Tag: saudi ministry hajj umrah

  • وزارت حج و عمرہ کی داخلی عازمین کے لیے اہم ہدایت

    وزارت حج و عمرہ کی داخلی عازمین کے لیے اہم ہدایت

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2025 کے داخلی عازمین کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند اندرونی عازمین گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگوانے کا اہتمام کرلیں۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ امسال داخلی عازمین کے لیے گردن توڑ بخار لازمی ہے۔

    وضاحت کی گئی ہے کہ گردن توڑ بخار ویکسین کا اندراج کرانا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی حج پیکیج نہیں خریدا جاسکتا،

    وزارت حج کی پورٹل پر حج پیکیج خریدنے کے لیے آپ کو اپنے کوائف دینے ہوں گے جن کی بنا پر معلوم ہوجائے گا کہ ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔

    وزارت حج وعمرہ نے تمام عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری ویکسین لگوالیں، وزارت کی ہدایات پر عمل کریں اور صحت عامہ کا خیال رکھیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے مخصوص دروازوں کو استعمال کریں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ اس سے ہجوم کے نظم و نسق میں مدد ملتی ہے اور عمرہ زائرین و نمازیوں کے لیے عبادات کی ادائیگی کو آسان بنایا جاتا ہے۔

    27 ویں شب: اہل اسلام رحمت خداوندی میں بھیگتے ہوئے طواف، نماز اور عبادات کرتے رہے (ویڈیوز)

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ دروازوں کی تخصیص کا مقصد بھیڑ اور دھکم پیل کو کم کرنا اور حرم شریف کے اندر نقل و حرکت کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔

    یہ اقدام زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ان کے روحانی سفر کو سہل بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

  • سعودی وزارت حج و عمرہ نے انتباہ جاری کردیا

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے انتباہ جاری کردیا

    سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ مملکت آنے والے عمرہ زائرین حرمین شریفین کے تقدس اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے راہداریوں و صحن میں سونے اور لیٹنے سے گریز کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج کا ایکس اکاؤنٹ پر انتباہی بیان میں کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

    بیان کے مطابق راہداریوں اور صحن میں آرام کرنا مناسب نہیں خاص کر ان راستوں پر قطعی طور پر نہ بیٹھیں جو ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے مخصوص ہیں علاوہ ازاں دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں جو ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

    دیگر افراد کو راستوں پر لیٹنے یا سونے سے مشکلات اُٹھانی پڑتی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے راستے بھی بند ہوجاتے ہیں جس سے راہدایوں میں جانے والوں کو کافی دشواری ہوتی ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حج پر آنے والے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے مقررہ وقت پر وطن واپس روانہ ہوجائیں۔

    اسرائیل کے لئے خوف کی علامت، اسماعیل ہنیہ کون تھے؟

    وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حج ویزے پر آنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں،ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد مملکت میں قیام کرنا غیرقانونی عمل شمار کیا جائے گا۔