Tag: saudia airline

  • سعودی عرب: فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل

    سعودی عرب: فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل ہو گیا۔ ایئر لائن کی آخری فلائٹ گزشتہ روز مدینہ منورہ سے انڈونیشی حجاج کو لے کرروانہ ہوئی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹر گراونڈ آپریشن محمد عبدالرزاق نے کہا کہ رواں برس حج سیزن کے دونوں مراحل 74 دن پر مشتمل تھے۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کے ذریعے 8 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ حجاج کو دوطرفہ سفری سہولت فراہم کی گئیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایئرلائن کے ذریعے 145 ممالک سے حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی جس میں 147 طیاروں کے ذریعے 4400 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔

    السعودیہ کا ’حج بغیرسامان‘ کا اقدام کافی کامیاب رہا جس سے حجاج کو سہولت ہوئی اور ایئرپورٹس پر حجاج کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی نہیں اُٹھانا پڑی۔

    رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 لاکھ 40 ہزار آب زم زم کی بوتلین حجاج کو فراہم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سال 2026 میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی، رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

    حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے، توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پ رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

    عازمین حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اب تک 313,000 افراد حج 2026 کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں تاہم حج اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان حج پالیسی کے مطابق الگ سے کیا جائے گا۔

    حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری

    یاد رہے حج 2026 کے لیے عازمین کی قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تاہم کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

    رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

  • سعودیہ ایئر لائن نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سعودیہ ایئر لائن نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ ایئر لائن  نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے، جس کی برانڈ ویلیو 1.1ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34فیصد زائد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ایئر لائن کی یہ کامیابی عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں جدت اور عمدہ کارکردگی کیلئے اس کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔

    ایک سرکردہ اور آزاد برانڈ ویلیو ایشن کنسلٹنسی ادارے ”برانڈ فنانس“ نے اس گروتھ کو 2025 کیلئے عالمی سطح پر ایئر لائنز برانڈز پر اپنی جامع سالانہ رپورٹ میں بھی تسلیم کیا ہے۔

    اس عمل میں برانڈ کی ویلیو ایشن کے تعین کیلئے مختلف عوامل پر غور کیا جاتا ہے، جس میں کاروباری کارکردگی، اسٹریٹجک اقدامات اور مسافروں کے تاثرات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

    اس سنگ میل کے حصول میں اہم کامیابیوں میں سعودیہ گروپ کا ایئر بس کے ساتھ 105طیاروں کی خریداری کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ بی ایل وی ڈی رن وے تھیم پارک کی تعمیر، اسکائی ٹریکس کی جانب سے سال2024کیلئے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز، پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شاندار شرح اور مسافروں کے شاندار سفری تجربے کیلئے متعدد ایوارڈ نے سعودیہ کی ساکھ اور مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سعودیہ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 1ارب ڈالر کی برانڈ ویلیو کا حصول ہمارے اسٹریٹجک اقدامات اور عمدہ آپریشنل کارکردگی کے ساتھ ساتھ ہمارے مسافروں کے غیر متزلزل اعتماد اور بھروسے کا ثبوت ہے۔