Tag: saulat mirza confession

  • وزارتِ داخلہ کی صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے سمری تیار

    وزارتِ داخلہ کی صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے سمری تیار

    اسلام آباد: سزائے موت سے قبل حیرت انگیز انکشافات کرنے والے صولت مرزا کی سزا ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی، سزا سے متعلق وزارت داخلہ نے سمری تیار کرلی ہے، جو وزیرِاعظم کے ذریعے صدر ممنون کو بھجوائی جائے گی، ذرائع کے کہنا ہے کہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کو مزید وقت درکار ہے۔

    تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا نے سولہ برس جیل کی کال کوٹھری میں گزارنے کے بعد سزا سے چند ہی گھنٹے قبل چشم کشا انکشافات کر کے سب کو حیران کردیا۔

    صولت مرزا کے بیان کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر سزا باہتر گھنٹے کیلئے ملتوی کی گئی، جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنی، ٹیم نے تحقیقات کیلئے ٹائم مانگا تو صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کردی گئی۔

    پھانسی میں ایک ماہ کی تاخیر کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے نشر کی۔

    ایم ڈی کے ای ایس سی کے قاتل صولت مرزا کی جانب سے سرکاری حکام کو معلومات دینےسے متعلق بیان کے بعد مجرم کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سطح کے افسران شامل ہیں ، گزشتہ شب صولت مرزا نے ایک بیان میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ، گورنر سندھ عشرت العباد خان اور دیگر سینئر رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

  • صولت مرزا ٹارگٹ کلرتھا یا نہیں ،میں نہیں جانتا، بابرغوری

    صولت مرزا ٹارگٹ کلرتھا یا نہیں ،میں نہیں جانتا، بابرغوری

    لندن: ایم کیوایم کے رہنماء بابر غوری نے کہا ہے کہ صولت مرزا  ٹارگٹ کلر تھا یا نہیں وہ نہیں جانتے، پہلے اس بات کی تحقیقات کی جائےصولت مرزاکی ویڈیو کس نے بنائی اور یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ ویڈیو کیسے چلائی گئی۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے الزامات پرچپ نہیں رہوں گا، پاکستان سے باہر ہوں ،واپس آکر تحقیقات کا سامنا کروں گا اور عدالت جاؤں گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ لندن سے پاکستان جو کالز آتی ہیں ان کاریکارڈ چیک کیا جائے، سازش ہورہی ہے، جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایم ڈی شاہد حامد کا قتل الطاف حسین کے احکامات پر کیا تھا اور ان کو یہ احکامات بابر غوری کے گھر پر دیئے گئے تھے۔

    صولت مرزا نے الطاف حسین اور بابر غوری کے علاوہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر پارٹی رہنماؤں پر بھی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ تاہم الطاف حسین، بابر غوری اور عشرت العباد سمیت دیگر رہنماؤں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ مصطفی کمال کو ذلیل کرواکے نکالا گیا۔ عظیم احمد طارق کو بھی الطاف حسین کے کہنے پرقتل کروایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مجھ سے تعاون کیا، جبکہ ایم کیو ایم نے کام نکل جانے کے بعد مجھے ٹیشو پیپر کی طرح پھینک دیا تھا۔

  • حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں توسیع پرغور

    حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں توسیع پرغور

    اسلام آباد: صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے بعد حکومت نے پھانسی کی مدت میں توسیع کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

    صولت مرزا کے انکشافات اور ویڈیو پیغام کے بعد حکومت صولت مرزا کی پھانسی کی میعاد میں توسیع پرغورکررہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے صولت مرزا کے ویڈی وبیان کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک صولت مرزا کو پھانسی بھی نہیں دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے اعترافی بیان پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

    صولت مرزا نے اپنے بیان میں دوران تفتیش تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا، صولت مرزا کے اہم رازوں سے پردہ اُٹھانے پرتحقیقاتی اداروں کے لئے بھی ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

    بیان پر تحقیقات کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے صولت مرزا کا بیان دوبارہ لیا جائے گا، صولت مرزا کا ویڈیو بیان برطانوی حکومت کے بھی حوالے کردیا گیا ہے ۔

    وفاقی وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے لئے نئی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مجرم کے بیان پر تحقیقات کرے گی۔

  • سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،  شرجیل میمن

    سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، شرجیل میمن

    کراچی : وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں تھی تب بھی ٹارگٹ ایکشن چل رہا تھا،اجمل پہاڑی ا ور صولت مرزا کو گرفتار کیا گیا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے جیلوں کو کرمنل سہولتیں فراہم کرتے تھے، جس کے باعث جیلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور مجرموں سے موبائل اور لیپ ٹاپ تحویل میں لئے، سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، حکومت سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    صولت مرزا کے الزام پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جیل میں کبھی کسی مجرم کو سہولت نہیں دی ، پیپلزپارٹی نے ہی صولت مرزا کو مچھ جیل بھیجا تھا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ  پیپلزپارٹی پر جیل میں موجود ملزمان کی معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی مجرم کو سہولت فرام نہیں کی، پیپلزپارٹی کے دور میں ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا اور مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ صولت مرزا کو مچھ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا تھا، موبائل فونز کی اطلاع پر جیل میں کئی مرتبہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ رینجرز پولیس کو فری ہینڈ ہے، حکومت کوئی مداخلت نہیں کرتی، کے الیکٹرک کی زیادتیاں بڑھتی جارہی ہے،  حیسکو سولہ سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتی ہے، صوبہ سندھ کے ساتھ کے الیکٹرک سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔

    شرجیل میمن نے تاجروں کے ساتھ مل کر کورنگی کے صنعتے علاقے میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور پودوں کی پلانٹیشن کی اور سڑکوں پر جھاڑو لگائی۔

  • متحدہ  رہنماؤں  کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور،ذرائع

    متحدہ رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور،ذرائع

    کراچی : صولت مرزا کے اعترافی بیان  کے بعد حکومت کا ایم کیو ایم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

    سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے کئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ایم کیو ایم کے صفِ اؤل کے رہنماؤں کے نام ڈالے جائیں گے، جس کے لئے وزارتِ داخلہ جلد صوبائی حکومت اور دیگر اداروں کو اعتماد لے گی ۔

    صولت مرزا نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا تھا کہ متحدہ کی اعلیٰ قیادت جرائم میں ملوث ہے۔

    صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ اندرون اور بیرون ملک ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان ایسے ہیں، جو اپنے جرائم کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں، صولت مرزا نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ اُن سے معلومات لے لیں اور اس کے ذریعے کراچی میں امن لے آئیں۔

    صولت مرزا کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کا قتل الطاف حسین کی ہدایت پر کیا، بابر غوری نے اپنی رہائش گاہ پر الطاف حسین سے بات کرائی، صولت مرزا نے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا، صولت مرزا نے اعترافی بیان میں کہا ہے گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔

    سولہ سال جیل میں اپنےشب و روز گزارنے والے صولت مرزا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں انہیں سہولیات فراہم کی گئیں، صولت مرزانے بیان دیا کہ صرف پارٹی کے باہر نہیں متحدہ کے اندر بھی لوگوں کو سائڈ کیاگیا۔

    صولت مرزا نے کہا کہ انہیں اپنے اہلخانہ کی جانوں کے بارے میں خطرات لاحق ہیں، صولت مرزا نے متحدہ قیادت پر الزام لگایا کہ وہ کارکنان کو استعمال کرکے چھوڑدیتےہیں۔

    یاد رہے کہ اعترافی بیان کے بعد صولت مرزا کی پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے موخر کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی صولت مرزا کے بیان پر تحقیقات کرے گی۔

    صولت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی کہ ان کی پھانسی مؤخر کی جائے تاکہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ ویڈیو پیغام کے بعد وزارت داخلہ نے ایوان صدر سےمجرم کے بیان پر تحقیقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے پھانسی روکنے کی درخواست کی۔ جس پر صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے کاحکم جاری کیا، مچھ جیل حکام کو احکامات موصول ہوتے ہی مجرم کی سزا پرعملد درآمد روک دیا گیا۔

  • چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، چوہدری نثار

    چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی کے معاملے پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے، چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، صولت مرزا کی پھانسی طبی بنیادوں پر موخر کی گئی ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لندن میں قتل ہوئےعمران فاروق کے قاتلوں کو سزا دلانے کیلئے متحرک ہیں، چوہدری نثار نے دوٹوک کہا کہ کوئی پاکستانی بیرون ملک ہی قتل کیوں نہ ہوا ہو قاتلوں کوگرفتار کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا عمران فاروق کے قتل کو سیاسی جوڑ توڑ نہ بنایا جائے۔

    صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونے وزیرِداخلہ کو ایوان میں اعتماد میں لینا پڑگیا، وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ پھانسی موخر کرنے کی درخواست بلوچستان حکومت نے کی ، صولت مرزا کی صحت ایسی نہیں کہ سولی چڑھایا جائے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ صولت مرزا شاہد حامد قتل سمیت کئی گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

  • صولت مرزا کا بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، شیری مزاری

    صولت مرزا کا بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، شیری مزاری

    اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیری مزاری کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کا پھانسی سے قبل بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، برطانوی حکومت کو اپنی شہری کیخلاف کارروائی کیلئے مزید کتنے ثبوت اور چاہیئے۔

    صولت مرزا کا پھانسی سے چند گھنٹے قبل اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صولت مرزا کے تمام انکشافات ایم کیو ایم کے خلاف ایک اور ثبوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مچھ جیل میں قید صولت مرزا نے براہ راست الطاف حسین کا نام اپنے بیان میں لیا ہے، برطانوی حکومت کو اپنی شہری کیخلاف کارروائی کیلئے مزید کتنے ثبوت اور چاہیئے۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تحریک انصاف پر لگائے گئے الزامات کے ردعمل میں تحریکِ انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی، الطاف حسین بیان دینے سے پہلے حقائق کا جائزہ لیں۔

    شیریں مزاری نے الطاف حسین کی عمران خان پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیان حقائق کے منافی ہے، عمران خان نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی اور وہ ہمیشہ کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔