Tag: Sawat

  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

    سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

    سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔

    سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، کیونکہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے سوات میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز  کی پذیرائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • گھریلوں ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بہو اور کم سن پُوتی قتل

    گھریلوں ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بہو اور کم سن پُوتی قتل

    سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع میں گھریلوں ناچاقی پر سفاک سُسر نے فائرنگ کرکے  بہو اور کم سن پُوتی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کوکاری میں گھریلوں ناچاقی پر سسر نے فائرنگ کرکے بہو اورکم سن بچی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم لیاقت واردات کے بعد موقع سےفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سوات میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مٹہ کے علاقے سر بانڈہ میں کار کھائی میں گر گئی، اس حادثے کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • سوات : اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 6 بچوں سمیت 7 زخمی

    سوات : اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 6 بچوں سمیت 7 زخمی

    سوات : سنگوٹہ میں اسکول میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چھ طلبہ اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سنگوٹہ کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ٹیچر سمیت 6طلبہ زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے6 بچے زخمی ہوئے ہیں، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکارعالم خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

    ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے مزید تفتیش جاری ہے، واقعےمیں ملوث پولیس اہلکار کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی بچوں کی تعداد7ہوگئی۔

  • پاک فوج کا کامیاب آپریشن : لکی مروت اور سوات میں 3 دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کا کامیاب آپریشن : لکی مروت اور سوات میں 3 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور سوات میں پاک فوج نے پولیس کے ہمراہ خفیہ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے لکی مروت کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسزنے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی پر کامیاب کاروائی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے جدید ہتھیار اورگولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، ہلاک دہشت گرد فورسزکے خلاف دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ایشیاء کا سوئٹزرلینڈ ’’سوات‘‘تباہ کردیا گیا، پشاور ہائی کورٹ

    ایشیاء کا سوئٹزرلینڈ ’’سوات‘‘تباہ کردیا گیا، پشاور ہائی کورٹ

    حالیہ مون سون کے موسم میں سیلابی صورتحال کے بعد ایشاء کا سوئٹزرلینڈ سوات تباہ ہوکر رہ گیا ہے, کسی نے دریا میں کرشنگ پلانٹ لگا لیا تو کوئی پرتعیش ہوٹل تعمیر کر بیٹھا۔

    اس حوالے سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اسی بات کا پہلے سے خدشہ تھا اسی لئے دریاؤں کے کنارے غیرقانونی مائننگ کے خلاف ایکشن پر زور دے رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2010سیلاب کی تباہی سب کے سامنے تھی لیکن سب نے آنکھیں بند رکھیں, دریاؤں کے بدلے ڈیم بنانا کہا کا انصاف ہے۔

    ماحولیاتی آلودگی اور دریاؤں کی تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیئے کہ حالیہ سیلاب نے مالاکنڈ ڈویژن اور صوبے کے دیگر اضلاع میں تباہی مچادی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی بات کا خدشہ تھا کیونکہ کسی نے دریا میں ہوٹل بنالیا تو کسںی نے کرشنگ پلاٹ لگایا ہوا ہے، ایشیاء کے سوئٹزرلینڈ سوات تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

    سوات میں سیلاب سے تباہی کے مناظر - Videos - Dawn News

    چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی، محکمہ معدنیات اور ٹی ایم اوز نے بیڑہ غرق کردیا ہے, سب نے آنکھیں بند کر رکھی تھی، نشاندہی کے باوجود اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟?

    چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہزاد بنگش سے استفسار کیا ہم نے متعدد مواقع پر آپ لوگوں کو ہدایت جاری کی کہ دریاؤں کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں دریا غیرقانونی کھدائیوں کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں۔

    چیف سیکریٹری شہزاد بنگش نے عدالت کو بتایا کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، عدالت نے ہماری رہنمائی کی ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

    دریاؤں کی اسسٹمنٹ کے لئے دو بلین روپے پراجیکٹ کی اسٹڈی بھی دی گئی ہے حالیہ بارشوں سے اسٹڈی کا عمل متاثر ہوا ہے انہوں نے چار ماہ کا مزید وقت مانگا ہے، سیلاب کے دوران دریا پھیل گئے ہیں بیلٹس بھی بھرگئے ہیں, ریور پروٹیکشن اتھارٹی پر کام ہورہا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سب کچھ کمیشن مافیاز کی وجہ سے ہورہا ہے 2010 سیلاب سے اس صوبے میں جو تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے تھی لیکن پھر بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ، سوات اور چارسدہ میں ایمرجنسی نافذ،کالام  کا معروف کثیر المنزلہ ہوٹل بھی سیلاب میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل | Al Fajr News

    چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ کے ساتھ جو افسران موجود ہیں ان کو یقین دہانی کرائیں سیاسی دباؤ کے تحت کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا تب یہ افسران بہتر طریقے سے کام کریں گے۔

    چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ گزشتہ 10 ماہ میں بہترین افسر کو فیلڈ میں لگایا ہے تاکہ وہ ڈلیور کرسکے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کسی افسر پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ دریاؤں کے کنارے ہوٹلز کاروبار کی وجہ سے دریا گندگی کا ڈھیر بن گئے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ایریگیشن کے محکمے نے جو کچھ کیا ہے وہ قابل افسوس ہے۔

    چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ریور پروٹیکشن اتھارٹی کا پی سی ون تیار ہے اور نسپاک کی اسٹڈی کا انتظار ہے۔

    ایڈوکیٹ جنرل شمائل بٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چار مقامات کی نشاندہی کی تھی، جس میں سوکی کناری ڈیم, آبپاشی اور دیگر امور شامل تھے اس پر کام ہورہا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دریاؤں کے بدلے ڈیم بنانا کہاں کا انصاف ہے روزانہ ہزاروں ٹن بجری دریاؤں سے نکالی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے سیکرٹری ایری گیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ایری گیشن بھی اس میں برابر کا ذمہ دار ہے جو آپ کے محکمے نے کیا وہ قابل افسوس ہے آپ یہ نہ سمجھیں کہ صرف پہلے والے افسران ذمہ دار ہیں آپ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ارا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے تفصیلی حکم جاری کریں گے, عدالت نے دریاؤں کی تحفظ کے لئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • سوات کے پہاڑوں پر آتشزدگی جاری : قیمتی درخت جل کر خاکستر

    سوات کے پہاڑوں پر آتشزدگی جاری : قیمتی درخت جل کر خاکستر

    سوات : سوات کے پہاڑی علاقوں میں پانچ مختلف مقامات پر جنگلات اور جھاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک صورت اختیار کرلی۔

    اچانک ہونے والی آتشزدگی سے متعدد قیمتی درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    سوات کے 3مقامات پر پہاڑوں پر لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں، جنگل میں 24گھنٹے سے لگی آگ پر گزشتہ روز تک قابو نہ پایا جاسکا تھا تاہم بعد ازاں چھ مقامات میں سے چار مقامات پر لگی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا۔

    خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جاں بحق

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقوں کبل، چارباغ، بریکوٹ اور سرسینی کے پہاڑوں پر آگ مزید پھیل رہی ہے، ریسکیوعملہ، فاریسٹ اہلکاروں سمیت 60اہلکارآگ بجھانے میں مصروف عمل ہے۔

    علاوہ ازیں سوات کے پہاڑی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی آتشزدگی کے واقعات کا جائزہ لے گی۔

    انکوائری کمیٹی میں اسپیشل برانچ، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد کارروائی کرنے کی سفارشات ارسال کرے گی۔

  • 270 تولہ سونا لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    270 تولہ سونا لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    سوات : مینگورہ کے صرافہ بازار میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات کرنے والا گروہ پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے سونا اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی پی او سوات نے بتایا کہ رواں سال20جنوری کو مینگورہ میں سنار کی دکان سے 270 تولے سونا لوٹ لیا گیا تھا، سوات پولیس نے ضلع وہاڑی سے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمد ماجد، محمد عرفان اور محمد زاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور148 تولے سونا برآمد کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سوات نے مزید بتایا کہ پہلے ملزمان کو پنجاب سے قانونی طور پر سوات منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں مقامی عادلت مین پیش کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں ملزمان رات کے اندھیرے میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک دکان سے بھاری تعداد میں سونا اوقر دیگر قیمنتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

    سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

    سوات : مینگورہ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ذرائع کے مطابق سوات ، مظفر آباد ، بٹگرام ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کا مرکز  ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ جبکہ زلزلے کے مقام کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل دوڑے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے ، زلزلے کے جھٹکے کئی سینکڈ تک جاری رہے تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی تاہم زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں صوبائی محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

  • سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، مراد سعید

    سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، مراد سعید

    سوات: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، ہمارا مقصد اسمبلی میں جانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔

    سوات کے علاقے جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب سوات میں اسکول، سڑکیں اور پُل تباہی کا شکار تھے، سال 2013میں ہمیں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے کا جلد افتتاح کریں گے، سوات کے ایک حلقےمیں 6یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں، غریب خاندان کو10لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے، پہلے غریب کو اسپتال کی ضرورت تھی آج اسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو گرڈ اسٹیشنز بن رہے ہیں، سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیواسٹیشن قائم کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوائی۔

  • سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    سوات : سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 151کلو میٹر، مرکز بکوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    سوات سمیت مالاکنڈ ضلع کے اکثرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔