Tag: saudia

  • امریکا،سعودی عرب اور یواےای‘ایران کے خلاف متحد

    امریکا،سعودی عرب اور یواےای‘ایران کے خلاف متحد

    واشنگٹن : وائٹ ہاوس میں مشرق وسطیٰ کی اہم عرب ریاستوں کے سیکیورٹی ایڈوائزوں اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کو لاحق مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی، سعودی، متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں نے جمعے کے روز وائٹ ہاوس میں ملاقات کی، دورانِ گفتگو تینوں ملکوں کے مشیروں نے خطے میں ایرانی حکومت کے غیر معمولی اثرات اور اشتعال انگیز رویّے کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی غور کیا۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی مٹینگ میں امریکی وزارت دفاع، داخلہ، خزانہ اور خفیہ اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی اور مشرق وسطیٰ کی اہمیت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے مسائل پر غور و فکر کیا۔

    تینوں ملکوں کے رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات، خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدگی سے میٹنگ کرنے پراتفاق کیا۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی مشیربرائے قومی سلامتی نے بھی خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے امریکی منصوبہ بندی پر غور کرتے ہوئے ایک اجلاس میں شرکت کی۔

    جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے افغان حکومت کوملک میں امن استحکام کے قیام کے لیے حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔


    ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ ناقص ہے: سعودی وزیر خارجہ


    امریکی ترجمان نے ایران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں میں ایرانی ادارے ملوث تھے، امریکا کا سوشل سرگرمیوں کو متاثر کرنے اور اسے ہیک کرنے والے افراد ایرانی سپاہ پاسدران کے زیر سایہ کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ ’امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہیں، جو تہران کے خلاف امریکی دشمنی کا واضح ثبوت ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب میں شادی کا مہمان ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا

    سعودی عرب میں شادی کا مہمان ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا

    ریاض:سعودی عرب کے علاقے طریف میں شادی میں آیا ہوا مہمان  ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، معافی کے باوجودملزم کو مقامی قانون کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے طریف میں ایک شادی کے دوران میزبان کی ہوائی فائرنگ سے تقریب میں آئے ہوئے مہمان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کا شادی کی تقریب منعقد کرنے والے خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ طریف آیا تھا۔ ہلاک ہونے والا فرد اپنے دوست کے ساتھ تقریب میں شریک تھا کہ اچانک شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

    سعودی پولیس کے ترجمان کا میڈیا کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کے والد نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کرتےہوئے کہا ہے کہ’وہ اس مسئلے کو مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتے‘۔

    دوسری جانب پولیس نے اہل خانہ کی طرف سے معاف کرنے کے باوجود ملزم کو رہا کرنے کے بجائےمقامی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کو ملکی قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

     یاد رہے کہ سعودی عرب کے حکام گاہے بگاہے اس قسم کے مواقع پرہوائی فائرنگ سےمتعلق بیان دیتے رہے ہیں کہ ہوائی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام نے  پولیس کو رہائشی محلات، شادی ہالز، اورعوامی تفریح کے مقامات کی نگرانی کرنے والے  محکموں کو پہلے ہی اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں اور قانون شکنی کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دینے کا حکم  بھی دے رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب: بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانا جرم

    سعودی عرب: بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانا جرم

    ریاض: سعودی حکومت نے ٹریفک قوانین میں سختی کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھانے کی پابندی عائد کردی تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانے کی اچانک پابندی عائد کیے جانے کے بعد شہری پریشان ہیں اور وہ اب جرمانے سے بچنےکے لیے اہل خانہ کو بھی باہر لے کر نہیں جارہے۔

    حکومت کی جانب سے بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانے کی پابندی سے متعلق عمر کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے اعلامیے جاری کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا کہ ’10 برس سے کم عمر بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانا قانوناً جرم ہوگا‘۔

    مزید پڑھیں: خبردار!! دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    ٹریفک پولیس اعلامیے میں جرمانے کی سزا کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس خلاف ورزی پر کم از کم ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت کی منظوری کے بعد کل یعنی پیر سے ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خود کار نظام کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کے تحت سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر ریاض، جدہ اور دمام میں جدید ٹیکنالوجی والا نظام متعارف کروایا جارہا ہے اور کامیاب تجربے کے بعد اسے دوسرے شہروں تک بڑھایا کردیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک سعودی تعلقات، پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی آسان کرنے پر اتفاق

    پاک سعودی تعلقات، پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی آسان کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد/ریاض: سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کاروباری ویزے کے اجراء کو آسان بنانے اور ویزہ فیس کم کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    العربیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا 11واں اجلاس منعقد ہوا جس میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت کاروباری ویزے کے اجراء کو آسان بنانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے کاروباری ویزے کے اجراء کے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنانے اور ویزہ فیس میں کمی پر بھی بات چیت کی جبکہ دونوں ممالک نے تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور بزنس کونسل کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

    دونوں ممالک نے باہمی تجارتی راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی تجویز پیش کی جبکہ پاک سعودی اقتصادی معاہدے پر علمدرآمد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    مزید پڑھیں: ایپل اور ایمازون سعودی عرب میں براہ راست سرمایہ کاری کی خواہش مند

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت مختلف اقدامات بھی کرتے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 پر عمل پیرا ہے جس کے تحت ولی عہد نے گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔

    سعودی حکومت کے روشن خیال ایجنڈے کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنیاں مملکت میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہیں، اس ضمن میں موبائل فون بنانے والی دو بڑی کمپنیاں ایپل اور آئی فون نے حکومت سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں اب روبوٹ مکان تعمیر کریں‌ گے

    سعودی عرب میں اب روبوٹ مکان تعمیر کریں‌ گے

    ریاض: سعودی حکومت نے شہریوں کو سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے کو مزید تیز کرنے کے لیے آسٹریلوی کمپنی سے مکانات کی تعمیر میں مدد دینے والے 100 روبوٹ مانگ لیے۔

    سعودی وزیر ہاؤسنگ نے حکومتی اعلان کے پیش نظر آسٹریلیا، چین، کوریا سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے تاکہ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کر کے شہریوں کو سستی اور معیاری رہائش گاہیں فراہم کی جاسکیں۔

    العریبہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مکانات کی تعمیر میں مدد دینے والے 100 روبوٹ سعودی حکومت کو فراہم کرے گی۔

    سعودی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کے معاہدے کی وجہ جلد از جلد تکمیل ہے، حکومت آئندہ 5 سال میں 15 لاکھ افراد کو مکانات تعمیر کر کے دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

    پڑھیں: سعودیہ میں شہریوں کو 10 لاکھ مکانات اور قرضے دینے کا اعلان

    ایک آسٹریلوی جریدے کے مطابق روبوٹ بنانے والی کمپنی نے حال ہی میں ایک آزمائشی تعمیراتی منصوبے کو مکمل کیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کی تعمیراتی کمپنیاں انہیں خریدنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی قطر کشیدگی: مویشی نشانہ بننے لگے

    سعودی قطر کشیدگی: مویشی نشانہ بننے لگے

    ریاض: سعودی اور قطر کے تعلقات میں خلش کے اثرات جانوروں پر بھی پڑنے لگے، سعودی حکومت نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام اونٹ اور بھیڑ چراگاہوں سے فوری واپس لے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے تعلقات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، سعودی حکومت کی جانب سے قطر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پشت پناہی فراہم کرتا ہے۔

    قطری حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور 7 عرب ملکوں کی جانب سے کیے جانے بائیکاٹ کو احمقانہ قرار دیا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق قطر کے ساتھ خلیجی ممالک کی کشیدگی اب اور زوروں پر پہنچ گئی، سعودی حکومت نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چراگاہوں سے تمام اونٹ واپس لے جائیں۔

    قطری حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 15 ہزار اونٹ اور 10 ہزار بھیڑوں کو اب تک قطر لایا جاچکا ہے جبکہ بقیہ کے لیے انتظامات جاری ہیں، جانوروں کو ملک لانے کے بعد اُن کی عارضی پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں جہاں اُن کے پانی اور چارے کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

    اس ضمن میں وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ عارضی پناہ گاہیں اس وقت تک اپنا کام کرے گا جب تک کہ مناسب جگہ تیار نہیں ہو جاتی، سعودی سے قطر لائے جانے والے جانوروں کی دیکھ بحال کے لیے ماہرین، ڈرائیور اور دوسرے افراد سرحد پر پہلے سے موجود ہیں اور وہ مویشیوں کو اُن کے مالکان تک پہنچانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ قطری باشندوں کی کثیر تعداد اپنے مویشی سعودی عرب میں رکھتے ہیں کیونکہ قطر میں زیادہ چراگاہیں موجود نہیں ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب میں قطری جانوروں کے چرنے پر کوئی پابندی نہیں تھی تاہم سعودی حکومت کے احکامات کے بعد قطر کے مویشی مالکان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آئے ہیں۔

  • سعودی عرب پر ہیکرز کا حملہ، متعدد اہم ویب سائٹس متاثر

    سعودی عرب پر ہیکرز کا حملہ، متعدد اہم ویب سائٹس متاثر

    ریاض: سعودی حکومت کے مختلف محکموں ، اہم اداروں اور شعبہ ٹرانسپورٹ سمیت مختلف تنصیبات کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کر کے خطرناک وائرس چھوڑ دیا جس کے باعث متعلقہ ویب سائٹس بری طرح متاثر ہوئیں۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک ذیلی ادارے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’سعودی حکومت کے مختلف محکموں اور اہم اداروں کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کیا اور سسٹم کو مفلوج کردیا ہے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں،یاہو ‘‘

    وزاتِ داخلہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ بیرون ملک سے کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اہم اداروں کے کمپیوٹر اور سرورز کو نقصان پہچانے کے لیے خاص وائرس چھوڑا گیا ہے جس کے باعث ویب سائٹس شدید متاثر ہوئیں تاہم ان کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

    اس ضمن میں امریکی انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی فرموں نے کہا ہے کہ ’’ہیکرز نے حملہ میں شمعون وائرس کا استعمال کیا ، اس سے قبل بھی اس وائرس کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا تھا‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل ہیک کرکے جہادی مواد نشر کردیا ‘‘

     خیال رہے چار سال قبل نامعلوم ہیکرز نے مشرقِ وسطیٰ کی مختلف توانائی کمپنیوں کے سرور سسٹم پر حملہ کرکے ہزاروں سسٹمز کو ناکارہ بنایا تھا۔
  • آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    قاہرہ: مصر کے نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیت پورے عملے کو معطل کردیا وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کر کے واقعے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    عرب نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیچ پر پوسٹ کردی۔

    ڈاکٹر کی جانب سے تصویر پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی جس کے بعد ڈاکٹر نے سیلفی ہٹالی تاہم انتظامیہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر اور اُس میں موجود تمام عملے کو معطل کردیا۔

    لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر البحیرہ صوبے میں وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر علاء عثمان نے سیلفی پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انتظامی استغاثہ نے بھی سرزنش کے اقدامات سے قبل ڈاکٹر کو طلب کیا۔

    واقعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر عبداللطيف عاشور نے آپریشن تھیٹر میں سیلفی لینے اور مریض کی حرمت پامال کرنے کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اجازت لینے کے بعد آپریشن کے دوران مریض کی تصویر لینا قانونی اور اخلاقی لحاظ سے کسی قسم کی خلاف ورزی شمار نہیں ہوتی بشرط یہ کہ تصاویر میں مریض کا چہرہ نظر نہ آئے۔

    عبداللطیف نے باور کرایا کہ وہ ایک بڑے ڈاکٹر ہیں اور ان کی اپنی ایک ساکھ ہے لہذا انہوں نے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی تاہم انہیں یہ خیال نہیں رہا کہ پس منظر میں کیا ظاہر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد سیلفی لینے اور اپنی نوکری میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت تصویر میں نظر آنے والے دیگر عملے کو بھی معطل کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
  • پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ سعودی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کام کریں، آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہوں گے۔

    سعودی عرب ریاض میں عشایے کی تقریب سے خطاب میں سفیر پاکستان منظور الحق نے تھنکر فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کے تمام افسران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔


    پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان


    بریگیڈیئر شاہد منظور نے بتایا کہ مستقبل میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے۔اس ضمن میں عبدالشکور شیخ ،سردار محمد خٹک ،محمود لطیف ،ڈاکٹر عامر نے سفیر پاکستان منظور الحق کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی


    تھنکر فورم کے صدر رانا خالد نے کہا کہ سفارتخانہ کے تمام افسران جان فشانی سے کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور اُن کے حقوق کے لیے مختلف فورمز پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

  • بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ کوئی ہمیں نہ بتائے کہ روپے کی قدرکا تعین کس طرح کرنا ہے، آئندہ بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر نےترسیلات زرپرٹیکس لگانے کی شاید کوئی تجویز دی ہوگی لیکن فیصلہ وزارت خزانہ کرتی ہے۔

     اُن کا کہناتھا کہ روپے کی قدر کا تعین اسٹیٹ بینک کرتا ہے اور اس حوالے سے ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لینگے۔

     وزیرخزانہ نے بتایا کہ دو سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کےٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ۔