Tag: Saudi

  • سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

    سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے کل سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، قطر کے ساتھ تمام بری اور بحری سرحدیں پہلے ہی کھولی جاچکی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عربین ایئر لائن (السعودیہ) نے پیر 11 جنوری سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    السعودیہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دوحہ کے لیے پروازوں کی بکنگ اوپن ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سلوی چوکی کو بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    سعودی حکام نے کہا تھا کہ قطری مسافروں کی سعودی عرب آمد کے لیے پی سی آر سرٹیفکیٹ، 3 روزہ ہاؤس آئسولیشن یا 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ضروری ہوگی۔

    پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں ہی قطری باشندوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی، سعودی وزارت صحت نے قطر سے ملنے والی سرحدی چیک پوسٹ سلوی پر میڈیکل عملہ تعینات کردیا ہے۔

    قطر ایئر ویز نے بھی پیر 11 جنوری سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قطر ایئر ویز نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیر 11 جنوری سے ریاض کے لیے پروازیں بحال ہوں گی، اس کے بعد جمعرات 14 جنوری کو جدہ اور سنیچر 16 جنوری کو دمام کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔

    ریاض اور دمام سے روزانہ جبکہ جدہ سے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

  • شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ بچپن کی تصویر وائرل

    شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ بچپن کی تصویر وائرل

    ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1357ھ مطابق 1938 کے دوران بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی ایک نایاب تصویر کا کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ مکہ مکرمہ میں حج وفود کے سربراہوں کے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں۔

    وڈیو کلپ میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منی میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

    بانی مملکت نے اس وقت اپنے خطاب میں بہت ساری باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے مسلمانان عالم سے حقیقی اسلامی دعوت کی روح اپنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    شاہ عبدالعزیز نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا تھا کہ ہم سب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور ایسے تمام کاموں اور باتوں سے دور رہیں جس سے اسلامی شریعت نے منع کیا ہے۔

  • سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا عید الاضحیٰ پر پیغام

    سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا عید الاضحیٰ پر پیغام

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم قائدین کو اپنی اور سعودی عوام کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام میں سعودی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو وبا سے نجات دے۔

    اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام مسلم قائدین نے الگ الگ پیغامات بھیج کر دونوں رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

    مسلم قائدین نے پیغامات میں یہ دعا بھی دی تھی کہ اللہ تعالیٰ ایثار و قربانی کا یہ تہوار مسلم امہ کی زندگی میں بار بار لائے، خیر و برکت سے نوازے اور مزید امن و استحکام امت کا مقدر بنے۔

    واضح‌ رہے کہ آج سعودی عرب میں‌ عید الاضحیٰ‌ مذہبی جوش و جذبے کے تحت منائی جائے گی جبکہ مملکت میں‌ مقیم شہریوں‌ کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے.

    رواں‌ سال حج کی سعادت بھی صرف سعودی عرب میں‌ مقیم شہریوں‌ نے حاصل کی ہے کرونا کے سبب غیرملکیوں‌ کے لیے حج کے دروازے بند کردئیے گئے تھے.

  • اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے، سعودی وزیر

    اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے، سعودی وزیر

    ریاض : سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کرونا وائرس کے باعث پیدا والی صورت حال واضح ہونے تک حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئےپرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئےجائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو، سعودی حکومت کوروناوائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    سعودی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکومت حج پر یقینی بنانے کیلئےکوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، وائرس کاپھیلاؤروکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں.

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ تحفظ کیلئےموجودہ حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنا ہے اور مسجدالحرام، مسجدنبویﷺ جانیوالوں کا خیال رکھناضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتا ہے، مملکت عمرہ اور حج دونوں کے لیے پوری طرح تیاری کررہی ہے مگر عازمین کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق حتمی فیصلہ اسلامی ممالک کی مشاورت سے کیاجائے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدوں سےروک دیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    بعد ازاں سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کو حجاج کی رہائش، خوراک، سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کیں تھی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے۔

  • سعودی شہزادے کو بڑا نقصان

    سعودی شہزادے کو بڑا نقصان

    ریاض: سعودی عرب کے شہزادے ترکی بن محمد بن فہد السعود کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے ساحل پر سعودی شہزادے کا لگژری بحری جہاز ڈوب گیا۔ 230 فٹ لگژری کشتی کی مالیت تقریباً 65 ملین پاؤنڈ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی جھول کھاتے ہوئے اچانک ایک جانب ڈوب گئی جس کے باعث جہاز شدید متاثرا ہوا ہے۔ ریسکیو عملے نے مرمت کے لیے کشتی کو پانی سے نکال لیا۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مذکورہ لگژری بحری جہاز میں 11 کیبن ہیں جبکہ مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، 18 مہمانوں کی گنجائش رکھنے والی اس کشتی میں سوئمنگ پول بھی قائم کیا گیا ہے۔

    ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

  • سعودی عرب، شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر معطل

    سعودی عرب، شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر معطل

    ریاض: سعودی عرب کی ریاست الباہا میں ٹیچر کو شیطان کی تعریف کرنے پرمعطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی پراسیکیوٹرز نے ایک امتحان کے پرچے میں شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر کو 40 روز کے لیے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مذکورہ استاد نے سعودی مغربی علاقے الباہا کے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے امتحانی پرچے  میں  شیطان کا ذکر کردیا تھا۔

    ایک مقامی تعلیمی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالب علموں سے امتحان کے دوران پرچے فوری واپس لے لیے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق بعدازاں ایک تعلیمی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرکے ٹیچر کو معطل کرنے اور اسکول میں داخل ہونے پر پابندی کی سفارش کی۔

    شیطان کی تعریف کرنے والے ٹیچر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    ایک استاد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیچر کو بدکاری اور منشیات کے 10 مقدمات میں سزا بھی دی گئی تھی، وہ کام کے اوقات میں اسکول کے اندر سگریٹ نوشی کرتے تھے اور دوران کلاس گانے بھی گنگنائے جاتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ٹٰیچر کو ممکنہ طور پر دھوکہ دہی اور نفسیاتی عدم توازن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سے پہلے بھی اسے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • سعودی عرب میں خاتون صحافیوں کو آﺅٹ ڈور کوریج کی اجازت

    سعودی عرب میں خاتون صحافیوں کو آﺅٹ ڈور کوریج کی اجازت

    ریاض :سعودی عرب نے خاتون صحافی اور رپورٹرز کو آوٹ ڈور سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت دیدی، اب وہ نہ صرف مختلف سرگرمیوں کی کوریج کر سکتی ہیں بلکہ آوٹ ڈور رپورٹنگ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ نے ایسی خواتین کو اسٹوڈیو کے احاطے سے باہر ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کی اجازت دی ہے جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وہ اپنا میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج کریں گے اور جس ایونٹ کی چاہیں گی رپورٹنگ کریں گی۔

    وزارت اطلاعات کے تحت سعودی میڈیاجنرل کمیشن نے کہا کہ مرد صحافیوں کی طرح خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس میڈیا کارڈ یا کام کرنے کا اجازت نامہ موجود ہو۔

    کمیشن نے کہا کہ بنیادی منظوری کے بعد کمیشن اور وزارت داخلہ اس حوالے سے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جن کے تحت خواتین محفوظ طور پر کام کرسکیں گی۔

  • سعودی خواتین نئی آزادیوں سے بہرہ مند ہورہی ہیں، برطانوی اخبار

    سعودی خواتین نئی آزادیوں سے بہرہ مند ہورہی ہیں، برطانوی اخبار

    ریاض :سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے خواتین کےلیے متعارف کردہ نئی اصلاحات اور شہری آزادیوں کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔

    برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں سعودی عرب میں آزادی نسواں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو غیر معمولی اہمیت کے حامل قرار دیا ہے۔

    برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے فاضل مضمون نگار مارٹن چولوو کے مضمون میں بھی سعودی عرب میں خواتین کی شہری آزادیوں اور ان کے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔

    مضمون نگار لکھتے ہیں کہ سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کے لیے جو نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں وہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان سے خواتین بھرپور طور پر فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ خواتین کو سفرکی آزادی، طلاق، پاسپورٹ کے حصول کی آزادی اور بہت سے امور میں ولی یا سر پرست کی قید سے آزادی اہمیت کی حال ہے۔

    مارٹن چولوو کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی اصطلاحات اور آزادیوں پر قوم بالخصوص خواتین کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ خواتین کی طرف سے حکومت کے اقدام کو غیر معمولی طور پر سراہا جا رہا ہے۔

    سعودی عرب کی ایک 30 سالہ خاتون عزہ نے نئے حقوق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے نئے اقدامات بہت سے مسائل کے حل میں مدد گار ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے والد 2000ءمیں وفات پاگئے تھے اور میرا کوئی دوسرا سرپرست نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ مجھے پاسپورٹ کے حصول میں بہت مشکل پیش آئی۔ سنہ 2018ءمیں مجھے کئی مشکلات سے گزر کر پاسپورٹ مل پایا مگر اب میری جیسی بہنوں کی یہ مشکل حل کر دی گئی ہے۔

    سعودی عرب میں خاندانی بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ڈاکٹر مہا المنیف نے کہا کہ نئی شہری آزدیوں سے خواتین کو طاقت حاصل کرنے، خود مختار ہونے اور اپنی ذات اور خواہشات کی تکمیل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

  • عازمین حج کیلئے متعدد لیبارٹریز اور بلڈ بنک قائم

    عازمین حج کیلئے متعدد لیبارٹریز اور بلڈ بنک قائم

    ریاض : سعودی وزارت صحت نے نے واضح کیا ہے کہ تعینات کیے گئے ماہر ڈاکٹرز پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔

    اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدت کے جذبے سے بھی سرشارہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبارٹریزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

    سعوی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

  • سعودی دوشیزہ کا تیر سے بوتل کیپ چیلنج پورا کرنے کا شاندار مظاہرہ

    سعودی دوشیزہ کا تیر سے بوتل کیپ چیلنج پورا کرنے کا شاندار مظاہرہ

    ریاض : سعودی دوشیزہ نے تیرکے ڈھکن سے بوٹل کا ڈھکن کھولنے کا چیلنج پورا کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں فلائنگ کک کے ذریعے بوتل کے ڈھکن کھولنے کا چیلنجگردش کررہاہے، اس حوالے سے ایک سعودی دوشیزہ مشاعل العتیبی نے باٹل کیپ چیلنج کو کامیابی سے پورا کر کے خوب داد وصول کی ہے تاہم ان کا انداز سب سے انوکھا رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عام طور سے باٹل کیپ چیلنج کا مقصد فلائنگ کِک کے ذریعے بوتل کو گرائے بغیر بوتل کے ڈھکن کو اڑانا ہوتا ہے، البتہ مشاعل نے تیر اندازی کے ذریعے اس چیلنج کو پورا کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بوتل کا ڈھکن کھولنے کے چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے ایتھلیٹس نے شروع کیا تھا، اس کے بعد ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم نے اس چیلنج کو اپنایا اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

    مشاعل نے بتایا کہ میں نے کتابوں اور وڈیو کلپوں کے ذریعے اس کھیل کے اسرار و رموز کی جان کاری حاصل کی، مملکت میں اس کھیل تک خواتین کو رسائی کچھ عرصہ پہلے حاصل ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے کھیل کے تمام زاویوں سے مہارتوں کو جانا۔

    مشاعل کا کہنا تھا کہ "مملکت میں تیر اندازی کی چیمپین شپ جیتنے کے بعد اب میں بیرونی مقابلوں میں شرکت کرنے اور بین الاقوامی ایونٹس میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی معاشرے میں خواتین کے لیے تیر اندازی کو فروغ دینے پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ مملکت میں چیمپین شپ کے انعقاد کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقامی سطح پر تیر اندازی میں مہارت اور صلاحیت کی حامل خواتین موجود ہیں”۔

    مشاعل کے مطابق سعودی تیر اندازی فیڈریشن خواتین کے اس کھیل میں داخلے کے سلسلے میں تمام تر معاونت اور خدمات پیش ٍکر رہی ہے، اس طرح ویژن 2030 پروگرام کو تقویت ملے گی۔

    مشاعل نے کہا کہ اس کھیل میں زیادہ نقل و حرکت کی ضرورت نہیں اور سعودی خواتین یا نوجوان لڑکیاں اپنے پردے کے ساتھ اس میں بھرپور حصہ لے سکتی ہیں۔