Tag: Saudi Navy

  • پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق

    پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق

    کراچی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا، مشق کا مقصد دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا، مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

    مشق میں بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ایئر فورس کے جہاز شرکت کریں گے، روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد ہوگا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق نسیم البحر مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

  • امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر آئندہ ہفتے سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے

    امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر آئندہ ہفتے سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے

    ریاض: امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 آر سعودی عرب کی بحریہ کو اگلے ہفتے فراہم کردئیے جائیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ جدید ہیلی کاپٹر بحری جہازوں اور بیڑوں پر قائم عسکری اڈوں سے کام کرتے ہیں، یہ ثانوی مشن مثلاً سرچ آپریشن، ریسکیو اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا کام انجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    امریکا نے جون 2015 میں ہیلی کاپٹروں کی فروخت اور انہیں ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

    [bs-quote quote=”معاہدے کے تحت سعودی عرب ابتدائی طور پر 10 ایم ایچ 60 آر ملٹی مشن ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    معاہدے کے تحت سعودی عرب ابتدائی طور پر 10 ایم ایچ 60 آر ملٹی مشن ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا، ان کو ’سی ہاک‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ پرانے ایچ 46 ڈی کی جگہ لیں گے۔

    امریکا لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُڑان بھرنے کے ہر گھنٹے کے اخراجات اور غیر مقررہ دیکھ بھال میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔

    ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ میں ٹیکنالوجی کی حامل اسکرینز نصب ہیں جو پائلٹ اور اس کے معاون کے لیے عمودی اور افقی اظہار کو آسان بنادیتی ہیں۔