Tag: sawabi

  • کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، سعد رفیق

    کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، سعد رفیق

    صوابی : وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، چین نے وزیراعظم پراعتماد کرتے ہوئے سی پیک کا تحفہ دیا، سیاست غیر سنجیدہ لوگوں کا کام نہیں، کوئی دباؤ ڈال کر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران نیازی جمہوریت کے لیے بوجھ بن چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوابی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوازکی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا، نوازشریف نےحکومت سنبھالی تو چین نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ایک شہر کے لیے نہیں پورے ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی آناشروع ہوئی تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خان صاحب کو ملک بنانے کا موقع دیا لیکن انہوں نے اس موقع کا غلط فائدہ اٹھایا اور دھرنے دینا شروع کردئیے جن میں ہر روز ایک نیا جھوٹ سننے کو ملتا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا جھوٹ بڑھتے بڑھتے پاناما لیکس تک پہنچ گیا جبکہ ان کے پانامہ کا پاجامہ بن جائے گا۔

    وزیر ریلو ے نے کہا کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، تلاشی لینے والوں کی تلاشی ہوئی تو ان کی چیخیں نکل گئیں، انہوں نے جلسے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ صوابی والوں بتاؤ، کیاجلسوں میں ناچ گانا کرنا ہمارا کلچر ہے، ایک غلطی آپ سے ہوئی، لگتا ہے ایک ہم سے بھی ہوگئی، وہ یہ کہ ہم اگر مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو آج کے پی کے کا یہ حال نہ ہوتا، کیا اب عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ ووٹ دینے کی غلطی کریں گے؟

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست دان عوام سے محبت کرتا ہے، ہم سیاسی کارکن ہیں، پیرا شوٹ سے سیاست میں نہیں آئے،کے پی کے میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو اب تک تین 4 میٹرو بن چکی ہوتیں عمران صاحب آپ نے کے پی میں کیا کیا؟َ میگا پراجیکٹ کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کوئی اداروں پر دباؤ ڈال کر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران نیازی جمہوریت کیلئے بوجھ بن چکے ہیں، قبائلی علاقوں میں اصلاحات ہوں گی، دھرنوں کے ڈرامے بند کرو، موقع ملا تو آپ کے شہروں اور صوبے کو بدل ڈالیں گے۔

    سعد رفیق نے بتایا کہ صوابی والوں نواز شریف آپ کے پاس صوابی ضرور آئیں گے، اب جلاؤ گھیراؤ سے نہیں فیصلہ ووٹر کرے گا، ملک کی ترقی پر عمران خان صاحب کو خوشی کیوں نہیں ہوتی، فیصلہ عوام کا چلے گا، دھرنے کا نہیں۔

  • پرویزخٹک کا شہید پروفیسرحامد حسین کےگھرجا کراظہارتعزیت

    پرویزخٹک کا شہید پروفیسرحامد حسین کےگھرجا کراظہارتعزیت

    صوابی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوابی میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے شہید پروفیسر حامد حسین کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    اس موقع پر شہید پروفیسر کے گھرپرسوگ کاعالم تھا اور لوگ تعزیت کےلئےآرہے تھے۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک پہنچے تو شہید کےگھروالوں کےصبرکاپیمانہ لبریزہوگیا۔

    شہید کےبیٹے کوگود میں اٹھائے ایک رشتہ دار بھڑک اٹھا،اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ اس بچے کا کیا کریں گے۔ اگرآپ ہماری حفاظت نہیں کرسکتےتواستعفٰی دے دیں، ہمیں انصاف چاہیئے۔

    اس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کب تک بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلتے رہیں گے، پرویزخٹک سرجھکائے ان کی باتیں سنتےرہے۔ کچھ دوسرے لوگوں نے بھی کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جس میں ہمارے بچے محفوظ نہیں،ہم سب کوماردو،ختم کردو۔

    وزیراعلٰی پرویزخٹک نے شہید کے بزرگوں کودلاسا دیا۔ فاتحہ خوانی بھی کی۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پوریز خٹک نےشہید پروفیسر کےوالد کو ایک کروڑ54لاکھ روپے کاچیک دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ہلڑبازی کرنے والےشخص کاشہید کےخاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • خیبرپختونخواہ میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان

    خیبرپختونخواہ میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان

    صوابی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہنا ہے کہ تمام جماعتیں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے اکٹھا ہوئی ہیں، تحریک انصاف ان کا مقابلہ کرے گی۔

    عمران خان صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پرجوش نظر آئے اورکہا کہ خیبرپختونخواہ میں میں اگلی باری بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور دوسروں کی حکومت میں فرق یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی پاور عوام تک پہنچائے گی ۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں غریب بچوں کوبہترین تعلیم دیں گے اورحکومت لاوارث بچوں کی ذمہ داری لے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تمام یونین کونسلوں میں کرکٹ اسٹیڈیم بنائیں جائیں گے۔

    اس موقع پرعوامی جمہوری اتحادکی تحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہا اورمبارکباد پیش کی۔

  • صوابی : سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان مقابلہ،4 ہلاک

    صوابی : سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان مقابلہ،4 ہلاک

    صوابی : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان صوابی میں ہونے والے مقابلےمیں چار دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مینی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس نےجوابی کارروائی میں چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد پہاڑی پر چھپے ہوئے تھے،پولیس نے پہاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے۔

    واقعہ کے بعد ڈی پی او صوابی جاوید اقبال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد علاقہ بھر میں سرچ آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لیکرٹوپی اسپتال منتقل کر دیں۔

  • صوابی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    صوابی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    صوابی: پوٹھوہار نہر کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران صوابی کے گاؤں زیدہ میں گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹس پیراشوٹس سے زمین پر اتر گئے۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقووعہ پہنچ گئی، دونوں پائلٹس بے ہوشی کی حالت میں ملے، جنہیں باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، پائلٹس معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے فضا میں ہچکولے کھانا شروع کردیا تھا، جس کے بعد طیارہ نیچے آنا شروع ہوا تو پائلٹس نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔

  • صوابی: پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام

    صوابی: پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام

    صوابی:  دارند چیک پوسٹ پر پولیس نے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع صوابی میں بارہ شدت پسندوں نے دارند سیکورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، صوابی پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوراجوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ہیں، حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔