Tag: Sawat

  • راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی: اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے،مختلف مقامات پر گرد آلود تیزہوائیں چلنےاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم میں خنکی پیدا ہو گئی،موسم کی تبدیلی سے جڑواں شہر میں خنک ہوائیں چلنے لگیں۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روزکےدوران ملک کےبالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ اتوار اور سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت یوں رہے۔لاڑکانہ،موہنجوداڑو،شہید بینظیرآباد47، پڈعیدن ،سکھر 46، تربت، رحیم یار خان، روہڑی،سبی، جبکہ جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

  • آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا

    آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اوربالائی خیبرپختونخواہ میں مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر مقامات شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، پشاور ڈویژن ،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے رنگ نرالے ہیں

    ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے رنگ نرالے ہیں

    کراچی: ملک بھرمیں موسم خشک رہےگا تاہم بنوں کوہاٹ سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے رنگ ہیں نرالے، سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی نے کر دیا، لوگوں کو بے حال تو پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    گوجرانوالہ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہونے والی بارشوں نے کر دیا موسم سہانا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، ادھر تربت میں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈتک جاپہنچا۔

  • مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار، کراچی ہواؤں کی زد میں

    مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار، کراچی ہواؤں کی زد میں

    کراچی + لاہور + سوات : ملک بھر کا موسم دلفریب ہوگیاہے، بارشوں نےلاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں کاماحول خوشگوار بنارکھا ہے، کراچی بھی ہواؤں کی زد میں ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ہواؤں سے موسم دلفریب۔ کہیں برکھارت، تو کہیں ہواؤں کے ساتھ آسمان پر کالے بادل آ گئے۔

    پشاور، لکی مروت سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ابر کرم جم کر برسا، تو ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ لاہور میں رم جھم برسی تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ پتوکی میں ہلکی بارش نے سردی کو بڑھادیا۔  جیکب آباد اور کشمور میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہے، جس سے لوگ پریشان ہوئےاور چھٹی کے دن جاتی سردی کے مزے لینے پکنک پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔

    محکمہ موسمیات نے کل تک ملک بھر میں بارش کا سلسلہ ختم ہونے کی پیشگوئی کی ہے،علاوہ ازیں جاتی سردی رکی تو بالائی علاقوں میں برفباری نے زور پکڑ لیا، چترال اور ملکہ کوہسار میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا۔ سوات میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔

    برف کے گالوں نے موسم ٹھنڈا کر دیا۔ بالائی علاقوں میں سیاحوں کا رش لگا ہے، برفباری رج کرہورہی ہے۔ حسین نظارے مزید خوبصورت ہوگئے، چترال میں برفباری نے لوگوں کو خوش کردیا ، لوواری ٹاپ پربھی کئی انچ تک برف جمی ہے۔

    ملکہ کوہسار مری کے خوبصورت مناظر کو برف کے موتیوں نے اپنی آغوش میں لے لیا۔ نتھیا گلی میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے ، جس سے لوگوں کے مزے آگئے تو کہیں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔

    ایبٹ آباد ، سوات کالام اور مالم جبہ میں بھی برفباری زوروں پرہے۔ مالم جبہ میں اسنو فائٹنگ سے سیاحوں کا مزہ  دوبالاہوگیا ہے۔

    مالم جبہ کی برف پوش وادیوں میں رنگارنگ اسنو فیسٹیول سجایا گیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نےفیسٹیول کوچارچاندلگائے۔ ہر طرف برف کے حسین نظارے ہیں، ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے مالم جبہ میں اسنوفیسٹیول منعقدہوا۔ مختلف علاقوں سے آئے سیاحوں نے برفباری اورفیسٹیول کوبہت انجوائے کیا۔

    ٹیبلوزنے بھی فیسٹیول کی رونق میں خُوب اضافہ کیا۔ اسکنگ ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑیوں نے اپنے فن کازبردست مظاہرہ کیا۔

    مہمان خصوصی ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے اس موقع پرکہاکہ ہرسال اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کوفروغ مل رہاہے۔ فیسٹیول کاانعقاد عورت فاؤنڈیشن، مالم جبہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اورپاک فوج کے زیرِاہتمام کیاگیا۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبتر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےہیں۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ محسوس کی گئی جس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

  • سوات اور گردونواح میں  میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات : مالاکنڈ ایجنسی اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کی شدت 5اعشاریہ ایک رکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی، سوات ،چترال، شانگلہ ، اپر اور لوئر دیر سمیت قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کرگھروں سےباہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا وِرد شروع کردیا ۔

    زلزلےکی شدت 5اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقہ میں 10کلومیٹر زیرِ زمین تھا ۔

  • وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    سوات: وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ، تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ اورسوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسند ہلاک کردئیے گئے۔

    بمباری سے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ سوات کے چار باغ کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن امن کمیٹی کے مقامی رہنما ایوب کے قتل کے بعدشروع کیا تھا۔

  • سوات کے آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب انتقال کرگئے

    سوات کے آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب انتقال کرگئے

    سوات کے آخری ولی عہد اور سابق گورنر میاں گل اورنگزیب انتقال کر گئے۔میاں گل کو ان کے آبا ئی شہر سیدو شریف میں سپردخاک کردیا گیا۔ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور مشیر وزیراعظم امیر مقام نے اظہار افسوس کیا ۔ریاست سوات کے آخری ولی عہد اور سابق گورنر میاں گل اورنگزیب انتقال کر گئے ،چھیاسی سالہ میاں گل اورنگزیب کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی ۔

    سوات کے آخری ولی عہد کی تدفین شاہی قبرستان میں کی گئی ۔ میاں گل اٹھائیس مئی انیس سو اٹھائیس میں سیدو شریف میں پیدا ہوئےانیس سو اڑتالیس میں میاں گل نے پاک آرمی جوائن کی اور انیس سو پچپن میں فوج سے قبل از وقت ریٹا ئر منٹ لی اس دوران وہ اس دور کے آرمی چیف ایوب خان کے اے ڈی سی رہے وہ سابق صدر ایوب خان کے داماد بھی تھے۔

    مغربی پاکستان کی اسمبلی میں ریاست سوات کی نمائندگی کی اور مختلف ادوار میں سوات میں ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ، گورنر بلوچستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

  • پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاور ، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    پشاور، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے بعد خوف میں مبتلا لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ چارتھی ۔

    زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی ساٹھ کلومیٹرتھی ۔ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ ماہرین کے مطابق زلزلے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔