Tag: saudia

  • سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    دبئی: سعودی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کاروائی میں 61 افراد پر مشتمل گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے سعودیہ میں تربیتی کیمپ بھی قائم کرلیا تھا۔

    سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد میں دو افراد ہیں جنہوں نے ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے پر ناکام خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار 93دہشت گردوں میں سے 77 سعودی شہری ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہےگرفتار شدگان میں مبینہ طورپرداعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پرخود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروہ جو کہ  61 افراد پر مشتمل ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے اپنے گروہ لوگوں کو شامل کرہا تھا، فنڈ اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سعودی ریاست کے اندر ایک تربیتی کیمپ بھی بنالیا تھا۔

  • پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف سے سعودی کونسل خانے کے تین رکنی وفد کی ملاقات کی اور شاہی خاندان کا اہم پیغام پہنچایا۔

    رائیونڈ فارم ہاؤس میں سعودی قونصل خانے کے تین رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں یمن سعودی جنگ اور سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی قونصل خانے کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سرحدی تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگا۔

     وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے ہر مشکل اور کڑے وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان بھی اس مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

  • سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔

  • سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قرارداد حکومتی پالیسی کے مطابق ہے،سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرےگا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس کے بعد اہم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہیں، اسٹریٹیجک پارٹنرزکوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ یمن پر پاکستان کی پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے خواہاں ہیں اور یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا میں کچھ غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، ہم سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کو خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔

  • وزیراعظم کل ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے

    وزیراعظم کل ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نواز شریف کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے۔

    وزیر اعظم یہ دورہ دوست ممالک کو یمن کے بحران کے حل کے لیے اعتماد میں لینے کی غرض سے کررہے ہیں۔

     دورے میں نو از شریف ترک قیادت سے مشرقی وسطی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔

     سفارتی حلقے یمن کی مو جودہ صورتحا ل اور سعودی اتحاد کے یمن پر فضائی حملوں کے تنا ظر میں نواز شریف کے دورے کو خا صی اہمیت دے رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےیمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں وہ جمعےکو ترکی جارہےہیں، سعودی عرب گیا حکومتی وفد واپس وطن پہنچ گیا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے ۔

     وزیراعظم مسئلہ کے حل کے لیے او آئی سی اور دیگر رکن ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

    دوسری جانب سرتاج عزیز اور خواجہ آصف یمن کی صورتحال پر بات چیت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

  • سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا،  وزیراعظم

    سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں سعودی عرب کی خودمختاری کو درپیس کسی بھی قسم کے خطرات کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، اس لیے پاکستان ان کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔

     اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور سینئر فوجی حکام پر مشتمل ایک وفد کل سعودی عرب جائے گا، وفد سعودی عرب میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

    اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ دو ہزار پندرہ طے پا گیا، عازمین حج اپنے ساتھ آب زم زم نہیں لا سکیں گے۔

     سعودی وزیر حج بندر بن الحجر اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یو سف کےدرمیان ہونیوالےحج معاہدے کے تحت ہر حاجی کو پانچ کلوزم زم کا ایک کین ائیر پورٹ پر ملے گا۔

     آب زم زم دینے کی ذمہ داری حکومت پاکستان پوری کرے گی، اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ایچ ای منظور الحق سمیت دونوں ممالک کی وزارت حج کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

     ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، وبائی امراض سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی، وزیر مذہبی امور دو جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

     دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے حکام نے فضائی کمپنیوں سے رابطے بھی کئے ہیں اور اس معاملے پر بات چیت بھی جاری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرائے بھی کم ہونے چاہئیں۔

    حکومت کو کوشش ہے کہ رواں سال حج کرائے کم سے کم کئے جائیں اور حج اخراجات دو لاکھ تیس ہزار تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔

  • سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    جدہ: سعودی عرب میں فتوٰی جاری کیا گیا ہے کہ برف سے پتلابناناغیراسلامی ہے، یہ فتوہ جدہ کےشیخ محمدصالح نے جاری کیا، سعودی صوبےتبوک میں شدیدبرف باری ہوئی ہےاورسیکڑوں سیاح وہاں پہنچےہیں،کچھ لوگ سنومین بھی بنارہے ہیں، اس پریہ فتوٰی طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما میں سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے بعد ایک ویب سائیٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیاکہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے برف کی مدد سے پتلا بنا سکتا ہے یا نہیں؟ تو سودی مفتی نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کیا جا سکتا، یہاں تک صرف محظوظ ہونے کی خاطر بھی ایسا کر نا اسلامی نہیں ہو گا، کیونکہ اسلام میں مجسمے بنانے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برف کے پتلے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اگر برف کی مدد سے کوئی بے جان چیز سے مشابہت رکھنے والی چیز بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے۔

  • امریکہ کی سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ

    امریکہ کی سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ

    ریاض: سعودی عرب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے امریکی شہری کی ہلاکت کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے قریب پیٹرول پمپ پر مسلح شخص نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی ذد میں آکر گاڑی میں سوار امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    اس دلخراش واقعے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔