Tag: Saudi police

  • ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سعودی پولیس کی سخت وارننگ

    ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سعودی پولیس کی سخت وارننگ

    ریاض : سعودی ٹریفک پولیس نے جرمانہ ادا نہ کرنے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزیوں کا جرمانہ 20 ہزار ریال یا اس سے زائد ہوا تو مقدمہ عدالت منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی حد سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر ٹریفک خلاف ورزیوں کا جرمانہ20 ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہوگیا ہو یا جرمانوں کی عدم ادائیگی کو چھ ماہ گزر گئے ہوں توایسی صورت میں ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے کی خدمات معطل کردی جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ خدمات معطل کرنے سے قبل اسے مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اس حوالے سے ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا، جس کے بعد اس کا مقدمہ ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عوام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر جرمانے ادا نہ کیے گئے تو ایسی صورت میں معاملہ ٹریفک عدالت کے حوالے کردیا جائے گا۔

    عدالت ہی اسے ٹریفک خدمات سے محروم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اور عدالت اس شخص کو بعض خدمات سے بھی محروم کرسکتی ہے اور تمام خدمات سے بھی۔

    واضح رہے کہ سعودی قانون ٹریفک میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ بعض خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن سے شاہراہوں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

    ان خلاف ورزیوں میں خاص طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، دماغ سن کرنے والی ادویہ لے کر ڈرائیونگ کرنا، سگنل توڑنا، مخالف سمت میں گاڑی چلانا، زگ زیگ انداز میں گاڑی دوڑانا۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب کی اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، متبادل روٹ کا اعلان

    اس کے علاوہ مقررہ رفتار سے 25 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا، اوور ٹیک کے ممنوعہ مقامات سے اوور ٹیک کرنا، بریک اور لائٹس کے بغیر گاڑی چلانا اور ٹائر سکریچنگ کرنا وغیرہ شامل ہے۔

  • سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    ریاض : محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ میں سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر ادویہ فروخت کرنے والے ایک غیرملکی اتائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ معظمہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں نے ایک شخص کے غیر مجاز طریقے سے لوگوں میں ادویہ فروخت کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اس پر حکام نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ اتائی غیر ملکی ہے اور سعودی عرب میں بہ سلسلہ روزگار مقیم تھا۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    محکمے کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ ملزم نے اپنے اقامتی مکان میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر ادویہ بھی ذخیرہ کر رکھی تھیں، ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے اس اتائی کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی، 35 سال سے زنجیروں میں جکڑا ذہنی مریض بازیاب

    سعودی پولیس کی کارروائی، 35 سال سے زنجیروں میں جکڑا ذہنی مریض بازیاب

    ریاض: سعودی عرب کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 سال سے رسیوں اور زنجیروں میں جکڑے ذہنی مریض کو بازیاب کرواتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوب مغربی علاقے جازان کے ایک گھر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 35 برس سے زنجیروں میں جکڑے شخص کو بازیات کروایا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شہری ذہنی مریض ہے، اہل خانہ نے اُسے پڑوسیوں کی مسلسل شکایات کے بعد زنجیروں اور رسیوں سے باندھ کر گھر کے ایک کمرے میں قید کردیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے یہ اقدام دوسروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے ضرور کیا مگر قانون کے مطابق یہ انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    سعودی وزیر برائے سماجی بہبود کے نمائندے احمد القنفذی مذکورہ شہری کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد بازیاب کروایا، 35 برس سے رنجیروں میں جکڑے شہری کی حالت تشویشناک ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکومتی وزیر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے نتیجے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، اگر متاثرہ شخص پر تشدد ثابت ہوا تو گھر کے سربراہ کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس نے دو شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق مغوی سعودیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اغوا کی واردات دو روز قبل ہوئی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی، اس قسم کی وارداتوں کو لگام دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

    مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس اور ہائی وے سیکیورٹی حکام نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار پر تشدد کا واقع جنت البقیع قبرستان کے قریب پیش آیا، واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائر ہونے والی ویڈیو کے بعد ملی جس کے بعد مملکت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان کے مطابق ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے مدینہ منورہ کی شاہ فیصل شاہراہ اور شاہ عبدالعزیز شاہراہ انٹرچینج پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے سعودی ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔

    مدینہ منور کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکم دیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے والے نامعلوم افراد کو گرفتار کیا جائے جس کے بعد حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، تشدد کا شکار بننے والا پولیس اہلکار خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    ریاض: سعودی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک یمنی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے 25 ملین ریال کی مسروقہ رقم برآمد کرلی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہراہ خالد بن ولید پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کی گآڑی پر حملہ کرکے اس کے ایک گارڈ کو قتل اور دو کو زخمی کرکے گاڑی سے کم از کم 19 ملین ریال کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ریاض کے پولیس چیف میجر جنرل فہد بن زید المطیری نے کرائسز سیل قائم کرنے کے ساتھ ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا۔

    پولیس نے ریاض میں مسلح ڈاکوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک یمنی شہری پکڑا گیا، ٹھکانے کی تلاشی کے دوران لوہے کے صندوقوں میں چھپائی گئی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنی مزید تین ڈکیتیوں کا اعتراف کیا، ایک ڈکیتی میں انہوں نے دو ملین، دوسری میں کم از کم چار ملین کی رقم لوٹی تھی جبکہ تیسری ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم کی مالیت ایک ملین ریال سے زائد تھی۔

    ملزمان کے قبضے سے دو پستول، 31 گولیاں، نو موبائل فونز، یمن کے پاسپورٹس، دو لیپ ٹاپ، موبائل فون کی سمیں اور بینک کی چیک بکس بھی برآمد کرلی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی‘ 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    سعودی پولیس کی کارروائی‘ 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    ریاض : سعودی پولیس نے قطیف میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے ضلع سیہات میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے 3 مشین گن، پستول، 10 کلو سے زیادہ بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

    سعودی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اورکیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے۔


    سعودی عرب کے شہر قطیف میں‌ کار بم دھماکا، دو ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئےتھے۔


    سعودی پولیس پر حملہ، ایک افسر جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 4 جولائی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں ہی دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

    Saudi police kill three ‘terrorists’