Tag: saudiarabia

  • سعودی شہری کتنے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں؟

    سعودی شہری کتنے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں؟

    دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ میں سعودی عرب کا 59 واں نمبر ہے اور اس کے شہری دنیا کے متعدد ممالک کا بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں۔

    دنیا بھرکے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ سال 2025 میں پاسپورٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے اور اس پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک کا بغیر ویزہ دورہ کر سکتے ہیں۔

    جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں اور ان ممالک کے پاسپورٹ پر شہری دنیا کے 190 ممالک میں بغیر ویزہ داخل ہو سکتے ہیں۔

    ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے ویزے کے حامل شہری ویزے کے بغیر 189 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    خطہ عرب میں سب سے اہم ملک سعودی عرب کا دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں 59 واں نمبر ہے اور یہ پاسپورٹ رکھنے والے سعودی شہریوں کو دنیا کے 89 ممالک کے سفر کے لیے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    رینکنگ کے مطابق سعودی عرب کا 59 واں نمبر ہے اور اس کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 89 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

    فہرست میں امریکا کا 10 واں نمبر ہے۔ روس اور ترکیہ 49 ویں،عمان 61 ویں، بحرین 60 ویں اور چین 64 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistans-passport-secures-spot-in-top-100-with-32-visa-free-countries/

  • سعودی عرب: برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    سعودی عرب: برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    ریاض: سرکاری محکمے کی جانب سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئرز) نے ’ابشر‘ سے نومولود کے آن لائن اندراج اور برتھ سرٹیفیکٹ جاری کرانے کے طریقہ کار کی وضاحت کر دی ہے۔

    سول افیئرز نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن اور برتھ سرٹیفیکٹ کے لیے نئی سہولت دی گئی ہے، اس سے قبل برتھ سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے احوال مدنیہ کے دفتر جانا پڑتا تھا لیکن اب یہ کام آن لائن انجام دیے جا سکتے ہیں۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے نومولود کا اندراج اور برتھ سرٹیفیکٹ کا اجرا ممکن ہے، اس مقصد کے لیے چار کام کرنا ہوں گے۔

    سب سے پہلے ابشر اکاؤنٹ میں اندراج کرائیں، سروسز کے خانے کو پش کریں اور پھر احوال مدنیہ کا انتخاب کریں، اس کے بعد نومولود کے اندراج والی سروس کو منتخب کیا جائے۔

    برتھ سرٹیفیکٹ سعودی پوسٹ کے ذریعے آپ کے پتے پر مل جائے گا، اس کے لیے محکمے کے دفتر جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق مملکت کے پانچ علاقوں میں موبائل ٹیمیں بھی مختلف سہولتیں فراہم کر رہی ہیں، اور اس سروس کو ’ناتی الیک‘ (ہم آپ تک پہنچ رہے ہیں) کا عنوان دیا گیا ہے۔

    یہ سہولت خاص طور پر ایسی بستیوں، تحصیلوں اور کمشنریوں کے باشندوں کو دی جا رہی ہے جن کی احوال مدنیہ کے دفتر تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔

  • سعودی حکام نے غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی مشکل آسان کردی

    سعودی حکام نے غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی مشکل آسان کردی

    خروج نہائی کے لیے کارآمد ‘اقامے’ کا ہونا ضروری ہے یا نہیں؟ سعودی حکام نے غیر ملکی تارکین کی بڑی مشکل آسان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پردریافت کیا کہ ’والدین اقامہ پرہیں، پانچ ماہ قبل بچے کی ولادت ہوئی تھی، فیملی فیس ادا نہ کرنے کی باعث اقامہ جاری نہیں کرایا جاسکا، کیا خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے؟۔

    جس پر سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج نہائی کے لیے کارآمد اقامہ کا ہونا ضروری ہے، خروج نہائی اس وقت تک نہیں لگایا جاسکتا جب تک کارآمد اقامہ نہ ہو۔

    واضح رہے سعودی عرب میں دو ہزار سترہ سے ایسے تارکین جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان پر فی فرد ماہانہ بنیاد پر100 ریال فیس عائد کی گئی تھی، فیملی فیس میں سالانہ 100 ریال اضافہ مقرر کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام کو سہولت : سعودی حکومت نے ایک اور قانون نافذ کردیا

    واضح رہے کہ مملکت میں مقیم تارکین کے اہل خانہ کا اقامہ کیونکہ سربراہ خانہ کے اقامے سے منسلک ہوتا ہے، اس لیے جب تک فیملی کی ماہانہ بنیاد پرفیس ادا نہیں کی جاتی اقامہ تجدید نہیں کیا جا سکتا۔

    اسی لئے فیملی کے ہمراہ مملکت میں مقیم تارکین وطن کے لیے لازمی ہے کہ وہ گھر کے ہر فرد کے حساب سے ماہانہ بنیاد پر فیس ادا کریں جس کے بعد ہی ان کا اقامہ تجدید کیا جا سکتا ہے۔

  • سعودی عرب: محض گاڑی چھو کر ‘خرابی’ بتانے والے ‘نابینا’ مکینک

    سعودی عرب: محض گاڑی چھو کر ‘خرابی’ بتانے والے ‘نابینا’ مکینک

    جدہ: سعودی عرب میں ان دنوں نابینا سعودی مکینک کا چرچا زد عام ہے جو حیرت انگیز خصوصیات کے حامل ہیں۔

    الاخباریہ چینل نے مملکت میں ایسے نابینا سعودی نوجوانوں کو ڈھونڈ نکالا ہے جو گاڑیوں کی ورکشاپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں، یہ نابینا سعودی مکینک صرف گاڑی چھو کر خرابی بتا دیتے ہیں۔

    خداداد صلاحیتوں کو دیکھ کر الاخباریہ چینل نے نابینا مکینکوں سے متعلق خصوصی پروگرام پیش کیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نوجوان سلیمان اور صالح دونوں کو گاڑیوں سے گہرا لگاؤ ہے، وہ شروع میں گاڑیوں سے متعلق معلومات میں دلچسپی لیتے رہے پھر ورکشاپ پہنچے اور وہاں اصلاح و مرمت کا کام سیکھا۔

    یہ بھی پڑھیں: یمن میں ’ایک آنکھ‘ والے بچے کی پیدائش

    سلیمان اور صالح کو اپنے پیشے سے متعلق تمام چھوٹی باتوں کا علم ہے اور انہوں نے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی خرابیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رکھی ہیں۔

    گاڑیوں کے مالکان حیران ہیں کہ آخر نابینا ہوتے ہوئے یہ نوجوان مکینک کس طرح گاڑیوں کی اصلاح و مرمت مہارت سے کر رہے ہیں؟

  • شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کے جشن کی ویڈیو وائرل

    شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کے جشن کی ویڈیو وائرل

    ریاض: سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ام عمر نامی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں کے ساتھ مل کر جشن بھی منایا، خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ خوشی کے اظہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ ناصرف خوش ہوں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کے لیے انہوں نے پہلے سے ذہن سازی کررکھی تھی۔

    خاتون نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کررہی تھی اور شوہر کو دوسری شادی کے لیے راغب بھی کررہی تھی، بالآخر وہ دن آگیا کہ میں نے شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ جشن منایا، جشن کی وجہ بتاتے ہوئے ام عمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

    سعودی خاتون نے کہا کہ میرے بچے بھی والد کے دوسرے گھر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ام عمر کی ویڈیو متعدد صارفین نے شیئر کرتے ہوئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

  • مکہ کے قریب پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    مکہ کے قریب پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    مکہ المکرمہ: سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام کے گردونواح پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ’’اجرۃ الحرم‘‘ کے نام سے اعلیٰ درجے اور موثر نوعیت کی اسپیشل الحرم ٹیکسی کو سروس کو کامیاب بنایا جاسکے۔

    اجرۃ الحرام ٹیکسی سروس کا آغاز ہونے کے بعد حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی پبلک ٹیکسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چھ ماہ کے اندر نافذ کردیا جائے گا، اس سے حجاج اور معتمرمین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت مواصلات کی جانب سے نئی ٹیکسی سروس کے روٹس اور کرائے کے بارے میں ابھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔