Tag: sazaye mout ki tasdeeq

  • آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مختلف مقدمات میں ملوث گیارہ مجرمان کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ دہشت گرد ،مسلح فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملو ں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

    اس کے علاوہ یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، اغواء برائے تاوان اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ان دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹس نے سزا سنائی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان کی سزائے موت کی توثیق کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، حمید اللہ، رحمت اللہ، محمد نبی، مولوی دلبر خان ٹی ٹی پی کے متحرک ارکان تھے، یہ چاروں پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد ہلال خان اور کرنل مصطفی جمال کے قتل میں ملوث ہیں۔

    سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں  محمد عمر، محمد نبی، مولوی دلبر خان، محمد عمیر، حمیداللہ، رحمت اللہ بلاول شاہ ،رضوان اللہ ،گل الرحمان ،محمد ابراہیم ،شیر محمد خان اور سردار علی  شامل ہیں.

     

  • آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق 13دہشت گردوں کیخلاف مختلف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے ۔الزامات ثابت ہونے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے.

    ترجمان کے مطابق سزائے مو ت سنائے جانے والے دہشت گردوں میں عرفان اللہ،مشتاق احمد،محمدنواز،تاج گل،اصغرخان، بخت امیر،عزیزخان، فضل غفار، اصغرخان ولداحمدجان،اکرام اللہ ولد حبیب اللہ اور حیدر ولد دائم خان شامل ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ۔

    آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ دہشت گردوں میں سیدو شریف ایئرپورٹ،نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکیوں سیاحوں کو قتل کرنے،اسکولز،مسلح افواج ،شہریوں کونشانہ بنانیوالے دہشت گرد شامل ہیں۔