Tag: Saudi prosecution

  • سعودی عرب: ادویات کی فروخت کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    سعودی عرب: ادویات کی فروخت کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو ایسی ادویات فروخت کرنا جو نشہ آور ہوں، قابل سزا جرم ہے اور اس پر فروخت کنندہ فارماسسٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نشہ آور اجزا پر مشتمل ادویات نسخے کے بغیر جاری کرنا قابل سزا جرم ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ فارماسسٹ جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات، جن کی تیاری میں مخصوص نشہ آور اجزا شامل ہوتے ہیں، فروخت کرے گا اسے کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوگی۔

    پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی دفعہ 29 اور 38 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔

  • حج کے دوران گداگری کے خلاف سخت وارننگ

    حج کے دوران گداگری کے خلاف سخت وارننگ

    ریاض: سعودی حکام نے وارننگ دی ہے کہ حج کے دوران گداگری ممنوع ہے اور گداگروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران بالواسطہ یا بلاواسطہ گداگری قانوناً جرم ہے، کوئی بھی شخص حج سیزن سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں وارننگ دی کہ جو شخص گداگری کرے گا، کسی کو اس کی رغبت دلائے گا، کسی کے ساتھ مل کر گداگری کرے گا یا کسی بھی شکل میں گداگری کا پیشہ اپنانے میں تعاون دے گا، اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص دوبارہ گداگری میں ملوث پایا گیا تو انتہائی سزا دگنی کردی جائے گی۔

    گداگر غیر ملکی ہوا تو اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا تاہم اگرسعودی شہری کی غیر ملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیر ملکی شوہر یا اس کی اولاد گداگری میں ملوث ہوئی تو وہ بے دخلی کی سزا سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ عام غیر ملکی کو گداگری پر حج یا عمرے کے سوا کسی بھی غرض سے سعودی عرب آنے سے روک دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: دوران سفر طیارے یا مسافروں کا سامان چرانے پر سزا مقرر

    سعودی عرب: دوران سفر طیارے یا مسافروں کا سامان چرانے پر سزا مقرر

    ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنا قابل سزا جرم ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کے قانون کی دفعہ 154/7 میں طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنے کی سزا بیان کی گئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص طیارے کا سامان یا اس پر موجود کسی مسافر یا عملے کا سامان چوری کرے گا اسے 5 برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

    واضح رہے کہ بعض مسافر طیارے پر سہولت کی غرض سے فراہم کی جانے والی بعض اشیا کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھتے ہیں اور وہ طیارے سے اترتے وقت سامان اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں۔

    اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے مذکورہ سزا مقرر کی گئی ہے۔

  • گاڑی میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جائے، سعودی استغاثہ

    گاڑی میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جائے، سعودی استغاثہ

    ریاض : سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمومی آداب کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے شر سے معاشرے کو محفوظ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ایک گاڑی میں موجود سعودی دوشیزہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ یونٹ نے گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا کہ گاڑی میں موجود سعودی دوشیزہ کو ایک اوباش نوجوان ہراساں کر رہا ہے۔

    ویڈیو کلپ کے حقیقی ہونے کی تصدیق کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایت کی ملک میں ہراسیت کے جرم کے خاتمہ کے لئے رائج سسٹم کو بروکار لاتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتار کا حکم دیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ استغاثہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے تاکہ عمومی آداب کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے شر سے معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔