Tag: saudi royal passes away

  • سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد کی ادا کی گئی۔

    سعودی شہزادہ کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ محمد بن سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی شہزادہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، یو اے ای ملٹری فورسز ودیگر رہنماؤں نے شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سعودی شہزادہ طلال بن سعود کے انتقال پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

  • سعودی شہزادے کا انتقال، عدالت نے تصدیق کردی

    سعودی شہزادے کا انتقال، عدالت نے تصدیق کردی

    ریاض: سعودی شہزادہ انتقال کرگئے جس کی تصدیق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے کردی ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے افسوس ناک خبر دی ہے کہ سعودی شہزادہ انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ امام ترک بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

    سعودی شاہی عدالت کا کہنا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان ال سعود انتقال کرگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن فہد انتقال کرگئے

    شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی بن عبداللہ بن سعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔