Tag: says PM

  • بحران سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے لینا ہوں گے، وزیراعظم

    بحران سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے لینا ہوں گے، وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم کو اس وقت پیٹرول بھروانے کے لیے پیٹرول پمپس کی لائنوں میں لگے شہریوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    بورس جانسن کو چھوٹے تاجر بھی کرسمس پر سامان کی کمی کے خدشے کا شکار ہو کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ گیس کمپنیاں بھی تنقید کر رہی ہیں کہ ہول سیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    بورس جانسن سے اس حوالے سے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے بعد ملک کو تبدیل کرنے کے لیے ’بڑے اور بہادرانہ فیصلے‘ کریں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم کے بہادرانہ فیصلوں سے مراد عوام کے لیے سوشل کیئر، ملازمتوں کے لیے تعاون، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور جرائم کے انسداد کا کام شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ کرونا کی وبا سے نکل آیا ہے اور اب پہلی والی حالت پر نہیں جانا چاہتے بلکہ مزید بہتری کی جانب قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

    فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

    لندن : برطانوی وزیر اعظم نے کرونا وائرس لاک ڈاون سے متعلق کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے بچنے کےلیے برطانوی حکومت نے لاک ڈاون اور پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے تو ہزاروں لوگوں کی اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بے قابو ہوتے مہلک ترین کرونا وائرس کو روکنے کےلیے متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعظم برطانیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ متعارف کر ائے تھے جس کے نفاذ سے قبل انہیں پارلیمنٹ سے منظوری لینی تھی۔

    نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے میڈیم الرٹ میں ملک کے بہت سے علاقے شامل ہوں گے جہاں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ہائی الرٹ میں کرونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا، ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کرونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا، اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں 21 ہزار سے زائد نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 189 کرونا مریضوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 347 ہوگئی ہے۔

  • دوبارہ لاک ڈاون سے بچنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے، بورس جانسن

    دوبارہ لاک ڈاون سے بچنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے، بورس جانسن

    لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سماجی فاصلے کے نئے قوانین متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سے زیادہ افراد کے میل جول پر پابندی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر دوبارہ لاگو کرنے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے برطانوی وزیراعظم نے سماجی فاصلے کے نئے قوانین متعارف کرا دئیے۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دکھی دل کے ساتھ سماجی فاصلے پر زور دے رہے ہیں، سماجی فاصلے کے نئے قوانین کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

    بورس جانسن نے کہا کہ 6 سے زیادہ افراد کے میل جول پر پابندی ہوگی، عوام کیلئے لاک ڈاؤن کے قوانین پیچیدہ اور مشکل ہورہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے نئے قوانین لائے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں مسلسل چوتھے روز بھی 2 ہزار زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر کانئے نے قوانین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔