Tag: Saudi wazir

  • پاک سعودیہ تعلقات ہرحال میں برقراررہیں گے،شیخ صالح

    پاک سعودیہ تعلقات ہرحال میں برقراررہیں گے،شیخ صالح

    اسلام آباد : سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ محمد صالح بن عبدالعزیز نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔

    اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد صالح بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد کا احترام کرتے ہیں۔

    صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سعودی عرب اس میں مداخلت نہیں کرے گا تاہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان انصاف کا ساتھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہر حال میں قائم رہیں گے۔ شیخ صالح کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کئی سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن بحران پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ حرمین شریفین جا کر دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔

     قبل ازیں سعودی وزیر نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ڈاکٹر ساجد میر اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاک سعودی تعلقات سمیت یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور پاکستان کے دورے پربادشاہ کاپیغام لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹرصالح الشیخ پانچ رکنی وفد کےساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

    سعودی عرب پاکستان سے بہتری کی امید رکھتا ہے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    سعودی وزیر اپنے دورے میں پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور یمن سمیت مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اسلام آباد پہنچنے پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین قریبی تعلقات ہیں۔