Tag: save a life

  • ڈوبنے والے کو بچانے کیلیے سامنے سے نہ جائیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    ڈوبنے والے کو بچانے کیلیے سامنے سے نہ جائیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات ایک سنگین عالمی مسئلہ بن چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں جو عالمی شرح اموات کا 8فیصد ہے۔

    اس قسم کے واقعات کیوں اور کیسے رونما ہوتے ہیں؟ اس حوالے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ریسکیو ایمرجنسی سروسز پنجاب 1122 کے عہدیدار ڈاکٹر رضوان نصیر نے ناظرین کو کچھ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کی بنیاد سال 2022 میں رکھی تھی، اس سے پہلے پاکستان میں بہت سے ایسے واقعات ہوئے تھے جس میں ڈوبنے والوں کی لاشیں بھی نہیں ملا کرتی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈوبنے کے زیادہ تر واقعات دیہی علاقوں میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سوئمنگ کا نہ آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر ہمیشہ زور دیتا ہوں کہ اس طرح کی قدرتی آفات آنے پر ہر شہری کی باقاعدہ ٹریننگ ہونی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب کسی ڈوبنے والے کو بچانے جائیں تو اس کے سامنے سے ہرگز نہ جائیں بلکہ ایک سائیڈ سے اسے کوئی سہارا یا لائف جیکٹ پھینکیں ورنہ وہ آپ کو بھی پکڑ کر کھینچ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 25 جولائی 2021 کو جب ’پانی میں ڈوبنے سے بچاؤ‘ کا عالمی دن یا ’ورلڈ ڈراؤننگ پریوینشن ڈے‘ قرار دیا تھا تو اس کا مقصد لوگوں کو ڈوبنے کے المناک اثرات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پانی میں ڈوبنے سے ہونے والی لاکھوں اموات کی روک تھام پر توجہ دینا بھی تھا۔