Tag: says Shah Mehmood Qureshi

  • ایم کیو ایم پی پی کی باتوں میں نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی

    ایم کیو ایم پی پی کی باتوں میں نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نے ایم کیو ایم کو سبز باغ دکھائے ہیں اور وہ پی پی کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

    حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور حکومتی وفد میں پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ختم ہوگئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ آج کی نشست بہت اچھی رہی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کیساتھ نشست آج بہت اچھی رہی ہے، ایک دوسرےسے کھل کراور دل کی باتیں کی گئیں، ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھا اور سمجھانے کی کوشش کی، ان شااللہ اتحادیوں کیساتھ آج ملاقاتیں نتیجہ خیزہوسکتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےایم کیوایم کوسبزباغ دکھانےکی کوشش کی، میں نہیں سمجھتاایم کیوایم پی پی کی باتوں میں آجائےگی، لوگوں کا ماضی دیکھا جاتا ہےاور حال دیکھ کر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے اور پی پی کا ماضی اور حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایم کیو ایم کل بھی ہمارے ساتھ تھی اور آج بھی ساتھ ہے،

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ معاہدےمختلف لوگوں سے ہوتے رہے ہیں، معاہدوں پر کتناعمل کیا گیا ہے یہ بھی دیکھا جاتا ہے، قمر زمان کائرہ کچھ بھی کہیں فرق نہیں پڑتا، پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں کتنے ممبران ہیں، وہ کیسے پنجاب میں وزیراعلیٰ لاسکتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے آج حکومت کی اتحادی جماعتوں کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ گفتگو امانت ہےجس پر بات نہیں کرسکتا تاہم وزیراعظم سےملاقات میں ان کی ساری معروضات رکھ دی جائیں گی۔

  • بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، شاہ محمود قریشی

    بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بھارت خود بھی امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو عوام اور افواج تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے لیکن ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق اور طاقت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی افواج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔

    مزید پڑھیں :پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

    واضح ہے کہ پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں داخل ہوگیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔