Tag: Saudi Princess

  • سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    ریاض : سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن آل سعود بن فیصل گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

    سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی، شاہی بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    ایوان شاہی نے اپنے بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعا کی ہے۔

  • سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے مرکز کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز جو علمی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں، نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے مرکز علمی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اس انیشیٹو کا مقصد سعودی نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سکلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    تحقیقات و دریافت سے متعلق علمی مرکز مکمل طور پر غیر منافع بخش ہوگا جو ریاض کے غیر منافع بخش محمد بن سلمان سٹی میں قائم کیا جائے گا، مرکز کا افتتاح 2025 میں کیا جائے گا۔

    اس مرکز کا مقصد نسل نو کو سائنسی میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کریں۔

    یہ مرکز محمد بن سلمان کے ادارے مسک سے منسلک ہے جو نسل نو کو تعلیمی میدان میں بہترین سہولتیں فراہم کرتا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے تعلیمی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔

    علمی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت مشہور کا کہنا ہے کہ یہ مرکز جدید علوم کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا جہاں سائنسی ایجادات اور دور حاضر کے تقاضوں سے آراستہ نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن ایک ایسا مکمل مرکز تیار کرنا ہے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام اسرار و رموز سے نسل نو کو نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان میں ایجادات کی لگن اور شوق کو بھی پروان چڑھایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل ہمارے روشن مستقبل کی امین ثابت ہو۔

    علمی مرکز برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنیادی پروگراموں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریڈنگ، انجینیئرنگ، آرٹ اور ریاضی کے شعبے جدید دورکے تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض : سعودی عرب کے ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادی می بنت بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا۔

    سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ شہزادی می بنت بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار 31 جولائی 2022 کو انتقال ہوگیا ہے۔

    جاری بیان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے افراد، علما و مشائخ، زائرین اور مقامی شہریوں کےی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    ریاض: سعودی عرب کی شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں، شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود سوموار کے روز انتقال کرگئیں۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد کی نماز جنازہ منگل 19 اپریل کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں، شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام نے شاہی خاندان خصوصاً گورنر حدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض: ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار اور شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز کی والدہ سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کا انتقال ہوگیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں جمعے کو ادا کی گئی ہے۔

    شہزادی منیرہ، شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبد العزیز کی والدہ اور شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار تھیں۔

    نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن، مفتی اعلیٰ شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ عہدیدار اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی۔

    شہزادی منیرۃ السدیری، شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ عبد الرحمٰن بن عبد العزیز کی اہلیہ تھیں۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض: سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئیں، شہزادی کی تدفین آج بروز سوموار ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تدفین پیر کو ہوگی، نمازجنازہ کہاں ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

    شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل آل سعود تھے، یہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔

    2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعود بھی 72 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

    ترکی بن ناصر کی نماز جنازہ اتوار کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھی۔