Tag: saudi-riyal

  • سعودی ریال اور اماراتی درہم کی آج کیا قیمت ہے؟

    سعودی ریال اور اماراتی درہم کی آج کیا قیمت ہے؟

    ابوظہبی/ جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی کرنسی کے مطابق ریال کی قیمت 75 روپے 12پیسے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 76روپے 84 پیسے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق بدھ 27 دسمبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

    saudi

    پاکستان

    فوری(بینک الجزیرہ): 74 روپے 67 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے : 74 روپے 24 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 74 روپے 11 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 74 روپے 61 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام: 74 روپے 71 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی): 74 روپے 40 پیسے، فیس: 15 ریال

    اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درہم کی قیمت خرید 76.69 اور قیمت فروخت76.84 ہے۔

  • سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ

    سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 76.82 روپے ہے۔

    اس کے علاوہ اماراتی درہم 78.45 روپے، قطری ریال 79.13 روپے، کویتی دینار 934.33 روپے اور بحرینی دینار 764.24 روپے کا رہا۔

    انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 187 روپے 43 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 53 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 359 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سنٹرز کے مطابق بدھ 15 نومبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی معلومات درج ذیل ہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 75 روپے 96 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ایس ٹی سی پے: 75 ریال 75 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 75 روپے 88 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ویسٹرن یونین: 76 روپے 08 پیسے، فیس: 23 ریال
    منی گرام : 75 روپے 92 پیسے، فیس: 23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی) : 75 روپے 94 پیسے، فیس: 15 ریال

  • سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ ٹرانزکشن فیس کیا ہوگی؟ جانیے

    سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ ٹرانزکشن فیس کیا ہوگی؟ جانیے

    ریاض : سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق جمعرات کو سعودی ریال کا ریٹ کیا ہے؟

    پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ہوگی اور  ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
    پاکستان
    فوری(بینک الجزیرہ):46روپے 93 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے :46روپے 95 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک):46 روپے20 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 46 روپے 95 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام:47 روپے 15 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی):46 روپے 25 پیسے، فیس :15 ریال

    بھارت
    فوری(بینک الجزیرہ):20 روپے 02 پیسے، فیس:10 ریال
    انجاز بینک(بینک البلاد):20 روپے 06 پیسے، فیس:15ریال
    ایس ٹی سی پے :20 روپے 02 پیسے، فیس:17.25ریال
    تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 19 روپے 75 پیسے، فیس:20ریال
    ویسٹرن یونین (ارسال):20 روپے02 پیسے، فیس:17.25ریال
    منی گرام:20 روپے 14 پیسے، فیس: 23ریال

    بنگلہ دیش
    فوری(بینک الجزیرہ):22ٹکا 76 پویشہ، فیس:10 ریال
    انجاز بینک(بینک البلاد):22ٹکا 35 پویشہ، فیس:15ریال
    ایس ٹی سی پے : 22 ٹکا 81 پویشہ، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک):22 ٹکا 41پویشہ، فیس:20ریال
    ٹیلی منی(اے این بی ):22 ٹکا 32 پویشہ، فیس:19 ریال
    ویسٹرن یونین(ارسال):22 ٹکا 78 پویشہ، فیس:17.25 ریال
    منی گرام:22 ٹکا 86 پویشہ، فیس:18.50ریال
    بنگلہ دیشی کرنسی کو ٹکا اور پیسے کو پویشہ کہتے ہیں۔

  • سعودی شہری نے عطرگلاب کی خاطر 1000 ریال کی نوکری چھوڑ دی

    سعودی شہری نے عطرگلاب کی خاطر 1000 ریال کی نوکری چھوڑ دی

    ریاض : عطر گلاب کی خاطر ملازمت چھوڑنے والے سعودی شہری راشد القرشی نے بتایا کہ عطر گلاب سے تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک سپلائی کرتااورلوگوں کویہ ہنر بھی سکھاتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گلاب کے پھولوں ان کےعرق اور ان سے کشید کیے جانے والے عطریات کے شوق نے ایک سعودی شہری کو اس کی ملازمت سےدور اور پسندیدہ مشغلے سے منسلک کردیا، گلاب اور عطر گلاب کے شوق نے راشد القرشی کی شہرت کو چار چاند لگا دیے اور آج اس کے چرچے سمندر پار بھی کیے جا رہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ راشد القرشی نے عرق گلاب اور گلاب کے عطر کے لیے ہزاروں ریال کی ملازمت ترک کی تاکہ وہ پورا وقت اپنے پسندیدہ مشغلے کودے سکے، یہ مشغلہ اسے اس کے آباﺅ اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق طائف گورنری کے راشد القرشی نے بتایا کہ اس نے گلاب کے 15 ہزار پھول اکھٹے کیے اور انہیں تانبے کے برتنوں میں ڈال دیا تاکہ ان سے شاہی عطر یعنی گلاب کا عطر کشید کیا جا سکے۔

    ایک سوال کے جواب میں راشد القرشی نے بتایا کہ وہ عطر گلاب سے تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک حتیٰ کہ ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو بھی سپلائی کرتے ہیں، ان کے تیار کردہ عطریات اور گلاب کی دیگر مصنوعات کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔

    راشد القرشی نے بتایا کہ وہ نہ صرف گلاب سے عرق اور عطر کشید کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی یہ فن سکھاتےانہیں مفید مشورے دیتے اور گلاب سے تیار ہونے والی مصنوعات کی تیاری کی مکمل رہ نمائی کرتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے سیزن میں حجاج ومعتمرین حضرات ان کے تیار کردہ عطریات اور دیگر مصنوعات کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔