ماہ طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا, کمر میں تکلیف کے باعث ان کے دو آپریشن ہو چکے تھے, وہ 2010 میں تین ماہ تک امریکہ میں بھی زیرِ علاج رہے۔

    شاہ عبداللہ عبدالعزیز مرحوم کا شمار سعودی عرب کے ان حکمرانوں میں ہوتا ہے، جن کے دورِ حکومت میں ملک نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں غیر معمولی ترقی اور خوش حالی کے نئے باب رقم کیے، شاہ عبداللہ کی کامیابیوں کا سلسلہ کسی ایک شعبے تک محدود نہیں۔ معیشت، تعلیم، صحت سوشل ویلفیئر، نقل وحمل، مواصلات، صنعت، بجلی، پانی، زراعت، تعمیرات ہر شعبہ ہائے زندگی میں انہوں نے ماضی کی نسبت سعودی عرب کو زیادہ ترقی یافتہ بنا دیا۔

    ان کے دورِ حکومت میں سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں شاندار ترقی کی، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے قیام سے چار لاکھ چھبیس ہزار مردو خواتین اساتذہ کو روزگار فراہم کیا گیا۔

    خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کاحق دیا، شاہ عبداللہ مسلم اُمہِ کے اتحاد کے زبردست داعی تھے، انہوں نے ہر مشکل وقت میں اسلامی اٰمہ خصوصا پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

    سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ نے پاکستان سے مستحکم اور مضبوط تعلقات کے لیے قابلِ تحسین کوششیں کی اور ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز نے پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے خطیر رقم سے کئی منصوبے شروع کیے، شاہ عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان میں پانچ ہزار مکانات ،چالیس سے زائد تعلیمی درس گاہوں ،پچاس مساجد اور صحت عامہ کے پچیس یونٹس کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

    سعودی ریلیف آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور درس و تدریس کی بحالی کےفوری اقدامات کیے جاتے ہیں، سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے پاکستان میں دوہزار گیارہ کے سیلاب، کشمیر میں خوفناک زلزلے اور سندھ اور بلوچستان میں قحط زدہ علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے قابل ستائش اقدامات کیے۔