Tag: Saudi Ministry of Hajj Umrah

  • سعودی وزارت حج و عمرہ کی زائرین کو خاص ہدایت

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی زائرین کو خاص ہدایت

    سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے مخصوص دروازوں کو استعمال کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ اس سے ہجوم کے نظم و نسق میں مدد ملتی ہے اور عمرہ زائرین و نمازیوں کے لیے عبادات کی ادائیگی کو آسان بنایا جاتا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ دروازوں کی تخصیص کا مقصد بھیڑ اور دھکم پیل کو کم کرنا اور حرم شریف کے اندر نقل و حرکت کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔

    یہ اقدام زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ان کے روحانی سفر کو سہل بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال 2023 کے مقابلے میں 2024 کی چوتھی سہہ ماہی کے دوران زائرین کی تعداد میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مملکت آنے والے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 35.8 ملین رہی جوکہ سابقہ برسوں کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہے۔

    گزشتہ برس کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے مرد عمرہ زائرین میں 2.6 ملین 49 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 2.7 ملین 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے 21 فیصد دیگر ویزوں پر مملکت پہنچے جن میں سے 11.8 فیصد ڈیجیٹل وزٹ ویزے پر تھے جبکہ 65 فیصد عمرہ ویزے پر آئے۔

    اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس آنے والے 2.3 فیصد عمرہ زائرین کا تعلق خلیجی ممالک سے تھا۔

    مسجدِ اقصیٰ میں 25 ویں رمضان کو ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

    اندرون مملکت سے گزشتہ برس کی چوتھی سہہ ماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی جو کہ سال 2023 کے مقابلے میں 44.4 فیصد زیادہ ہے۔ سعودی عمرہ زائرین کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار جبکہ غیرملکی 18 لاکھ تھے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایت

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں سونے اور راہداریوں میں بیٹھنے سے اجتناب برتیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارتِ حج وعمرہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کا خیال رکھیں۔ راہداریوں میں بیٹھنے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث رش بڑھ جاتا ہے۔

    وزارت کے مطابق مسجد الحرام میں آنے سے قبل اپنا سامان کمرے یا ہوٹل میں رکھیں محض ضروری شناختی دستاویز وغیرہ ہی اپنے پاس رکھیں اضافی سامان حرمین میں لانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے رمضان میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جس کے باعث حرمین میں بہ زیادہ رش بڑھ جاتا ہے۔

    حرمین میں انتظامیہ کی جانب سے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا جاتا ہے جو اس امر کا خیال رکھتے ہیں کہ زائرین راہداریوں میں نہ بیٹھیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ان مقدس مقامات پر اعتکاف کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل اور شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

    جنرل پریذیڈنسی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے حرمین شریفین میں اعتکاف کی باضابطہ رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

    ویڈیوز: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لیے کھول دیا گیا

    رجسٹریشن کا آغاز بدھ، 5 مارچ 2025 صبح 11 بجے سے ہوچکا ہے، اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک 1446 سے ہوگا، جبکہ اختتام 30 رمضان المبارک 1446، عید الفطر کی رات عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق جو لوگ ان دونوں مساجد میں اعتکاف کے خواہش مند ہیں انہیں سرکاری ویب سائٹ alharamain.gov.sa کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔