Tag: SaudiaArabia

  • سعودی عرب میں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے

    سعودی عرب میں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے

    پلگ اینڈ پلے مڈل ایسٹ کونسل کے اشتراک سے سعودی عرب کا پہلا آئی ہب اوپن انوویشن پلیٹ فارم لانچ کرے گا، سعودی کونسل آف ہیلتھ انشورنس نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق کے مطابق سعودی کونسل آف ہیلتھ انشورنس نے پلگ اینڈ پلے کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں سیلیکون ویلی ہیلتھ انوویشن پروگرام شروع کیا جائے گا ۔

    یہ سعودی عرب میں پہلا آئی ہب اوپن انوویشن پلیٹ فارم ہوگا، جس کا مرکز ہیلتھ انشورنس انڈسٹری پر ہے یہ سلی کون ویلی کے معروف اختراعی پلیٹ فارم جو سٹارٹ اپس،کارپوریشنز، وینچر کیپیٹل فرموں، یونیورسٹیوں اور سرکاری ایجنسیوں کو جوڑتا ہے۔

    پلگ اینڈ پلے مڈل ایسٹ ڈیجیٹل مصنوعات کی اختراعات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آئی ہب کے اوپن انوویشن پلیٹ فارم کو بنانے اور چلانے میں مدد کرے گا جو سعودی عرب کے ہیلتھ کیئر اور انشورنس کے شعبوں میں نتائج کو بہتر بنائے گی اور ساتھ ہی ساتھ ہیلتھ ٹیک اور انشورنس ٹیک ڈیجیٹل اکانومی کو بھی فروغ دے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کیلئے بُری خبر!

    پلگ اینڈ پلے حکومتی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے نئے شعبوں کو تیار کرنے کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق آئی ہب انڈسٹری سے متعلق چیلنجوں کو حل کرنے، نئی خدمات اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے بیمہ کنندگان، ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں، ٹیک پر مبنی سٹارٹ اپس اور ماہرین کو اکٹھا کرے گا جو مملکت کے ہیلتھ کیئر اور انشورنس سیکٹرز کے لیے درکار بہترین ڈیجیٹل پالیسیوں اور ریگولیٹری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرینگے۔

  • سعودی عرب: خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلا حادثہ

    سعودی عرب: خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلا حادثہ

    دمام: سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملتے ہی خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کے  بعد مقامی خواتین کو 28 سال بعد آج یعنی 24 جون سے گاڑی خود چلانے کی اجازت ملی تو پولیس کی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں واقع عبد العزیز روڈ پر پہلا حادثہ ہوا جس میں خوش قسمتی سے خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ زمین کی طرف جبکہ پچھلا حصہ ہوا میں اٹھا ہوا ہے۔

    گزشتہ رات بارہ بجتے ہی سعودی خاتون مجدولین العتیق اپنی گاڑی ریاض کی سڑکوں پر لائیں اور انہوں نے خود گاڑی چلا کر سعودی عرب کی پہلی خاتون ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کیا۔ شہزادہ الولید بن طلال بھی اپنی صاحبزادی کے ساتھ سڑک پر نکلے اس موقع پر وہ خود نہیں بلکہ بیٹی گاڑی چلارہی تھیں۔

    مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دوسرے ممالک کے ڈرائیورز کی تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے جنہیں سعودی خاندانوں نے ڈرائیور کے طور پر ملازمت دی، اس ضمن میں سالانہ 33 ارب ریال صرف تنخواہ کی مد میں دئیے جاتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی حکومت نے خبر دار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ خواتین کی تصویر بنانے پر دو سے پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے ملک کو سالانہ بیس ارب ریال کی بچت بھی ہوگی۔ علاوہ ازیں حکومت نے غیر ملکی خواتین کی مخصوص تعداد کو گاڑی چلانے کی اجازت دی۔

    ماہرین کے مطابق سعودی حکومت آئندہ دس برسوں میں 50 فیصد غیر ملکی خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دے سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی پولیس پر حملہ، ایک افسر جاں بحق

    سعودی پولیس پر حملہ، ایک افسر جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق قطیف کے مشرقی علاقے میں العوامیہ مرکز کے قریب پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دھماکے نتیجے میں عادل فالح نامی پولیس افسر شدید زخمی ہوئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، مسلح افراد کے حملے میں ایک اور افسر بھی زخمی ہوئے جن کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

    پڑھیں: مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام‘ حملہ آور ہلاک

    سعودی وزارتِ داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے جاچکےہیں،دہشت گرد علاقے میں جاری ترقیاتی کام کو رکوانے چاہتے ہیں۔