Tag: saudi-ministry

  • روضہ رسولﷺکی زیارت کرنے والوں کیلیے خوشخبری

    روضہ رسولﷺکی زیارت کرنے والوں کیلیے خوشخبری

    مدینہ منورہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جاسکے گی۔

    رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولﷺکی آسانی سے زیارت کرسکیں گے۔مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺکی زیارت کے لیے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    روضہ رسول ﷺ

    سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کرکے زیارت کے لیے بکنگ کی جاسکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر بیس منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺکی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلیے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسول ﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔

    گزشتہ سال اگست میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی، ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سال 2025 کے حج کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے۔

    سعودی وزارت حج 

    مزید پڑھیں : 2025میں کون لوگ حج نہیں کر سکیں گے؟ ایڈوائزری رپورٹ 

    موصولہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج کے لیے سفر پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔

    جاری کردہ ہدایات کے مطابق گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

     

  • سعودی حکام کی عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وضاحت

    سعودی حکام کی عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وضاحت

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے مختلف وضاحتیں اور ہدایات جاری کی ہیں اور مختلف سوالوں کا جواب دیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ میں وقت تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں البتہ عمرہ پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل اسے کینسل کروانے کے بعد دوسرا پرمٹ جاری کروایا جاسکتا ہے۔

    وزارت حج نے ٹویٹر پر عمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر ہونے پر نیا پرمٹ جاری کروانے کے لیے انتظار کریں، جب وقت ختم ہوجائے تو دوسرے پرمٹ کی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

    رمضان کے آخری عشرے اور ویک اینڈ یعنی جمعہ اور ہفتے کے علاوہ پرمٹ میں بکنگ کی موجودگی کی صورت میں دوسری بکنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔

    ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے عمرہ پرمٹ جاری کروایا جاسکتا ہے؟ جس پر وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے اجرا کے لیے کم از کم عمر 5 برس ہے، اس سے کم عمر بچوں کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیا جاتا۔

    غیر ویکسین شدہ ہونے کے حوالے سے پرمٹ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہو۔

    بس ٹکٹ کی واپسی کے حوالے سے وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ اعتمرنا ایپ میں جا کر وہاں سیٹنگز میں موجود بس ٹکٹ کے آپشن کو کلک کریں جہاں خریدے جانے والے بس ٹکٹ ظاہرہوں گے جنہیں کینسل کیا جاسکتا ہے۔

  • کورونا  کی نئی قسم کا  پھیلاؤ،  سعودی عرب نے مسافروں پر نئی شرط عائد کردی

    کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ، سعودی عرب نے مسافروں پر نئی شرط عائد کردی

    ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں آنے والوں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کردیے، جس میں کہا ہے کہ ویزا ان کو جاری کیا جائے گا ، جو ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کر چکے ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت آمد کے ضوابط کی تفصیلات جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ ویزے سے قبل کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لگوالی جائے اور ویزا ان کو جاری کیا جائے گا ، جو ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کر چکے ہو۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں نہ لگوانے والوں کو3 دن تک قرنطینہ کیا جائے گا۔

    ضوابط کے مطابق زائرین کو ہوٹل قرنطینہ میں قیام پر 48 گھنٹے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کراناہوگا، ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں مملکت میں قیام کی بھی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے ان افراد کو بھی براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی تھی ، جنہوں نے کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوا رکھی ہے۔

    اس حوالے سے مملکت کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے وہ بھی 4 دسمبر سے براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔