Tag: Saudi passport

  • 2024 کی عالمی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟

    2024 کی عالمی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟

    عالمی رینکنگ 2024 کے دورا ن سعودی پاسپورٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 65ویں نمبر سے 61ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ 2023 میں سعودی پاسپورٹ 65ویں نمبر پر موجود تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے 200 سے زیادہ ملکوں کو شامل کیا ہے۔

    سعودی پاسپورٹ 2021 میں 71 اور 2022 میں 65 میں نمبر پر تھا۔جس میں اب مزید بہتری آگئی ہے، سعودی پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزے کے 89 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ 137 ممالک میں داخلے کیلیے ویزے کی ضرورت ہے۔

    ہینلی اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا) کے ڈیٹا پر کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ایڈوائزری فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے کے سالانہ جائزے کے مطابق 2024 کی فہرست میں فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ سرفہرست ہیں۔

    ان ممالک کے شہریوں کو 194 میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے۔فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پرہیں۔ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور ہالینڈ تیسرے، بیلجیئم، مالٹا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    خلیجی ممالک میں امارات کا پاسپورٹ 11، قطر 53، کویت 55 اور بحرین 59 ویں نمبر پر ہے۔

    ہوٹل کی 26 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی سے متعلق اہم انکشاف

    سب سے کمزور پاسپورٹس کا تعلق افغانستان، شمالی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا، اریٹیریا، شام، عراق، یمن، صومالیہ، فلسطین، سوڈان، نائجیریا، لبنان اور ایران سے بتایا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کا نیا پاسپورٹ جاری

    سعودی عرب کا نیا پاسپورٹ جاری

    ریاض: سعودی عرب نے نمایاں خصوصیات کا حامل نیا ’ای پاسپورٹ‘ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عالمی معیار کے مطابق نمایاں خصوصیات کا حامل نیا ’ای پاسپورٹ‘ جاری کر دیا ہے۔

    سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے جمعرات کو محکمہ پاسپورٹ ریاض کی عمارت میں نئے ای پاسپورٹ کا افتتاح کیا۔

    نئے ای پاسپورٹ میں ایک سم رکھی گئی ہے جس کی بدولت پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ مضبوط ہوگیا ہے، اس میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں پر ای گیٹ استعمال کرتے وقت مشینی ریڈنگ ممکن ہوگی۔

    نئے سعودی پاسپورٹ کے صفحات کو مملکت کے مشہور ترین قابل دید تاریخی اور تمدنی مقامات سے مزین کیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کو اس موقع پر محکمہ پاسپورٹ کی ابتدا سے لے کر اب تک کی تاریخ پر مشتمل ویڈیو دکھائی گئی جس میں اس کے اہم کارناموں اور مختلف اداروں سے ملنے والے ایوارڈز کا بھی تذکرہ شامل تھا۔

    وزیر داخلہ نے اس موقع پر وزارت داخلہ، وزارت خزانہ، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ کے افتتاح کی دستاویز پر دستخط بھی کیے۔

  • محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن خدمات میں اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے ابشر کے ذریعہ ای خدمات کو مزید وسعت دی ہے، ابشر پروگرام کے ذریعے آن لائن سروس میں عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اپنے ابشر کے اکاونٹ پر لاگ ان کر کے ’میری خدمات‘ میں جا کر عام خدمات میں پیغامات اور درخواست کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے متعلق مزید سہولیات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کے خانے میں لنک کرنے سے مطلوبہ خدمات اور معلومات واضح ہو جائیں گی۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ آن لائن خدمات کو مزید فروغ دینے سے عام لوگوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ کے عہدیداروں سے رابطہ کرنا اور اپنی مشکلات پر بات چیت کرنے میں آسانی ہوگی۔

    مذکورہ محکمے سمیت سعودی حکومت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے ذریعے اپنی بہت سی خدمات پیش کر رہی ہے۔

    سعودی عرب اس وقت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں پورے خطے میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو عالمی سطح پر 13 ویں پوزیشن پر ہے۔

  • سعودی پاسپورٹ کے مؤثر ہونے سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    سعودی پاسپورٹ کے مؤثر ہونے سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ کے تمام تارکین وطن کو آگاہ کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ کیلئے اس کے پاسپورٹ کا مؤثر ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اقامہ کی تجدید 14ماہ قبل کرانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین جس کو فائنل ایگزٹ کرانا مقصود ہو اس کیلئے بنیادی شرط یہ ہے کہ ملازم یا ملازمہ کا پاسپورٹ مؤثر ہو اس کے بغیر فائنل ایگزٹ جاری نہیں ہو سکتا۔

    محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شہری نے سوال کیا کہ میرے گھر ایک ملازمہ کام کرتی ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، اس کا پاسپورٹ اسی مہینے ختم ہو گیا ہے اور وہ اسے فائنل ایگزٹ پر بھیجنا چاہتا ہے، اور اس کی اگلے ماہ کی سیٹ بھی کنفرم ہے، کیا اس صورت میں خروج نہائی لگ سکتا ہے یا پاسپورٹ غیر مؤثر ہونے کی صورت میں خروج نہائی کا اجرا ممکن نہیں ہوگا؟

    جس کے جواب میں محکمہ پاسپورٹ ترجمان نے کہا کہ مقررہ ضوابط کے مطابق کسی بھی گھریلو ملازم یا ملازمہ کا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) اس وقت تک نہیں نکالا جا سکتا جب تک اس کا پاسپورٹ موثر نہ ہو۔

    مزید پڑھیں: نقل کفالہ، سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے اہم اعلان

    اس کے علاوہ ایک اور سوال میں کہ اقامے کی میعاد ختم ہونے سے کتنی مدت پہلے تک اقامے کی تجدید کرائی جاسکتی ہے یا نہیں؟۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ گھریلو ملازم یا ملازمہ کا ہے تو ایسی صورت میں اس کے اقامے کی تجدید ایسی صورت میں بھی کرائی جاسکتی ہے جبکہ اس کا اقامہ ختم ہونے میں 14 ماہ سے کم باقی ہوں۔