Tag: saudi visit visa

  • سعودی وزٹ ویزا سے متعلق بڑی خبر

    سعودی وزٹ ویزا سے متعلق بڑی خبر

    ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے "ذاتی وزٹ” ویزے کے فوائد سے آگاہ کیا ہے، ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب مدعو کرسکتے ہیں۔

    گزشتہ روز وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو "ذاتی وزٹ ویزا” کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مدعو کرسکتے ہیں۔

    چار فوائد کیا ہیں؟

    ترجمان وزارت نے وضاحت کی کہ اس ویزا کے 4 فوائد ہیں، یہ ویزا ایک سفر یا کئی دوروں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس ویزا سے عمرہ ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    اس کے علاوہ مسجد نبوی اور روضہ اقدس کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور سعودی عرب کے تمام علاقوں اور شہروں کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دوروں کا موقع ملتا ہے۔

    ویزا کی اقسام

    ویزا کی دو قسمیں ہیں ۔ ’’سنگل انٹری پرسنل ویزا‘‘ کی میعاد 90 دنوں کے قیام کے ساتھ 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ "ملٹی انٹری پرسنل ویزا” کی میعاد 90 دن قیام ہے اور یہ مدت 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے "ذاتی ویزا” کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

  • وزٹ ویزا ہی اقامہ ہوگا؟ سعودی حکام کی وضاحت

    وزٹ ویزا ہی اقامہ ہوگا؟ سعودی حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

    یہ بھی دریافت کیا جا رہا ہے کہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کروانے کے لیے کیا کارروائی کرنی ہوگی اورکون سی دستاویز درکار ہیں۔

    مذکورہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ سے سوالات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، اس کی اجازت نہیں ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایسی کوئی منظوری نہیں دی ہے، اس کے برخلاف جو دعویٰ کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 18 برس سے کم عمر بچوں کے وزٹ ویزے کو ایسی صورت میں اقامے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر ان کے والدین مملکت میں باقاعدہ اقامے پر ہوں۔

  • تجارتی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع: سعودی حکام کی وضاحت

    تجارتی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع: سعودی حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات نے معلومات فراہم کی ہیں کہ تجارتی وزٹ ویزے کی مدت کا تعین کس طرح کیا جائے تاکہ کسی قسم کے جرمانے سے بچا جا سکے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ، حج اور ورک ویزے کے علاوہ وزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیِں، وزٹ ویزے کی 2 اقسام ہیں جن میں فیملی وزٹ اور بزنس وزٹ ویزے شامل ہیں۔

    فیملی وزٹ ویزے مملکت میں مقیم اہل خانہ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ بزنس وزٹ ویزے کاروباری تقاضے کے تحت جاری کیے جاتے ہیں، وزٹ ویزے پر جسے بلایا جاتا ہے اسے وزٹر یا عربی میں زائر کہا جاتا ہے۔

    وزٹ ویزے کی مقررہ مدت ہوتی ہے جس میں بعد ازاں توسیع کرانا ممکن ہوتا ہے۔

    وزٹ ویزے کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ٹویٹر پر استفسار کیا کہ تجارتی وزٹ ویزے پر آنے والے مہمان کی ویزہ ایکسپائری کی درست تاریخ کس طرح معلوم کی جاسکتی ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کا کہنا تھا کہ کمرشل وزٹ ویزے پر آنے والے مقررہ مدت تک قیام کرسکتے ہیں۔

    وزٹر کے قیام کی درست مدت کا تعین جوازات کے ابشر اکاؤنٹ سے کیا جاسکتا ہے۔

    مقررہ مدت کے اختتام سے قبل اگر ان کے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کروانا درکار ہوتی ہے تو ان کے اسپانسرکو چاہیئے کہ وہ وقت کے اختتام سے قبل مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد ویزے کی مدت میں توسیع کروائیں۔

    وزٹ ویزہ خواہ وہ فیملی ہو یا کمرشل وزٹرز اور ان کے اسپانسرز کو چاہیئے کہ وہ مقررہ مدت کا خاص خیال رکھیں، اس حوالے سے لازمی ہے کہ وزٹرز کی مملکت انٹری کی درست تاریخ کا خیال رکھا جائے تاکہ وہ وقت مقررہ پر اس مدت میں توسیع کریں تاکہ کسی قسم کے جرمانے سے بچا جا سکے۔

    وزٹ ویزے پر آنے والوں کے ویزے کی مدت کا تعین وزٹر کے مملکت آنے والے دن سے کیا جاتا ہے اس لیے بعض لوگ مدت کا تعین کرنے میں غلطی کرجاتے ہیں، اس کے لیے وزٹ ویزے پر آنے والے اسپانسرز کو چاہیئے کہ وہ اپنے ابشر یا مقیم اکاؤنٹ کے ذریعے وزٹ ویزے خواہ وہ فیملی ہو یا کمرشل آنے والوں کی درست تاریخ کا تعین کریں تاکہ کسی غلطی کا امکان نہ رہے۔

    مملکت میں سفری پابندی کے خاتمے کے حوالے سے ایک شخص نے پوچھا کہ وہ افراد جنہوں نے 14 دن غیر پابندی والے ملک میں گزارے ہیں وہ بھی مملکت آنے پر قرنطینہ کریں گے؟

    سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون ہو وہ براہ راست آسکتے ہیں۔

    ان کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے انہیں پانچ دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    ہوٹل قرنطینہ سے نکلنے کے لیے پانچویں دن کووڈ 19 کا پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی انہیں قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

  • کیا وزٹ ویزہ اقامہ میں تبدیل ہوسکتا ہے؟ سعودی حکام کی وضاحت

    کیا وزٹ ویزہ اقامہ میں تبدیل ہوسکتا ہے؟ سعودی حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی صورت نہیں کہ قانونی طور پر وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے اقامہ حاصل کیا جائے، وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی صورت نہیں کہ قانونی طور پر وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے اقامہ حاصل کیا جائے کیونکہ امیگریشن قوانین میں ایسی کوئی شق نہیں کہ وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کیا جا سکے۔

    یہ وضاحت غیر ملکی افراد کے سوالوں کے جواب میں کی گئی ہے جس میں غیر ملکیوں نے دریافت کیا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی ممالک سے اپنے اہلخانہ میں سے کسی شخص کو وزٹ ویزے پر بلایا، تاہم اب حالات کی خرابی کے باعث وہ انہیں مستقل یہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں حکام کا کہنا تھا کہ اگر کسی غیر ملکی کا اقامہ گم ہوگیا ہے تو اسے 24 گھنٹے کے اندر گمشدگی رپورٹ درج کروانی ہوگی وگرنہ 1 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں رہائشی پرمٹ کے لیے اقامہ جاری کیا جاتا ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ آپ قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں، اقامہ وہ دستاویز ہے جسے گھر سے باہر جاتے وقت ساتھ رکھنا چاہیئے کیونکہ بعض اوقات چیکنگ کے دوران تفتیشی اہلکار اقامہ طلب کرتے ہیں۔

    اگر مذکورہ شخص کے پاس اقامہ نہیں ہوگا تو اسے قانونی خلاف ورزی میں شمار کرتے ہوئے اسے ڈیپوٹیشن سینٹر بھیج دیا جاتا ہے، علاوہ ازیں اقامہ نہ ہونے پر جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

  • وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے خوشخبری

    وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے خوشخبری

    ریاض: سعودی حکومت نے وزٹ ویزے پر جانے والے افراد کو خوشخبری سنادی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے والے غیرملکی شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلاسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق وزٹ ویزے پر غیرملکی شہریوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہوگی تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قوانین بھی لاگو ہوں گے۔

    سعودی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا خون عطیہ کرنے والوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود اگر غیرملکی ٹریفک چالان جمع کرائے بغیر جانا چاہے گا تو نہیں جاسکے گا اسے پہلے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کے بیٹے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کی تھی اور ساتھ ہی حلال ڈانس کلب کا افتتاح بھی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں چند روز قبل پہلی بار ڈؓبلیو ڈبلیو ای کی خواتین کی ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔