Tag: Saudi Sifarat khana

  • آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    تہران : ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملےکی سخت مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پرحملہ ایران اوراسلام پرحملہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے کے اگلےہی روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارت خانےپرحملے کی سخت مذمت کردی۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب سفارت خانے پر حملہ ایران اور اسلام پر حملہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے سے سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہی ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سفارتخانے پر حملہ برطانوی سفارتخانے پر حملے کی طرح غلط تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمرسمیت چونتیس افراد کوپھانسی کے بعد مشعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے۔

  • مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    تہران : عالم دین کی پھانسی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی۔ مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانہ جلاڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالم دین شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایران اور ریاض میں کشیدگی زور پکڑ گئی۔

    تہران میں مشتعل مظاہرین نےسعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔کئی مظاہرین عمارت میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑکی اور پھر آگ لگا دی۔

    سفارتخانے پر حملوں کےکے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے سعودی عرب کو اس اقدام کے بعد انتقام الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کو سزائے موت کا عمل مہنگا پڑسکتا ہے۔

    جس کے جواب میں سعودی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا ہےکہ یہ افراد دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے۔

  • آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سعودی سفیر سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    سابق صدر زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی تھے،صدر زرداری نے سفارتخانے میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیتی پیغام لکھا۔

     اس موقع پر انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور یمن بحران پر پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سعودی عرب کی سلامتی اور بقا کی ہر ممکن حفاظت کرے گی۔

    سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی عقل مند جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، حرمین شریفین کی حفاظت پر مسلمان پر فرض ہے۔

    اگر کسی نے سعودی عرب کی جغرافیائی حدود میں داخل ہوکر جارحیت کی کوشش کی تو سعودی عرب کی مکمل حمایت کریں گے۔